Tag: نئی دہلی

  • نئی دہلی: مسلمانوں کے قتل میں ملوث16پولیس اہلکاربری

    نئی دہلی: مسلمانوں کے قتل میں ملوث16پولیس اہلکاربری

    نئی دہلی: بھارتی عدالت نے چالیس سے زائدمسلمانوں کے قتل میں ملوث سولہ پولیس اہلکاروں کو بری کردیاہے۔

    نئی دہلی کی عدالت میں چالیس سے زائد مسلمانوں کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے شواہد کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ملزمان کو کو بری کردیا ہے۔

    ملزمان نے اٹھائیس سال قبل ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں سرچ آپریشن کے دوران چالیس سے زائد مسلمانوں کو حراست میں لے کر قتل کرکے ان کی لاشوں کو نہرمیں بہادیا تھا۔

    انیس سو چھیانوے میں سپریم کے حکم پر اس اہم مقدمے کو نئی دہلی کورٹ میں منتقل کردیا تھا، بھارتی عدلیہ نے انصاف دھجیاں اڑاتے ہوئے شواہد کو ناکافی قرار دے کر ملزمان کو بری کردیا۔

  • نئی دہلی: اروندکیجریوال کو70میں67نشستیں مل گئیں

    نئی دہلی: اروندکیجریوال کو70میں67نشستیں مل گئیں

    نئی دہلی :عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر جھاڑو پھیر دی، اروند کیجریوال بھارتی دارلحکومت کی کمان سنبھال لیں گے ۔

    بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اب عام آدمی پارٹی کا راج ہوگا، انتخابات میں اروند کیجریوال کی جماعت نے بی جے پی کو کلین بولڈ کردیا۔

    عام آدمی پارٹی نے ستر نشستوں میں سے سڑسٹھ نشستوں پر برتری حاصل کرلی ہے، جس کے بعد ریاست میں گذشتہ پندرہ سال تک حکومت کرنے والی جماعت کانگریس کا بھی صفایا ہوگیا ہے۔

    نتائج آتے ہی عام آ ٓدمی پارٹی کے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور کارکنان نے جشن منانا شروع کردیا۔

    اروند کیجریوال نے شاندار جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

    بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے اروند کیجیروال کو مکمل تعاون کا یقین دلایا، اروند کیجریوال چودہ فروری کو نئی دہلی کے وزیرِاعلی کے عہدے کاحلف اٹھائیں گے۔

  • نئی دہلی: ریاستی انتخابات، عام آدمی پارٹی نے بازی مار لی

    نئی دہلی: ریاستی انتخابات، عام آدمی پارٹی نے بازی مار لی

    نئی دہلی : ریاستی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی جھاڑو نے بی جے پی پر صٖفائی پھیر دی۔

    بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ریاستی انتخابات کی ستر نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، عام آدمی پارٹی نے ستر نشستوں میں سے پینسٹھ نشستوں پر برتری حاصل کر لی ہے۔

    جس کے بعد ریاست میں گذشتہ پندرہ سال تک حکومت کرنے والی جماعت کانگریس کا صفایا ہوگیا۔

    بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے اروند کیجیروال کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

    دہلی پر پہلے بھی عام آدمی پارٹی کی حکومت تھی لیکن اس کے وزیرِ اعلیٰ کیجریوال نے گذشتہ فروری میں یہ کہہ کر استعفیٰ دے دیا تھا کہ ان کی انسدادِ بدعنوانی کی کوششوں کو مسدود کیا جا رہا ہے۔

  • نئی دہلی اسمبلی کے انتخابات: عام آدمی پارٹی کی واضح اکثریت

    نئی دہلی : بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی اسمبلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے میدان مار لیا۔

    بھارتی میڈیا کےمطابق ایگزٹ پول نتائج کے تحت نئی دلی اسمبلی کے انتخابات میں سابق ٹیکس افسر اروندکجریوال کی عام آدمی پارٹی نےحکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی پر واضح اکثریت حاصل کر لی ہے۔

    اب تک عام آدمی پارٹی اڑتیس نشستیں جیت کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے اوراسے کسی بھی جماعت کی حمایت درکار نہیں ہو گی۔

    بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتیں انتیس نشستوں کے ساتھ دوسرےاور کانگریس تیسرے نمبر پر ہے۔ انتخابات میں لگ بھگ ساٹھ فیصد ووٹر نے ووٹ ڈالے،

    سرکاری نتائج منگل کو متوقع ہیں۔ متوسط اور نچلے طبقوں میں اروند کیجریوال نے خاصی پرجوش انتخابی مہم چلائی تھی۔

    اگر حتمی نتائج میں عام آدمی پارٹی جیت گئی تو یہ وزیرِ اعظم مودی کے لیے دھچکہ ثابت ہو گا۔

  • نئی دہلی : ریاستی انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع

    نئی دہلی : ریاستی انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ریاستی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں، عام آدمی پارٹی اور بی جے پی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    بھارت کی راج دھانی نئی دلی پر حکمرانی کے لئے جھاڑو کے نشان کے ساتھ عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال اور ہندوانتہا پسند بی جے پی کی کرن بیدی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔

