Tag: نئی دہلی

  • دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سرفہرست

    دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سرفہرست

    لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سرفہرست ہے ، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 415 تک جا پہنچا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے باوجود لاہور میں اسموگ کم نہ ہوئی، وسطی پنجاب میں اسموگ کا راج آج بھی برقرار ہے اور آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سرفہرست ہے۔

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پرٹیکولیٹ میٹرز کی اوسط سطح 415 ریکار ڈ کی گئی جبکہ لاہور کے اپر مال کی فضائی آلودگی 508 میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

    محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کے مطابق پنجاب یونیورسٹی لاہور کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمنٹل سائنسز میں ایئر کوالٹی انڈکس 250 ریکارڈ کی گئی۔

    محکمۂ تحفظِ ماحول پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ راولپنڈی میں شالے ویلی رینج روڈ پر فضائی آلودگی 194پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی ہے۔

    دوسری جانب نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں  دوسرے نمبر پر ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 325 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • دہلی میں زہریلی دھند کو ختم کرنے کے لیے مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ

    دہلی میں زہریلی دھند کو ختم کرنے کے لیے مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ

    نئی دہلی کی انتظامیہ نے شہر کی آب و ہوا کو بہتر بنانے اور زہریلی دھند سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارتی شہیر دنیا کا سب سے آلودہ دارالحکومت ہے جو کہ ایک ہفتے سے دھند کی لپیٹ میں ہے۔ دہلی میں پہلے ہی تمام اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے، تعمیراتی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں جبکہ گاڑیوں کے استعمال پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

    مقامی وزیر ماحولیات کا کہنا ہے کہ قانونی منظوری اور موسمی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکام 20 نومبر کے قریب شہر میں مصنوعی بارش کے لیے کوشش کریں گے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ عمل کیسے ہوگا۔

    ہر سال سردیوں سے قبل دہلی میں آب و ہوا کا معیار خراب ہوجاتا ہے، ٹھنڈی ہوائیں گاڑیوں، صنعتوں، تعمیراتی دھول، اور زرعی فضلہ کو جلانے کے باعث پیدا ہونے والی آلودگی کو پھیلاتی ہیں۔

    دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ اگر موجودہ موسمی حالات برقرار رہے تو اس ہفتے یا مستقبل میں کچھ وقت تک آلودگی کی صورت حال ایسی ہی رہے گی۔

    گوپال رائے نے کہا کہ مصنوعی بارش کے لیے ماہرین کی طرف سے تیار کی گئی ایک تجویز کو جمعہ کو سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ ہمیں اس وقت جو حالات درپیش ہیں تو ہم کم از کم پہلا بار ایسا تجربہ کرسکتے ہیں۔

    اس سے قبل چین، انڈونیشیا اور ملائیشیا نے اپنے ملکوں میں مصنوعی بارش برسانے کے لیے اقدامات کیے تھے، انھوں نے مصنوعی بادلوں اور ہوام میں کیمیکل شامل کرکے بارش برسائی تھی۔

    بدھ کے روز شہر میں ہوا کا معیار 320 انڈیکس سے زیادہ تھا، جس کی درجہ بندی سوئس گروپ آئی کیو ایئر میں ’خطرناک‘ کے طور پر کی گئی ہے، تاہم بعد میں یہ گر کر 294 انڈیکس تک ہو گیا۔

    دہلی کی انتظامیہ نے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو جمعرات سے 18 نومبر تک موسم سرما کی تعطیلات کے لیے بند کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے، جو کہ اصل میں جنوری میں شیڈول تھا۔

    سپریم کورٹ نے بھی منگل کو نئی دہلی کے آس پاس کی ریاستوں کو حکم دیا تھا کہ کسانوں کو فصلوں کی باقیات جلانے سے روکا جائے۔

  • 500 چوریاں کرنے والا چور جس پر فلم بھی بنائی گئی

    500 چوریاں کرنے والا چور جس پر فلم بھی بنائی گئی

    نئی دہلی: بھارت میں 500 چوریاں کرنے والے چور کو گرفتار کرلیا گیا، اس چور پر ایک بالی ووڈ فلم بھی بنائی جاچکی ہے۔

