Tag: نئی دہلی

  • نئی دہلی: بھارت میں پہلی قومی پولیو امیونائزیشن پروگرام کا آغاز

    نئی دہلی: بھارت میں پہلی قومی پولیو امیونائزیشن پروگرام کا آغاز

    بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے نئی دہلی ایوان صدر میں سال دو ہزار چودہ کے لئے پہلی قومی پولیو امیونائزیشن پروگرام کا آغازکر دیا۔

    نئی دہلی میں پہلی قومی پولیو مائرکشن پروگرام کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بھارتی صدرپرناب مکھرجی کےعلاوہ وزیرصحت غلام نبی آزادنے بھی شرکت کی۔وزیرصحت غلام نبی نےکہاکہ پہلی قومی پولیومائرکشن پروگرام سےشروع کرنے سے ہمیں حوصلہ افزائی ملی۔

    پروگرام شروع کرنے کے لئے تقریبا تیئس لاکھ کارکن اور رضاکار سترہ کڑور بچوں کو حفاظتی قطرے پیلانے کا کام انجام دینگے اوریہ مفت اعلان ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دو ہزار گیارہ میں بھارت کے مغربی بنگال کے مشرقی ریاست میں دو سالہ بچی میں اس وائرس کا پتہ چلا تھا۔ اب اس پروگرام کے شروع ہو جانے سے اس وائرس کو ملک سے تین سال کے اندر ختم کیا جاسکتا ہے۔

  • نئی دہلی:اجتماعی زیادتی کیس،غفلت برتنے پر پولیس آفیسرمعطل

    نئی دہلی:اجتماعی زیادتی کیس،غفلت برتنے پر پولیس آفیسرمعطل

    بھارت میں ایک اور غیر ملکی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی،غفلت برتنے پر ایک پولیس آفیسر کو معطل کردیا گیا۔

    بھارت میں پولیس کی ناقص تفتیش کے باعث غیرملکی خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، دو روز قبل نئی دہلی میں ڈینش خاتون کے ساتھ اجتماعی زیاتی کیس میں پولیس کی ناقص تفتیش کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئی اور پولیس انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

    عوام کے احتجاج پر شہری ترقی کے وزیر منیش سودیا نے تفتیش میں غفلت برتنے پر پولیس افسر کو معطل کرکے نئے سرے سے تفتیش کے احکامات جاری کرتے ہوئے دو دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے، یاد رہے کہ اکاون سالہ ڈینش خاتون کو نئی دلی میں چھ افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

  • پاک بھارت تجارتی مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا

    پاک بھارت تجارتی مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا

    پاکستان اور بھارت کے سیکریٹری سطح کے تجارتی مذاکرات کا دوسرا دور آج نئی دہلی میں ہو رہا ہے، جس میں باہمی تجارت بڑھانے کے لئے اہم اعلانات متوقع ہیں۔

    سولہ ماہ کے تعطل کے بعد ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات پر مذکرات بحال ہوگئے، پاک بھارت سیکریٹری لیول مذاکرات کا پہلا دور گزشتہ روز نئی دلی میں ہوا۔

    پاکستانی وفد کی سربراہی سیکریٹری تجارت نیاز قاسم نے کی، ذرائع کے مطابق پہلے دن کے مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے تجارتی تعلقات میں بہتری کی بات کی گئی ہے۔

    وزیرمملکت برائے تجارت خرم دستگیر خان آج نئی دہلی پہنچیں گے، جہاں وہ سارک بزنس لیڈرز کے اجلاس میں شرکت کرینگے، خرم دستگیر خان اٹھارہ جنوری کو بھارتی ہم منصب آنند شرما سے ملاقات بھی کریں گے۔

    ماہرین کا کہنا پاک بھارت تجارتی سیکریٹریز کے درمیان ملاقات سے مستقبل قریب میں مزید ہم آہنگی پیدا ہوگی اور اہم اعلانات متوقع ہیں۔

  • نئی دلی:جوہری ریکٹر کی تعمیر،روسی معاہدے پرعملدرآمد ہوگا

    نئی دلی:جوہری ریکٹر کی تعمیر،روسی معاہدے پرعملدرآمد ہوگا

    بھارت نے کہا ہے کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے روس کے ساتھ کیے گئے جوہری معاہدوں پر عملدرآمد کیا جائیگا۔

    نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم کے مشیر وی ناراناسمی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن جنوبی ضلع کندن کولم میں روسی اشتراک سے جوہری ریکٹر کی تعمیر جاری ہے، جو رواں سال اکتوبر سے کام شروع کردیگا۔

    انہوں نے کہا کہ رشیا کے ساتھ مختلف اضلاع میں مزید جوہری ریکٹر کی تعمیری منصوبے پر بات چیت چل رہی ہے، جس سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی، ناراناسمی کا کہنا تھا کہ ان پراجیکٹ پر آنے والی لاگت کو پبلک کیا جائے اور اسمبلی میں بحث بھی کرائی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ روسی اشتراک سے تعمیر پہلے کندن کولم پاور پلانٹ سے دو گیگا بائٹ بجلی پیدا کی جائیگی، جس سے ہزاروں افراد کو بجلی سے مستفید ہونگے۔

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات کا نئی دہلی میں آغاز

    پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات کا نئی دہلی میں آغاز

    پاکستان اور بھارت کےدرمیان تجارتی مذاکرات نئی دہلی میں شروع ہوگئے ۔پہلے مرحلے پر پاکستانی سیکٹریری تجارت قاسم نیاز کی اپنےہم منصب ایس آر راو سے ملاقات نئی دہلی میں جاری ہے۔

    پاکستان اور بھارت کے تجارت سے متعلق مذاکرات سولہ ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع ہو گئے، تجارتی مذاکرات کے پہلے مرحلے میں دونوں ملکوں کے سیکریٹری تجارت کی ملاقات نئی دہلی کے ادیوگ بھون میں جاری ہے۔

    اس بیٹھک میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بڑھانے اور کاروباری حضرات کیلئے ویزہ کا حصول آسان بنانے سے متعلق معاملات زیرغور ہیں، اس موقع پر دونوں ممالک کے کسٹم حکام بھی موجود ہیں۔

    سولہ جنوری کو وزیرمملکت برائے تجارت خرم دستگیر خان بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہنچیں گے، جہاں وہ سارک بزنس لیڈرز اجلاس میں شرکت کرینگے، خرم دستگیر خان اٹھارہ جنوری کو بھارتی ہم منصب آنند شرما سے ملاقات بھی کریں گے۔

    ماہرین کا کہنا پاک بھارت تجارتی سیکریٹریز کے درمیان ملاقات سے مستقبل قریب میں مزید ہم آہنگی پیدا ہوگی اور اہم اعلانات متوقع ہیں۔