Tag: نئی دہلی

  • بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے اداروں کا کچا چٹھا کھول دیا

    بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے اداروں کا کچا چٹھا کھول دیا

    نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے بھارتی اداروں کی اہلیت کا کچھا چٹھا کھول دیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت میں گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی، سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے کہا کہ بھارت میں بیشتر ادارے کرپٹ اور کھوکھلے ہیں۔

    بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے انکشاف کیا کہ بھارتی معیشت تیزی سے زوال پذیر ہے، بدترین معاشی حالات کے باعث عوام صدمے میں ہیں لیکن ایسا زیادہ دیر تک نہیں رہے گا، عوام ردعمل دیں گے۔

    مرکنڈے کاٹجو نے کہا کہ بھارت کو انقلاب فرانس جیسی صورت حال کا سامنا ہے، لوک سبھا کا الیکشن پاکستان دشمنی اور ہندوتوا پر جیتا گیا۔

    بھارتی ویب سائٹ پر مضمون میں مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی شعبدہ بازی زیادہ دیر تک نہیں چلے گی۔

    مزید پڑھیں: مجھے غدار کہنے والے عقل سے پیدل اور جنگی جنون میں‌ مبتلا ہیں، سابق بھارتی جج

    واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ مجھے غدار قرار دینے والے بھارتی عوام عقل سے پیدل اور جنگی جنون میں مبتلا ہیں۔

    انہوں نے اپنے ملک کے عوام پر شدید تنقید بھی کی اور سوال کیا تھا کہ ایسے لوگوں کو میں کس طرح معتبر مان لوں جو سچائی کا سامنا نہیں کرسکتے بلکہ حقیقت سُن کر الزامات عائد کرتے ہیں۔

    سابق جج سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا تھا کہ ’جب میں نے پاکستان کو جعلی ملک قرار دیا تو کسی بھی پاکستانی نے مجھ سے بدزبانی نہیں کی جبکہ جب میں نے عمران خان کی تعریف کی تو بھارتیوں نے مجھے پاگل اور غدار قرار دیا‘۔

  • بھارت، 8 سالہ لڑکی کو 11 سالہ طالب علم نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    بھارت، 8 سالہ لڑکی کو 11 سالہ طالب علم نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    منئی دہلی: بھارت میں 8 سالہ لڑکی کو 11 سالہ طالب علم اور اس کے دو بڑے بھائیوں نے اسکول کے باتھ روم میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے باغ پت کی رامالا گاؤں کے اسکول میں 8 سالہ لڑکی گینگ ریپ کا شکار ہوگئی، 11 سالہ لڑکے اور اس کے بھائیوں نے کمسن لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    طالبہ کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس میں شکایت درج کرانے گئے تو ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے صلح کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

    باغ پت کے ایس پی پرتاپ گوپندرا کا کہنا ہے کہ طالب علم اور اس کے بھائی زیادتی میں ملوث ہیں یا نہیں اس کا پتا انویسٹی گیشن کے بعد ہوگا۔

    گلف نیوز کے مطابق علاقے کے ایس ایچ او کی جانب سے متاثرہ فیملی کو دباؤ میں لے کر کیس کو واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا تھا بعدازاں ایس پی پرتاپ نے ایس ایچ او کا تبادلہ کردیا۔

    مزید پڑھیں: بھارت، سالگرہ پارٹی میں گینگ ریپ کا نشانہ بننے والی لڑکی دم توڑ گئی

    پرتاپ گوپندرا کے مطابق لڑکی کا میڈیکل کروایا ہے رپورٹ آنے کے بعد ہی لڑکی کے ساتھ زیادتی ہونے یا نہ ہونے کا علم ہوسکے گا۔

    رپورٹ کے مطابق لڑکی کے طبیعت میں بہتری آنے کے بعد عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے، کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    متاثرہ لڑکی کے انکل کا کہنا ہے کہ جب واقعہ کا علم ہوا تو پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اور علاقے کے بزرگ افراد کی جانب سے خاموش رہنے کا کہا گیا جبکہ اسکول ٹیچر بھی واقعے سے لاعلمی کا اظہار کررہے ہیں۔

    ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں زیادتی کے واقعات میں بے تحاشہ اضافے کے بعد دنیا میں بھارت کو لڑکیوں کے حوالے سے بدترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ بھارت میں سال 2016 کے دوران 30000 ہزار ریپ کے کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