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے ایک ایسے چور کو گرفتار کیا ہے جس کے خلاف ملک بھر میں چوری کے 500 سے زائد مقدمات درج ہیں اور اس کی وارداتوں پر بالی وڈ کی ایک فلم بھی بنائی جا چکی ہے۔

    53 سالی دیویندر سنگھ جن کو سپر تھیف بھی کہا جاتا ہے، نئی دہلی میں دو چوری کے مقدمات میں اتر پردیش سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دیوندر سنگھ نے پہلی چوری 14 سال کی عمر میں کی تھی اور ان کے خلاف صرف نئی دہلی میں 250 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

    دیوندر سنگھ پہلی مرتبہ اس وقت مقبول ہوئے تھے جب وہ 2010 میں مشہور انڈین ریئلٹی شو بِگ باس میں شریک ہوئے تھے لیکن انہیں اسی سیزن کے دوران شو کے میزبان سلمان خان سے بدتمیزی کرنے پر پروگرام سے نکال دیا گیا تھا۔

    ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دیوندر سنگھ کی شخصیت سے متاثر ہو کر بالی وڈ فلم اوئے لکی، لکی اوئے بھی بنائی گئی تھی۔

    پولیس کے مطابق دیوندر سنگھ کو نئی دہلی میں ہونے والی ایک چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق دیوندر سنگھ نے 14 اپریل کو ایک گھر سے تین مہنگے موبائل فون، پرس، 2 لیپ ٹاپ، غیر ملکی برانڈ کے جوتے، گھڑیاں اور بلینو کار چرائی۔

    ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق نئی دہلی میں ہونے والی چوریوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ادھیڑ عمر شخص کو گھر کے اندر گھستے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

  • سوارا بھاسکر کا مسلمان سیاسی کارکن سے شادی کا ریسپشن، راہول گاندھی بھی شریک

    سوارا بھاسکر کا مسلمان سیاسی کارکن سے شادی کا ریسپشن، راہول گاندھی بھی شریک

    معروف بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر اور ان کے شوہر فہد احمد نے نئی دہلی میں اپنی شادی کا ریسپشن منعقد کیا جس میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے بھی شرکت کی۔

    معروف بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر سیاسی کارکن فہد احمد کے ساتھ گزشتہ ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

    دونوں نے عدالت میں شادی کے کاغذات پر دستخظ کیے اور اس موقع پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

    اب دونوں نے اپنی شادی کا ریسپشن منعقد کیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Swara Bhasker (@reallyswara)

    ریسپشن میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی، عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال اور راجیہ سبھا کی رکن اور سابق اداکارہ جیا بچن نے شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    اس موقع پر سوارا نے آتشی لہنگا جبکہ فہد نے سنہری شیروانی زیب تن کی۔

    دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس پر بالی ووڈ فنکار اور عام افراد اپنی دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

  • 18 ماہ سے منتظر سرکاری ملازمین کی امیدوں پر پانی پھر گیا

    18 ماہ سے منتظر سرکاری ملازمین کی امیدوں پر پانی پھر گیا

    نئی دہلی: بھارت میں مرکزی اداروں کے سرکاری ملازمین کو اس وقت گہرا صدمہ اور معاشی جھٹکا پہنچا جب حکومت نے 18 ماہ سے معطل ان کا مہنگائی الاؤنس اب بھی بحال نہ کرنے کا اعلان کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے واضح کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے لیے کرونا وائرس کے دنوں میں روکا جانے والا 18 ماہ کا مہنگائی الاؤنس نہیں دیا جائے گا۔

    لوک سبھا کے اجلاس میں بتایا گیا کہ مہنگائی الاؤنس روکنے سے 34 ارب روپے کی بچت ہوئی جو وبا سے قابو پانے کے اقدامات پر خرچ کیا گیا۔

    حکومت کا کہنا ہے کہ فی الحال بجٹ خسارہ حد سے تجاوز کرگیا ہے جس کے باعث مہنگائی الاؤنس دینا ممکن نہیں۔

