Tag: نئی دہلی

  • امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے، بھارت

    امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے، بھارت

    نئی دہلی(30 اگست 2025): بھارت کے وزیر تجارت پیوش گوئل نے کہا ہے کہ بھارت امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا اس کے بجائے مارکیٹ کو اپنی طرف متوجہ کرنے پر توجہ دے گا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی اشیا پر 50 فیصد کے سخت محصولات عائد کیے جانے کے بعد پہلی بار بیان جاری کیا ہے جس میں بھارتی وزیر نے کہا ہے کہ بھارت امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔

    جمعہ کو نئی دہلی میں ایک تعمیراتی صنعت کے ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے پیوش گوئل نے کہا کہ اگر کوئی ہمارے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ کرنا چاہتا ہے تو بھارت اس کیلئے ہمیشہ تیار ہے لیکن انہوں نے مزید کہا کہ بھارت "نہ تو کبھی جھکے گا اور نہ ہی کبھی کمزور نظر آئے گا، ہم ساتھ مل کر آگے بڑھیں گے اور نئی مارکیٹیں حاصل کریں گے۔”

    اس سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد سے محصولات کو ایک وسیع پیمانے پر پالیسی ٹول کے طور پر استعمال کیا ہے، جس سے عالمی تجارت متاثر ہوئی ہے۔

    ٹرمپ کے تازہ ترین محصولات نے امریکا اور بھارت کے تعلقات کو کشیدہ کر دیا ہے، جبکہ نئی دہلی نے پہلے ہی ان محصولات کو "غیر منصفانہ، ناجائز اور غیر معقول” قرار دیا تھا۔

    2024 میں امریکا بھارت کا سب سے بڑا برآمدی مقام تھا، جس کی برآمدات کی مالیت 87.3 بلین ڈالر تھی، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 50 فیصد ڈیوٹی ایک تجارتی پابندی کے مترادف ہے اور اس سے چھوٹی فرموں کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/us-begins-50-tariff-on-india/

  • نئی دہلی کی وزیر اعلیٰ پر قاتلانہ حملہ

    نئی دہلی کی وزیر اعلیٰ پر قاتلانہ حملہ

    نئی دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا پر آج صبح اِن کی رہائش گاہ پر منعقدہ کھلی کچہری کے دوران ایک چالیس سالہ شخص نے قاتلانہ حملہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا پر حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ حملہ آور کی شناخت راجیش سکاریا کے نام سے ہوئی ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور کچھ کاغذات کے ساتھ وزیراعلیٰ کے قریب آیا اور بات کرنے کے دوران اچانک حملہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ کو فوراً اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کمشنر ایس بی کے سنگھ کا اس سے متعلق کہنا ہے کہ یہ معاملہ ایک بڑی سیکیورٹی ناکامی ہے اور اس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہوں گی۔

    بھارت، دہلی میں اسکولوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی

    بھارت کے دہلی میں ایک بار پھر اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، جس کے بعد پولیس نے اسکولوں کو خالی کراکر سرچنگ شروع کردی ہے۔

    ایئرانڈیا کی بدقسمتی یا کچھ اور؟ دہلی واپس آنے والی فلائٹ میں آگ بھڑک اٹھی

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں ایک بار پھر کئی بڑے اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ جس میں دہلی پبلک اسکول، شری رام ورلڈ اسکول اور ماڈرن اسکول شامل ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق دھمکی ملتے ہی پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ موقع پر پہنچ کر تحقیقات میں مصروف ہوگئی، اس دوران احتیاطاً اسکولوں کو خالی کرا کر طلبا کو واپس بھیج دیا گیا۔

  • نئی دہلی میں یومِ آزادی کی پُروقار تقریب، پاکستانی ہائی کمشنر نے قومی پرچم لہرایا

    نئی دہلی میں یومِ آزادی کی پُروقار تقریب، پاکستانی ہائی کمشنر نے قومی پرچم لہرایا

    نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یومِ آزادی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی، بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سعد احمد وڑائچ نے ہائی کمیشن میں قومی پرچم لہرایا۔

    تقریب کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، اس کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا، تقریب میں صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، پاکستانی ہائی کمشنر سعد احمد وڑائچ نے قائداعظم اور علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    پاکستانی ہائی کمشنر نے حالیہ معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی کو اُجاگر کیا، پاکستانی ہائی کمشنر سعد احمد وڑائچ نے دوقومی نظریہ کی ضرورت پرروشنی ڈالی، انھوں نے نے آزادی کی عظیم جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

    سعد احمد نے کہا کہ قائداعظم کی قیادت میں مسلمانوں نے تاریخ کا دھارا بدل دیا، پاکستان مسلمانوں کے حقِ خودارادیت کی عظیم جدوجہد کا ثمر ہے۔

    پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ معرکہ حق نے ثابت کیا پاکستان دفاعِ خودمختاری کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان ہر جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، دشمن نے غلبے کی جنگ چھیڑی، خود مغلوب ہوگیا۔

    سعد احمد وڑائچ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 78 سال میں ترقی و خوشحالی میں نمایاں پیشرفت کی، خطے میں پائیدار امن کا انحصار مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل پر ہے۔

    پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ سفارت کاری اور مذاکرات خطے کے روشن مستقبل کی کنجی ہیں، تسلط و بالادستی کا رویہ جنوبی ایشیا کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔

    تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کیے، ہائی کمشنر نے اپنی اہلیہ اور مشن کے دیگر افسران کے ہمراہ کیک بھی کاٹا۔

    https://urdu.arynews.tv/field-marshal-asim-munir-on-independence-day/

  • ترک کمپنی نے سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کرنے پر بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

    ترک کمپنی نے سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کرنے پر بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

    نئی دہلی:ترک کمپنی چیلےبی نے سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کرنے پر مودی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

    پاک-بھارت جنگ کے دوران ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر بھارت میں بڑھتے ہوئے عوامی غصے کے درمیان، بھارتی حکومت نے جمعرات کو ’ قومی سلامتی کے مفاد’ میں سیلیبی کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی۔

    پاکستان کی حمایت کرنے پر بھارت نے ترک کمپنی کو اپنے ایئرپورٹس پر کام سے روک دیا

    رائٹرز کے مطابق سیلیبی ایئرپورٹ سروسز انڈیا نے دہلی ہائی کورٹ سے اس فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی، کمپنی نے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہمیں بتایا جائے کہ کس طرح ہماری کمپنی قومی سلامتی کے لیے اچانک ایک خطرہ بن گئی یہ قانونی طور پر ناقابل قبول ہے۔

    کمپنی چیلےبی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرچہ ہمارے شیئرہولڈرز ترکیہ میں رجسٹرڈ ہیں لیکن کمپنی کی کنٹرولنگ ملکیت ترکیہ سے باہر کے اداروں کے پاس ہے۔

    عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اچانک اور بغیر کسی پیشگی اطلاع کے کیا گیا جس سے 3 ہزار 791 ملازمین کے بیروزگار ہونے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہونے کا امکان ہے۔

    چیلےبی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نئی دہلی، کیرالا، بینگلور، حیدرآباد اور گوا میں گراؤنڈ ہینڈلنگ کی خدمات فراہم کر رہے اور اس کے لیے بھارتی انٹیلیجنس اور سیکیورٹی اداروں سے جانچ اور تمام ضروری منظوری کے بعد کام شروع کیا تھا۔

    نئی دہلی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کل ہوگی، یاد رہے کہ بھارت میں پاکستان کی حمایت کرنے پر ترکیہ اور آذربائیجان کیخلاف بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے طیارے کو نئی دہلی اترنے کی اجازت نہ ملی

    مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے طیارے کو نئی دہلی اترنے کی اجازت نہ ملی

    مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے طیارے کو نئی دہلی اترنے کی اجازت نہ ملی.

    تفصیلات کے مطابق نئی دہلی جاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے طیارے کو جے پور موڑ دیا گیا، جس پر وزیر اعلیٰ بھڑک اٹھے۔

    عمر عبداللہ نے کہا تین گھنٹے تک ہوا میں رہنے کے بعد ہمیں جے پور بھیج دیا گیا، یہ کیسا نظام ہے، نئی دہلی میں طیاروں کے آپریشن کے لیے مناسب انتظامات کا فقدان ہے۔ جے پور پہچنے پر عمر عبد اللہ نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ نہیں جانتے یہاں سے فلائٹ کب جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے سری نگر سے آنے والی 6 پروزایں بھی معطل کی گئیں۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو لے کر سری نگر سے دہلی جانے والی انڈیگو کی فلائٹ کو ہفتہ کی رات جے پور کی طرف موڑا گیا تھا، جس انھوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔


    دورہ بھارت میں میرے قتل پر انعام کے اعلان کا معاملہ بھی اٹھایا جائے، گرپتونت سنگھ کا نائب امریکی صدر کو خط


    وزیر اعلیٰ سمیت دیگر مسافر جے پور ہوائی اڈے کے رن وے پر بھی گھنٹوں پھنسے رہے، عمر عبداللہ تازہ ہوا کے لیے باہر آئے تو طیارے کی سیڑھیوں پر کھڑے ہو کر سیلفی بھی لی اور ایکس پر شیئر کی۔