  • سگریٹ نہ پینے والی بھارتی خاتون پھیپھڑوں کے کینسر کا شکار کیسے ہوگئی؟

    سگریٹ نہ پینے والی بھارتی خاتون پھیپھڑوں کے کینسر کا شکار کیسے ہوگئی؟

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 28 سالہ ایسی خاتون میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جو نان اسموکر ہیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون فضائی آلودگی کی وجہ سے کینسر کا شکار ہوئی ہیں۔

    دہلی کے گنگا رام اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 28 سالہ خاتون کا کینسر آخری اسٹیج میں داخل ہوچکا ہے، مریضہ نان اسموکر ہیں تاہم شہر کی زہریلی اور شدید آلودہ فضا نے انہیں کینسر میں مبتلا کردیا۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ اس نوعیت کا یہ پہلا کیس نہیں دیکھ رہے، اس سے قبل بھی وہ کئی ایسے کینسر کے مریضوں کا علاج کر چکے ہیں جو فضائی آلودگی کی وجہ سے اس موذی مرض میں مبتلا ہوئے۔

    ان کے مطابق ایسے مریض نان اسموکر ہوتے تھے اور ان کی عمر 30 سال سے زائد ہوتی تھی تاہم وہ 30 سال سے کم عمر، نان اسموکر پہلا کینسر کا مریض دیکھ رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: فضائی آلودگی سے سالانہ 70 لاکھ افراد ہلاک

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پھیپھڑوں کے کینسر کی بنیادی وجہ تمباکو نوشی ہے، اس کینسر کا شکار 90 فیصد افراد اسی سبب کے باعث اسی موذی مرض کا شکار ہوتے ہیں۔

    تمباکو نوشی کرنے والے افراد کے علاوہ سگریٹ کے دھوئیں، تابکار شعاعوں اور مختلف کیمیکلز میں رہنے والے افراد بھی اس کینسر کے خطرے کی زد میں ہوتے ہیں جبکہ فضائی آلودگی بھی اس فہرست میں شامل ہو چکی ہے۔

    خیال رہے کہ نئی دہلی کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے، بھارت میں مجموعی طور پر بھی فضائی آلودگی کی شرح خطرناک حد تک بلند ہے اور ہر سال 15 لاکھ بھارتی شہری فضائی آلودگی کے سبب ہلاک ہوجاتے ہیں۔

  • بھارتی عدالت کا انتہاپسندانہ اقدام، مسلمان شہری کے 6 قاتل رہا

    بھارتی عدالت کا انتہاپسندانہ اقدام، مسلمان شہری کے 6 قاتل رہا

    نئی دہلی: بھارتی عدالتوں کا رویہ بھی متعصبانہ ہوگیا، 55 سالہ مسلمان بزرگ شہری کو گائے لے جانے پر سرعام قتل کرنے والے 6 ملزمان کو بری کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی عدالت نے 6 ایسے افراد کو بری کردیا ہے جن پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک مسلمان شہری کو گائے لے جانے پر سرعام قتل کیا تھا، عدالت میں واقعے کی ویڈیوز بھی پیش کی گئی تھیں۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ہجومی تشدد کے اس واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز موجود ہونے کے باوجود استغاثہ مضبوط مقدمہ نہیں بناسکا اور ناکافی شہادتوں کے باعث ملزمان کو رہا کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ 2017 میں راجستھان کے علاقے الوار میں مسلمان کسان پہلو خان اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ ٹرک پر گائے لے کر جارہا تھا جب دو سو کے قریب ہندو انتہا پسندوں نے اسے گھیر لیا اور تشدد کرکے شدید زخمی کردیا تھا، پہلو خان دو دن اسپتال میں رہنے کے بعد انتقال کرگیا تھا۔

    مزید پڑھیں: بھارت میں ہندو انتہا پسند بے قابو، خاتون سمیت 3 مسلمانوں پر بدترین تشدد

    پہلو خان نے ہندو انتہا پسندوں سے بار بار درخواست کی کہ اس نے یہ گائے ایک میلے سے خریدی ہے لیکن کسی نے اس کی نہ سنی اور الزام لگایا کہ وہ گائے کو ذبح کرنے کے لیے لے جارہا تھا۔

    عدالت نے ویڈیو کو بطور ثبوت تسلیم کرنے سے انکار کردیا، الوار کے ایک وکیل کا کہنا ہے کہ پولیس نے سیاسی وجوہات کے باعث حقیقی قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق عدالت میں 40 عینی شاہدین پیش ہوئے جن میں پہلو خان کے دو بیٹے بھی شامل تھے لیکن عدالت نے ناکافی ثبوتوں کے باعث ملزمان کو رہا کردیا۔