    گذشتہ انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال مخلوط حکومت بنا کر وزیرِاعلی تو بن گئے لیکن جلد ہی استعفی دے کر اقتدارچھوڑ دیا تھا۔ اس مرتبہ عوام کوبجلی، پانی اورٹرانسپورٹ کی سہولتیں دینے کے وعدے کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ اقتدارکی مدت پوری کریں گے۔

    سابق دبنگ پولیس افسرکرن بیدی بھی دلی کی تقدیر بدلنے کا وعدہ کرچکی ہیں۔

    دلی کے سترارکان کی اسمبلی کے لئے چھ سو تہتر امیدوار میدان میں ہیں، ایک کروڑ تیس لاکھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں، انتخابات کے نتائج کا اعلان دس فروری کو کیا جائے گا۔

    عام انتخابات کے موقع پر نئی دہلی میں پچپن ہزار سیکورٹی اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔

  • عالیشان پاکستان لائف اسٹائل نمائش گیارہ ستمبرسے نئی دہلی میں ہوگی

    عالیشان پاکستان لائف اسٹائل نمائش گیارہ ستمبرسے نئی دہلی میں ہوگی

    اسلام آباد :پاک بھارت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (آئی پی سی سی آئی) کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عالی شان پاکستان لائف اسٹائل نمائش ستمبر 2014ءکے دوران نئی دہلی میں ہو گی ،آئی پی سی سی آئی کے حکام کے مطابق لائف اسٹائل نمائش 11 تا 14 ستمبر کو بھارت کے شہر نئی دہلی میں ہو گی ۔

    اس دوران پاک بھارت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی انتظامی کا اجلاس 12 ستمبر کو نئی دہلی میں ہو گا، واضح رہے کہ آئی پی سی سی آئی کا قیام وفاق ہائے صنعت و تجارت پاکستان اور فیڈریشن آف انڈیا چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مابین مفاہمت کی ایک یادداشت کے تحت عمل میں لایا گیا تھا، انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں دوطرفہ تجارت، اقتصادی تعلقات سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا

  • دنیا کا دوسرا بڑا شہر نئی دہلی مسائل کی آماجگاہ بن گیا

    دنیا کا دوسرا بڑا شہر نئی دہلی مسائل کی آماجگاہ بن گیا

    دہلی : دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا شہر نئی دہلی مسائل کی آماجگاہ بن گیاہے۔

    اقوام متحدہ کی جانب سے حال ہی میں دہلی کو دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا شہر قرار دیا گیا ہے، بے تحاشہ مسائل کی وجہ سے بھارتی دارالحکومت میں بسنے والے لاکھوں افراد کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے ۔

    اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ دیہات سے نقل مکانی کرکے نئی دہلی آرہے ہیں، جس کی وجہ سے شہر ٹریفک کے مسائل کے ساتھ  پانی کی قلت کا بھی شکار ہے ۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال قائم رہی تو اگلے کچھ  برسوں میں بھارتی دارالحکومت دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا شہر بن سکتا ہے۔

  • نریندرمودی سوٹ پہن کرامریکی یاتراکریں گے

    نریندرمودی سوٹ پہن کرامریکی یاتراکریں گے

    نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے دورہ امریکا کے لئے روایتی کرتا پاجاما کے بجائے ڈیزائنرسوٹ پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کے ملبوسات مہنگے ترین ڈیزائنرٹرائے کوسٹا تیارکریں گے۔بھارت کے وزیراعظم اگلے ماہ امریکا کے دورے کی تیاریوں میں مصروف ہیں اوریہ تیاریاں صرف سفارتی محاذ پرہی نہیں بلکہ مودی نے امریکیوں کو اپنے پہناوے سے بھی متاثرکرنے کا کرلیا ہے.

    فیصلہ اوراسی لئے اب وہ امریکا یاترا پرروایتی کرتا پاجاما پہن کرنہیں بلکہ ڈیزائنرسوٹ میں ملبوس ہوکرجائیں گے۔ بھارتی میڈیا نے مودی کے ڈریسنگ اسٹائل میں تبدیلی کی خبریں دیتے ہوئے کہا کہ نریندرمودی نے سب سے مہنگے ڈیزائنر ٹرائے کوسٹا کو دورہ امریکا کے لئے ملبوسات تیارکرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

    ٹرائے کوسٹا بالی وڈ کے میگا اسٹارز کے ملبوسات تیارکرنے کے لئے مشہور ہیں اور شاہ رخ خان ہوں، سلمان خان، عامریا پھرسیف سب ہی ٹرائے کوسٹا کے تیارکردہ ملبوسات پہن چکے ہیں۔ ابھی مودی کے ملبوسات کی تفصیل تو جاری نہیں کی گئیں لیکن مودی جی کے ملبوسات کے چرچے ابھی سے شروع ہوگئے ہیں۔