    ایکس پوسٹ میں عمر عبداللہ نے دہلی ایئرپورٹ کے لیے قابل اعتراض الفاظ بھی استعمال کیے، اور لکھا کہ معاف کیجئے گا لیکن میں شائستہ ہونے کے موڈ میں بالکل نہیں ہوں۔ انھوں نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ وہ صبح تین بجے کے بعد دہلی پہنچے۔ بعد ازاں دہلی ایئرپورٹ نے انھیں جواب دیتے ہوئے موسمی حالات کے مسائل کی نشان دہی کی۔

  • نئی دہلی میں عمارت گرنے سے 11 افراد جاں بحق

    نئی دہلی میں عمارت گرنے سے 11 افراد جاں بحق

    نئی دہلی کے علاقے مصطفی آباد میں رات 3 بجے اچانک چار منزلہ عمارت گرگئی، جس سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے شمال مشرق میں واقع مصطفی آباد کے علاقے دیال پور میں پیش آنے والے واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ دہلی پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں ملبے سے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کررہی ہیں۔

    جائے وقوع پر موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ چار منزلہ عمارت میں مالک مکان تحسین اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر تھا، دو منزل پر وہ خود رہائش پذیر تھا جبکہ دیگر دو منزلوں پر کرایہ دار رہتے تھے۔

    اس پوری عمارت میں تقریباً 20 سے 25 لوگ رہتے تھے، رات 3 بجے اچانک عمارت گر گئی اور تمام افراد ملبے تلے دب گئے، ملبے میں سے آٹھ افراد کو نکالا جا چکا ہے جن میں سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    کئی دیگر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ہلاک ہونے والوں میں مالک مکان، تحسین اور سلمیٰ (35) بھی شامل ہیں، مصطفی آباد میں عمارت گرنے کا واقعہ کی ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے۔

    دہلی پولیس نے بتایا کہ ملبے میں سے جن 10 لوگوں کو نکالا گیا ان میں سے 4 بچ نہ سکے، ملبے میں اب بھی 8 سے 10 لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

    عمارت گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں، پڑوسیوں نے بتایا کہ گرنے والی عمارت زیادہ پرانی نہیں تھی۔

  • پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی تقریب، ناظم الامور نے قومی پرچم لہرایا

    پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی تقریب، ناظم الامور نے قومی پرچم لہرایا

    اسلام آباد: پاکستانی ہائی کمشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے قومی پرچم لہرایا۔

    نئی دہلی میں یوم پاکستان پر منعقدہ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، اور پاکستانی ناظم الامور نے اہل پاکستان اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو مبارک دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    سعد احمد وڑائچ نے کہا تاریخی لاہور قرارداد نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا راستہ متعین کیا، ہم قائد اعظم اور علامہ محمد اقبال کی بصیرت افروز قیادت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا قیام پاکستان سے اب تک عوام نے ہر محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، ایٹمی پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، پاکستان پرامن بقائے باہمی اور اجتماعی فلاح کے اصولوں پر یقین رکھتا ہے۔


    جاپانی قائم مقام قونصل جنرل ناکاگاوا یاسوشی کی اردو میں قرارداد پاکستان کی مبارک باد کی ویڈیو


    سعد احمد وڑائچ نے کہا کرتارپور راہداری کے معاہدے کی تجدید پاکستان کے سفارت کاری اور بات چیت سے مسائل کے حل کے عزم کی تصدیق ہے، علاقائی امن اور سلامتی کے لیے تعمیری روش ناگزیر ہے، ضد اور ہٹ دھرمی کا راستہ خطے کے لیے ایک روشن مستقبل کا پیش خیمہ ثابت نہیں ہو سکتا۔

    ناظم الامور نے کشمیر کے حوالے سے کہا کہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کا منصفانہ حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ضروری ہے۔

  • پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب

    پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب

    پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے زیر اہتمام یوم پاکستان سے متعلق استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب ہوئی، جس میں سیاستدانوں، سفارت کاروں اورکاروباری شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔

    ناظم الامور پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی سعد احمد وڑائچ نے مہمانوں کا استقبال کیا،  ناظم الامور سعد احمد نے پرچم کشائی کی۔

    تقریب سے خطاب میں سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ کہا مشترکہ خدشات دور کرکے اور جموں وکشمیر سمیت دیرینہ تنازعات کے حل سے پاک بھارت تعلقات میں نئی صبح طلوع ہوسکتی ہے۔

    اس تقریب میں پاکستانی ثقافت کے رنگ اجاگر کیےگئے، افطارڈنر میں پاکستانی کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی، تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتکار اور تاجربرادری سمیت کانگریس رہنما منی شنکراییر نے بھی شرکت کی۔