    حکومت کے اس اعلان کے بعد مہنگائی اور معاشی بحران کے مارے سرکاری ملازمین کی امیدوں پر پانی پھر گیا جو ہولی کے موقع پر اپنے الاؤنس بحال ہونے کی توقع لگائے بیٹھے تھے۔

  • دلی کا قصائی: قتل کر کے لاشوں کے ٹکڑے کرنے والا سیریل کلر

    دلی کا قصائی: قتل کر کے لاشوں کے ٹکڑے کرنے والا سیریل کلر

    نئی دہلی: بھارت میں دو دہائیوں تک قتل کر کے لاشوں کو ٹکڑے کر کے پھینکنے والے سیریل کلر نے ایک عرصے تک دہشت پھیلائے رکھی۔

    اس قاتل نے اپنے ہاتھوں قتل ہونے والے افراد کی لاشیں پھینکنے سے پہلے ان کے ٹکڑے کر دیے۔

    یہ سیریل کلر جھا ایک مزدور چندرکانت جھا تھا جو بہار کا رہائشی تھا، اس نے پہلا قتل سنہ 1998 میں کیا جس میں وہ پکڑا گیا لیکن 4 سال بعد عدم ثبوت کی بنا پر رہا ہوگیا۔

    بعد ازاں اس نے مزید 6 قتل کیے اور سب کے الزام سے بری ہوگیا۔

    امریکی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر اس سیریل کلر سے متعلق سیریز بھی بنائی گئی، ’انڈین پریڈیٹر: بچر آف دہلی‘ نامی سیریز گزشتہ برس ریلیز کی گئی تھی۔

    نیٹ فلکس پر ریلیز کی جانے والی فلم 2006 کے واقعات سے شروع ہوتی ہے جب پولیس کو مغربی دہلی کی تہاڑ جیل کے باہر سے ایک مسخ شدہ لاش ملی۔

    جھا نے خود ہی گمنام شخص کے طور پر حکام کو لاش کے بارے میں کال کر کے بتایا۔

    پولیس کو لاش کے پاس سے ایک تحریر ملی جس میں جھا نے قتل کی ذمہ داری قبول کی اور کہا کہ اگر پولیس انہیں بروقت پکڑنے میں ناکام رہی تو وہ ایک اور مقتول کی لاش اس کے حوالے کر دیں گے۔

    اگلے برس 2 نوجوانوں کی لاشیں ملیں جنہیں ٹکڑے ٹکڑے کر کے پھینکا گیا تھا۔

    جھا نے ان 3 افراد کو بھی قتل کردیا جو اس کے ساتھ قتل کرنے اور لاشیں پھینکنے میں شریک تھے۔

    تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ جھا معمولی اختلاف کے بعد لوگوں کو قتل کر رہا تھا۔

    جھا کو 2 بار موت کی سزا اور مرنے تک عمر قید کی سزا سنائی گئی، بعد ازاں موت کی سزا کو 3 سال بعد عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا۔

    https://youtu.be/giGP5jsW-0Y

  • 2 دن سے ماں ناراض ہے: بچہ مردہ ماں کو سویا ہوا سمجھتا رہا

    2 دن سے ماں ناراض ہے: بچہ مردہ ماں کو سویا ہوا سمجھتا رہا

    نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک خاتون کی موت پر اس کا 11 سالہ بچہ دو روز تک اسے سویا ہوا سمجھتا رہا، ماں سوتے میں چل بسی تھی جسے بچہ اس کی ناراضگی سمجھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو کے علاقے آر ٹی نگر میں 45 سالہ انما اپنے 11 سال کے بچے کے ساتھ رہتی تھی، خاتون کا شوہر ایک سال پہلے انتقال کر چکا تھا، جس کے بعد انما گھروں میں کام کر کے زندگی کی گاڑی چلا رہی تھی۔

    چند روز سے انما کی طبیعت خراب تھی، 28 فروری کی صبح بچہ اٹھا تو اس نے دیکھا کہ اس کی ماں سو رہی ہے، وہ اسکول چلا گیا۔ درحقیقت اس کی ماں رات کو سوتے میں ہی کسی وقت چل بسی تھی۔

