Tag: نئی فلم

  • فلم ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگی؟ عامر خان نے بتادیا

    فلم ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگی؟ عامر خان نے بتادیا

    بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘کی تیاری کے بعد ریلیز کی تاریخ سے متعلق بھی مداحوں کو آگاہ کردیا ہے۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کی 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’تارے زمین پر‘ کے سیکوئل ’ستارے زمین پر‘ پر سب کو انتظار ہے تاہم اس کی ریلیز سے متعلق اداکار نے خود بتادیا ہے۔

    اتوار کو گجرات کے شہر وڈودرا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکار عامر خان نے اشارہ دیا کہ وہ اس سال کے آخر میں اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپس آئیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک مرکزی اداکار کے طور پر میری اگلی فلم ستارے زمین پر ہے، ہم اسے اس سال کے آخر تک کرسمس کے موقع پر ریلیز کرنے جا رہے ہیں، یہ ایک بڑی دلچسپ فلم ہے، مجھے اس کی کہانی پسند ہے۔

    اداکار نے بتایا کہ یہ فلم تارے زمین پر کا سیکوئل ہے اور اس فلم کا کلائمکس وڈودرا میں شوٹ کیا گیا ہے، وڈودرا میں بہت تبدیلیاں آئی ہیں، جب میں پہلی بار یہاں آیا تھا تو میں شاید 12 سال کا تھا تب سے اس علاقے میں کافی تبدیلیاں آئی ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ عامر خان ’ستارے زمین پر’کو پروڈیوس کر رہے ہیں اور اس فلم میں ’جنیلیا ڈی سوزا بھی ایک اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

    واضح رہے کہ  2007 کی مشہور فلم ’تارے زمین پر‘ میں ڈسلیکسیا جیسے مسئلے کو اجاگر کیا گیا تھا اس مرتبہ بھی فلم ’ستارے زمین پر’ میں ڈاؤن سنڈروم جیسی سنگین بیماری پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

  • ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار ہمایوں سعید کی نئی فلم لوو گرو سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

    اداکارہ ماہرہ خان نے منگل کو لندن میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گذشتہ مہینے سے ایک پراجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہوں، یہ ہماری نئی آنے والی فلم ’لوو گرو‘ ہے جسے اگلے سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔

    رپورٹ کے مطابق فلم میں ماہر خان کے علاوہ  ہمایوں سعید اور احمد علی بٹ بھی جلوہ گر ہوں گے، فلم کی ہیروئن ماہرہ خان ہوں گی جن کے مقابلے میں ہمایوں سعید ہیرو کا کردار ادا کریں گے۔

     ماہرہ خان نے لندن میں مداحوں کی جانب سے ملنے والی پذیرائی پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے فینز کا شکریہ ادا کیا، یاد رہے کہ پاکستان کی فلمی صنعت گزشتہ دہائی میں کئی فلموں کی ریلیز کے سبب بحالی کی جانب گامزن ہے۔