Tag: نئی سیاسی پارٹی

  • ایلون مسک نے امریکا میں نئی سیاسی پارٹی پر رائے مانگ لی، نتائج کیا رہے؟

    ایلون مسک نے امریکا میں نئی سیاسی پارٹی پر رائے مانگ لی، نتائج کیا رہے؟

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابقہ حلیف اور موجودہ حریف ایلون مسک نے امریکا میں نئی سیاسی پارٹی بنانے سے متعلق رائے طلب کی ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے قریبی ساتھی قرار دیے جانے والے بزنس ٹائیکون ایلون مسک ہم نوالہ اور ہم پیالہ سمجھے جاتے تھے۔ تاہم یہ دوستی اب دشمنی میں بدل گئی ہے جس کے بعد ایلون مسک نے امریکا کا سیاسی نظام بدلنے کی ٹھانی ہے۔

    امریکا میں صدیوں سے دو جماعتی جمہوری نظام رائج ہے۔ ان میں ایک ریپبلیکنز اور دوسری ڈیموکریٹ۔ ٹرمپ ریپبلیکنز کی نمائندگی کرتے ہیں۔

    ایلون مسک نے گزشتہ دنوں ٹرمپ انتظامیہ سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور امریکی صدر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے مواخذے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کے دوران ایلون مسک نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر امریکی عوام سے امریکا میں نئی سیاسی جماعت بنانے سے متعلق رائے طلب کی ہے۔

    ایلون مسک نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ کیا اب وقت آگیا ہے کہ امریکا میں ایک نئی سیاسی جماعت بنائی جائے؟ ایسی نئی سیاسی جماعت جو حقیقت میں 80 فیصد عوام کی نمائندگی کرے۔

    ٹیسلا اور ایکس کے مالک کی جانب سے کرائے جانے والے اس پول میں امریکی عوام نے بھرپور دلچسپی لی ہے اور 21 گھنٹوں کے دوران 53 لاکھ سے زائد امریکیوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

     

    اس پول کے مطابق امریکا کے 80.5 فیصد عوام ملک میں نئی سیاسی جماعت بنائے جانے کے حامی ہیں جب کہ 19.5 فیصد نے اس کے خلاف ووٹ دیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/trump-musk-feud-explodes-with-threats-of-cutting-contracts/

  • جہانگیر ترین کا نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ، کون کون شامل ہوگا؟

    جہانگیر ترین کا نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ، کون کون شامل ہوگا؟

    لاہور : جہانگیر ترین نے نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ، جہانگیر ترین گروپ کے علاوہ کئی ناراض رہنما پارٹی کا حصہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا، جہانگیر خان ترین پارٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین گروپ کے علاوہ کئی ناراض رہنما پارٹی کا حصہ ہوں گے ، نئی پارٹی میں ڈی جی خان،راجن پور ، مظفر گڑھ کے سیاسی خاندان شامل ہوں گے۔

    اس کے علاوہ وہاڑی، لودھراں اور ملتان کے اہم سیاسی خاندان بھی پارٹی میں شامل ہوں گے جبکہ کراچی، اندرون سندھ ، کے پی اور بلوچستان سے بھی اہم رہنماؤں کا جہانگیر ترین سے رابطہ میں ہیں۔

    گذشتہ روز ذرائع نے بتایا تھا کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سابق ارکان اسمبلی جنہوں نے حال ہی میں علیحدگی اختیار کی جہانگیر ترین سے رابطہ کیا جبکہ گزشتہ ایک ہفتے میں جہانگیر ترین سے 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات کی ملاقاتیں کیں۔

    خیال رہے اپریل کے آغاز میں اطلاع ملی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں کے ایک الگ ہونے والے گروپ نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ایک نئی سیاسی جماعت بنانے کی ‘تجویز’ دی تھی۔

    جہانگیر خان ترین گروپ کے اراکین نے افطار ڈنر کے دوران ایک تجویز پیش کی، جس میں پی ٹی آئی کے منحرف گروپوں کے متعدد اراکین اور راجہ ریاض اور عون چوہدری سمیت رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