    کانگریس پارٹی کی ترجمان شمع محمد کا کہنا ہے کہ عدالت کا فیصلہ سراسر زیادتی ہے۔

  • افغان امن عمل سے بھارت کا باہرہونا پاکستان کی کامیابی ہے، ٹائمزآف انڈیا

    افغان امن عمل سے بھارت کا باہرہونا پاکستان کی کامیابی ہے، ٹائمزآف انڈیا

    نئی دہلی: سفارتی محاذ پر ایک اور بڑی کامیابی ، اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے باوجود بھارت افغان امن عمل سے مکمل طور پر باہر ہوگیا، وزیر اعظم کے دورہ امریکا سے بھارت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے افغان امن عمل سے بھارت کے مکمل طور پر باہر ہونے کو پاکستان کی سفارتی کامیابی تسلیم کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو بھارت کے لئے پریشان کن قرار دے دیا

    بھارتی اخبار نے تسلیم کیا کہ افغان امن عمل کے نتیجے میں پاکستان ، امریکہ اور روس اور چین کے ساتھ مل کر طالبان کے ساتھ امن معاہدے کو حتمی شکل دینے جا رہا ہے۔ دوسری جانب اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری اور گہرے مفادات وابستہ ہونے کے باوجود بھارت کے وجود کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا ہے۔

    ٹائمز آف انڈیا نے یہ بھی لکھا ہے کہ پورے افغان امن عمل میں ہندوستان دکھائی دیتا ہے نہ ہی اس کے تحفظات کا کوئی نشان ملتا ہے، تازہ صورت حال سے واضح ہے کہ پاکستان خطے میں مرکزی حیثیت اختیار کر گیا ہے اور بھارت کو افغانستان کے مستقبل سے متعلق فیصلہ سازی کے عمل سے باہر کر دیا گیا ہے ۔

    اخبار نے مزید دعویٰ کیا کہ پاکستان اس خطے کی جیوپولیٹکس میں سینٹر سٹیج کی حیثیت اختیار کر چکا ہے اور اس حوالے سے بھارتی تشویش پر کسی بھی سطح پر سنجیدگی کا اظہار نہیں کیا جا رہا ہے۔

    بھارتی سرکار نے امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مذاکراتی عمل زلمے خلیل زاد اور روسی حکام کے سامنے بھی اپنا نکتہ نظر رکھا ، تاہم دال گلتی دکھائی نہ دی۔ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کی نئی دہلی آمد کے موقع پر بھی بھارت نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔ بھارت کا موقف ہے کہ گزشتہ 18 برس کے دوران بھارت نے افغانستان میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے جو افغان امن معاہدے کے بعد خطرے کی زد میں ہوگی۔

    ٹائمز آف انڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان صورتحال سے مکمل مطمئن اور پوری طرح خوش دکھائی دے رہا ہے، امریکہ اور اس کے اتحادی سعودی عرب، امارات اور قطر پاکستان کی بھرپور امداد کررہے ہیں، آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کے لیے امدادی پیکج جاری کردیا ہے۔چین اور پاکستان بھی ایک دوسرے کی جانب دیکھ رہے ہیں مگر بھارت منظر سے غائب ہے۔ پاکستان نے اپنے آپ کو خطے کے لئے اہم اور ناگزیر ملک ثابت کیا ہے۔

    بھارتی اخبار نے یہ بھی لکھا کہ امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے خلاف متعدد ٹویٹس کے باوجود وہ واشنگٹن میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے استقبال کے لئے تیار ہیں۔ یہ تمام صورتحال بھارت کے لیے انتہائی پریشان کن ہے اور پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کی گواہی دیتی ہے۔

    بھارت کیوں ناکام رہا

    بھارت میں تعینا ت پاکستان کے سابق سفیر عبد الباسط کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بھارت کی موجودگی کا مقصد انویسٹمنٹ سے زیادہ پاکستان کے صوبے بلوچستان اور سی پیک منصوبے کو ڈی اسٹیبلائز کیا جائے ، ان اہداف کو حاصل کرنے میں بھارت بری طرح ناکام رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کے باوجود ہمیں احتیاط کرنی چاہیے کہ ابھی بھی افغانستان کی بھاری انویسٹمنٹ ہے اور افغان انٹیلی جنس نیٹ ورک میں اسکا بے پناہ اثر و رسوخ ہے جس کے ذریعے وہ مستقبل میں ہمیں پریشان کرنے کی کوشش کرسکتا ہے۔