    بچہ اپنی ماں کی موت کو نیند سمجھ کر اسکول سے گھر آیا تو دیکھا ماں بسدتور ویسے ہی سورہی ہے، اس نے اپنے دوست کے گھر کھانا کھایا اور شام کو کھیل کود کر گھر لوٹا۔ پھر وہ بستر پر چلا گیا اور اگلے دو دنوں تک یہ معمول جاری رکھا۔

    2 روز تک انما کو نہ دیکھ کر پڑوسیوں کو تشویش ہوئی، انہوں نے بچے سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ اس کی ماں اس سے ناراض ہے، اس لیے اس نے اس سے دو دن بات ہی نہیں کی۔

    پڑوسیوں کی تشویش بڑھی تو وہ اس کے گھر میں گئے جہاں انہوں نے انما کو مردہ حالت میں پایا، انما کی لاش اسپتال پہنچائی گئی تو معلوم ہوا کہ اس کی موت خون میں شوگر کی مقدار کی کمی اور ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے ہوئی۔

  • بھارتی اداکارہ شوٹنگ کے دوران زخمی

    بھارتی اداکارہ شوٹنگ کے دوران زخمی

    نئی دہلی: بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں، مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ساؤتھ انڈین اداکارہ سمانتھا روتھ امریکن سیریز کے بھارتی ورژن کی شوٹنگ کے دوران ایکشن سینز کرتے ہوئے زخمی ہوئیں۔

    اداکارہ نے انسٹا گرام پر شوٹنگ کے دوران لگنے والی چوٹ کی تصویر اپ لوڈ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے ہاتھ زخمی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق سمانتھا مارشل آرٹ کی بھی ٹریننگ کر رہی ہیں کیونکہ انہیں اس سیریز کے لیے کافی خطرناک ایکشن سین کرنے ہیں۔

    اس کے لیے پروڈیوسرز نے اداکارہ کی تربیت کے لیے ہالی وڈ کے ایکشن ڈائریکٹر کو طلب کیا ہے۔

  • 4 منزلہ عمارت خوفناک دھماکے کے ساتھ زمین بوس، ہولناک ویڈیو

    4 منزلہ عمارت خوفناک دھماکے کے ساتھ زمین بوس، ہولناک ویڈیو

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک خستہ حال عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 4 منزلہ عمارت سے آوازیں آرہی ہیں اور راہ چلتے افراد عمارت سے دور ہٹ رہے ہیں۔

    اس کے بعد اچانک عمارت زمین بوس ہوجاتی ہے۔

    پولیس کے مطابق مذکورہ عمارت اپنی خستہ حالی کی وجہ سے پہلے ہی خالی کردی گئی تھی لہٰذا واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    موقع کے وقت وہاں موجود راہ گیر بھی خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

  • دوران ڈرائیونگ ڈرائیور دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک، بس بے قابو

    دوران ڈرائیونگ ڈرائیور دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک، بس بے قابو

    نئی دہلی: بھارت میں ڈرائیونگ کے دروان بس ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی جس کے بعد بس بے قابو ہوکر سگنل میں جاگھسی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مدھیا پردیش کے شہر جبل پور کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک دیکھا گیا ہے کہ ایک بس بے قابو ہونے کے بعد ٹریفک سگنل میں جاگھسی جس سے ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زحمی ہوگئے۔

    جبل پور  کی پولیس کےمطابق ڈرائیور کو چلتی بس میں دل کا دورہ پڑا جس سے بس بے قابو ہوئی اور سگنل پر کھڑی متعدد گاڑیوں کو ٹکر مار دی جب کہ اس دوران سگنل پر کھڑے افراد بھی بس کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ  بس کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے جانی نقصان زیادہ نہیں ہوا، حادثے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بس کے مسافروں سمیت رکشہ میں سوار 2 بچے بھی شامل ہیں جب کہ بس کی ٹکر سے معمر شخص دوران علاج ہلاک ہوگیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرائیور ہردیو پال کی عمر 60 سال تھی اور وہ ایک دہائی سے سٹی میٹرو بس سروس کا ڈرائیور تھا، اسے دوران ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑا اور وہ اسٹیئرنگ پر ہی گر گیا۔