  • نئی دہلی صبح سویرے زلزلے سے لرز اُٹھا

    نئی دہلی صبح سویرے زلزلے سے لرز اُٹھا

    بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نئی دہلی اور مضافات میں 4.0 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ لوگ خوف کی وجہ سے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے تھے۔

    دوسری جانب حکومت کی زلزلہ تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ جاپان میں آئندہ 30 سال کے دوران میگاکوئیک یعنی ’بہت شدید زلزلہ‘ آنے کے امکانات کافی زیادہ ہیں۔

    تحقیق کے بعد نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ مستقبل میں میگاکوئیک کے امکانات 80 فیصد سے تجاوز کر چکے ہیں، یہ وہ زلزلہ ہوتا ہے جس کی شدت آٹھ یا اس سے زیادہ ہو۔ اس طرح کا زلزلہ انتہائی تباہ کن طاقت رکھتا ہے جبکہ اس زلزلے کے باعث سونامی پیدا ہونے کے کافی امکانات ہوتے ہیں۔

    جاپان کے بحرالکاہل کے ساحل کے قریب نانکائی کھائی کے علاقے میں میگا زلزلے کا سب سے زیادہ امکان ہے، یہ 800 کلومیٹر طویل کھائی ہے جو سمندر کے اندر ہے۔

    ٹوکیو یونیورسٹی کے سابق پروفیسر اور ایکسپرٹ کمیٹی کے سربراہ ناؤشی ہیراٹا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ تیار رہیں یہ امکانات اس بات کا اشارہ ہے کہ کسی بھی وقت زلزلہ آنا حیرت کی بات نہیں ہوگی۔

    کمیٹی نے بتایا کہ اس علاقے میں اب 80 فیصد سے زیادہ امکان ہے کہ ایسا زلزلہ آئے جبک پہلے یہ تخمینہ 70 سے 80 فیصد کے درمیان تھا۔زلزلہ تحقیقاتی مرکز ہر سال یکم جنوری کے ڈیٹا کی بنیاد پر جاپان کے ارد گرد فعال فالٹ لائنوں اور سمندری علاقوں میں زلزلوں کے امکانات کا تخمینہ اپ ڈیٹ کرتا ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا کہ جاپان کھائی اور چیشیما کھائی میں میگا زلزلے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، جبکہ توکاچی کے ساحل سے 8.6 شدت کے زلزلے کا 20 فیصد امکان موجود ہے۔

    دو ٹیکٹونک پلیٹوں کی حرکت کے سبب ممکنہ زلزلہ آسکتا ہے، فلپائن سی پلیٹ آہستہ آہستہ اس براعظمی پلیٹ کے نیچے سرک رہی ہے جس پر جاپان واقع ہے۔

    جب یہ پلیٹیں حرکت کرتی ہیں تو ایک دوسرے سے جڑ جاتی ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ توانائی جمع ہوتی رہتی ہے۔ جب یہ پلیٹیں اپنی جگہ سے آزاد ہوتی ہیں تو یہ توانائی اچانک خارج ہوتی ہے جو میگا زلزلے کا سبب بن سکتی ہے۔

    پچھلے 14 سو سال میں ہر 100 سے 200 سال کے دوران نانکائی ٹروف میں میگا زلزلے آئے، جن میں حالیہ زلزلہ 1946 میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    چین میں 7.1 شدت کا زلزلہ، کئی عمارتیں زمین بوس، درجنوں ہلاک

    گزشتہ سال اگست میں جاپان میٹرولوجیکل ایسوسی ایشن نے 2011 کے توہوکو زلزلے اور سونامی کے بعد پہلی بار میگا زلزلے کا انتباہ جاری کیا اور نانکائی ٹروف میں بڑے زلزلے کے بڑھتے ہوئے امکان کے بارے میں خبردار کیا۔

  • نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ، 18 افراد ہلاک

    نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ، 18 افراد ہلاک

    بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک ہوگئے مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں 9 خواتین، 5 بچے اور 4 مرد شامل ہیں۔

    انڈین میڈیا کے مطابق یہ سنگین حادثہ ہفتہ کی رات 10 بجے دہلی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم 13 اور 14 پرمہا کمبھ کیلیے دو ٹرینوں میں تاخیر کے باعث پیش آیا۔ مسافر رش کی وجہ سے ایک پلیٹ فارم سے دوسرے پر آئے تو بھگدڑ مچ گئی۔

    ریلوے حکام نے واقعے کی انکوائری کا حکم دیدیا جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ مہا کمبھ کے میلے کے اندر بھگدڑ مچنے سے درجنوں یاتری ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/stampede-at-festival-30-deaths-in-india/