    ان کا یہ کہنا تھا کہ بھارت نے شروع سے اینٹی طالبان بیانیہ اپنایا جس کی بنا پر وہ اس معاہدے سے باہر ہے جبکہ پاکستان نے افغان حکومت اور افغان طالبان سمیت سب وہاں کے تمام گروہوں سے متوازن تعلقات رکھے جس کے سبب آج پاکستان سینٹر اسٹیج پر ہے اور امریکا سمجھتا ہے کہ مذاکرات میں بھارت کی موجودگی افغان امن عمل کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

  • پاکستان کو کسی بھی دہشت گری کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھپکی

    نئی دہلی : بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی سے باز رہے، پاکستان کو کسی بھی دہشت گری کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئی دہلی میں منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پپن راوت پاکستان کو براہ راست دھمکیاں دینے پر اتر آئے، بھارتی آرمی چیف نے اپنے خطاب میں پاکستان کے خلاف حسب روایت پھر گیدڑ بھبکیاں مارتے ہوئے پاکستان پر دہشت گردوں کی سرپرستی کا الزام عائد کیا۔

    خام خیالی کے شکار پبن راوت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بارہا بھارت میں مداخلت کی، لہٰذا پاکستان اب کسی بھی مہم جوئی سے باز رہے، بالا کوٹ حملہ ہمارے سیاسی اور فوجی عزم کا اظہار ہے۔

    بھارتی آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو کسی بھی دہشت گری کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، انہوں نے اپنی فوج کو کثیرالجہتی جنگ کیلئے تیار رہنے کی بھی ہدایت کی۔

    مستقبل کی جنگوں کا نقشہ بیان کرتے ہوئے جنرل راوت کا مزید کہنا تھا کہ انڈین آرمی انٹرنیٹ اور خلاجنگوں میں اہم کردار ادا کریں گے کیونکہ ان کی وجہ سے میدانِ جنگ زیادہ مربوط ہوگیا ہے جس پر فریق بالادستی کی کوشش کریں گے۔

    انڈین فوج کے سربراہ نے کہا کہ ان کی فوج تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے اور سپیس، سائبر اور سپیشل فورسز ڈویژن کا قیام اسی تبدیلی کا حصہ ہے۔

  • نئی دہلی کے قریب مسافر بس نالے میں جا گری، 29 افراد ہلاک

    نئی دہلی کے قریب مسافر بس نالے میں جا گری، 29 افراد ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے قریب بس ایکسپریس وے سے پھسل کر پندرہ فٹ گہرے نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نئی دہلی کے قریب بس ایکسپریس وے سے پھسل کر گہرے نالے میں جا گری، حادثے میں 29 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 17 افراد زخمی ہوگئے۔

    ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بس کو حادثہ دہلی کے قریب یمنا ایکسپریس وے پر پیش آیا۔ لکھنو جانے والی بس میں 46 افراد سوار تھے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں مسافر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    ہماچل پردیش میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 25 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ 20 جون کو بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے تھے، بس بنجار سے گداگوشانی کی طرف جا رہی تھی۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بس حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔

  • نئی دہلی : جمہوریت کا فرقہ واریت سے کوئی تعلق نہیں، بھارتی شاہی مسجد امام

    نئی دہلی : جمہوریت کا فرقہ واریت سے کوئی تعلق نہیں، بھارتی شاہی مسجد امام

    نئی دہلی : بھارت کی مشہور جامع مسجد دہلی کے امام مولانا سید احمد بخاری نے جھاڑکھنڈ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز کارروائیوں کے حالیہ واقعہ پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

    بھارتی ٹی وی کے مطابق شاہی مسجد امام مولانا سید احمد بخاری نے کہا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوریت کا فرقہ واریت سے کوئی تعلق نہیں۔

    ملک آئین سے چلتا ہے فرقہ واریت سے نہیں لیکن جب فرقہ پرست قوتیں آئین کو جیب میں ڈال لیں‘ آئین کی بالادستی اورعمل آوری سوالات کے گھیرے میں آجائے اور انسانی حقوق پامال کئے جانے لگیں اور حکومت کا رویہ جانبدارانہ ہوجائے تو یہ کسی بھی جمہوری ملک کے لئے اچھی علامت نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں کہتی ہیں کہ مسلمانوں نے جو مانگا وہ ان کو ہم نے دیا۔ سوال یہ ہے کہ سابقہ و برسر اقتدار جماعتوں اور مرکز و راجستھان کی موجودہ سرکاروں سے کیا مسلمانوں نے یہی مانگا تھا جو آج انہیں دیا جارہاہے۔

    پہلو خاں کو ہجومی تشدد میں ہلاک کر دیا گیا اور ان ہی کے خلاف چارج شیٹ بھی داخل کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قیام امن کے لئے ہجومی تشدد کے واقعات کو روکنا ہوگا کیوں کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں انصاف کے بغیر امن کا تصور ممکن نہیں ہے۔

    شاہی امام نے کہا کہ جب ظلم و تشدد عدل کے دائرے سے باہر ہوجاتا ہے تو اس ناانصافی کی کوکھ سے مختلف برائیاں جنم لیتی ہیں لیکن ہمیں کسی بھی قیمت پر ہندوستان کو اس سے بچانا ہوگا۔ کیوں کہ یہ مسئلہ اب کسی جماعت یا نظریہ کانہیں رہ گیا۔ یہ برا ہ راست ملک کی سلامتی اور ترقی سے جڑگیا ہے۔

     

  • نئی دہلی : بھارت سفارتی آداب بھی بھول گیا، دعوت افطار میں آنے والے مہمانوں کو ہراساں کیا گیا

    نئی دہلی : بھارت سفارتی آداب بھی بھول گیا، دعوت افطار میں آنے والے مہمانوں کو ہراساں کیا گیا

    نئی دہلی : بھارتی حکام نے پاکستان دشمنی میں سفارتی آداب کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن میں افطار کیلئے آنے والے مہمانوں کو ہراساں کیا، پاکستان نے اس حرکت پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ دعوت افطار میں آنے والے مہمانوں کو بھارتی حکام کی جانب سے ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    بھارتی حکام نے ایک بار پھر سفارتی آداب کی دھجیاں اڑاتے ہوئے افطار کے لئے آنے والے مہمانوں سے بلاوجہ پوچھ گچھ کی اور کئی مہمانوں کو پاکستانی ہائی کمیشن جانے سےزبردستی روک دیا گیا۔

    مزید پڑھیں: نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو ہراساں کرنے کا انکشاف

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنسیوں کی اس حرکت پر پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی ایجنسیوں کی جانب سے ہائی کمیشن کی23مارچ کی تقریب میں مہمانوں کو ہراساں کیا گیا تھا۔

  • بھارت میں ڈاکٹروں کا پانچ کلو وزنی برین ٹیومر نکالنے کا دعویٰ

    بھارت میں ڈاکٹروں کا پانچ کلو وزنی برین ٹیومر نکالنے کا دعویٰ

    نئی دہلی: بھارت میں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کرکے پانچ کلو گرام وزنی دنیا کا سب سے بڑا برین ٹیومر نکالنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی بھارت میں ڈاکٹروں نے 31 سالہ شہری کا برین ٹیومر دس گھنٹے طویل آپریشن کے بعد الگ کردیا، ٹیومر کا سائز اس کے سر کے برابر ہی تھا۔

    رپورٹ کے مطابق اب تک میڈیکل میں رپورٹ ہونے والا سب سے بڑا ٹیومر ہے جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مریض تیزی سے صحت یاب ہورہا ہے۔

    بیس سال سے ٹیومر کے ساتھ زندگی بسر کرنے والے بھارتی شہری سکتی ویل کا کہنا تھا کہ اس کے پاس اتنی مہنگی سرجری کے لیے سرمایہ نہیں تھا اور وہ سرجری سے گھبراتا بھی تھا۔

    ڈاکٹر جے سری سا رونن کا کہنا تھا کہ مریض ہمارے پاس مئی کے دوسرے ہفتے میں آیا تھا، سکتی ویل کو برین ٹیومر کی وجہ سے گردن گھمانے میں بھی مشکلات درپیش تھیں۔

    مزید پڑھیں: چار پاؤنڈ وزنی دماغ کی رسولی کا کامیاب آپریشن

    واضح رہے کہ گزشتہ سال فروری میں بھی بھارت میں ڈاکٹرز نے برین ٹیومر کا کامیاب آپریشن کرکے مریض کو بچالیا تھا۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سات گھنٹے مسلسل جاری رہنے اور گیارہ خون کی بولتیں استعمال کرنے کے بعد آپریشن کو کامیاب بنایا گیا جسے سرجن نے اپنی انتھک محنت قرار دیا۔

    خیال رہے کامیاب آپریشن کے بعد نکالی گئی رسولی کی تحقیق کی گئی تو اس کا وزن چار پاؤنڈ(1.87 کلو) اور دنیا کی سب سے وزنی رسولی قرار پائی تھی۔