Tag: نئی قیمت

  • اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمت کا اعلان کر دیا

    اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمت کا اعلان کر دیا

    ملک میں تیل اور گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی نئی قیمت کا اعلان کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اوگرا نے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے اور فی کلو 7 روپے 43 پیسے کمی کر دی گئی ہے۔

    اوگرا کی جانب سے قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ فی کلو 7 روپے 43 پیسے کمی کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 240.53 سے کم ہو کر 233.10 روپے ہو گئی ہے۔

    اوگرا نے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2838.31 سے کم ہو کر 2750.60 مقرر کی ہے۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی سے گھریلو صارفین کو سلنڈر پر 87 روپے 71 پیسے کا فائدہ ہوگا۔

    ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے اور رواں برس ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور چند ماہ کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 21 روپے سے زائد کی کمی ہو چکی ہے۔

    واضح رہے کہ اوگرا نے گزشتہ روز گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق بلک صارفین، پاور سیکٹر اور انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت تو نہیں بڑھائی گئی تاہم فکسڈ چارجز میں 100 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/big-increase-in-gas-fixed-charges/

  • سونا مزید سستا ہوگیا، فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہے؟

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوگئی۔

    پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق  سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہوکر 2  لاکھ 48 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ ملک بھر میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 236 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 12 ہزار 791 روپے  ہوگیا ہے جس کے بعد  عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر کم ہوکر 2415 ڈالر فی اونس ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 1900 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔

  • مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ، نئی قیمت کیا ہے؟

    مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ، نئی قیمت کیا ہے؟

    لاہور: ناجائز منافع خوروں نے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں پھر سے من مانا اضافہ کردیا جس کے بعد فی کلو گوشت 477 روپے کا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں گزشتہ دنوں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کے بعد اب دوبارہ 39 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی کلو مرغی کا گوشت 477 روپے کا ہوگیا۔

    فارم گیٹ ریٹ زندہ مرغی 305 روپے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 317 روپے فی کلو مقرر کیاگیا جبکہ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 329 روپے فی کلو مقرر ہے۔

    فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں ایک روپے فی درجن اضافے سے قیمت 256 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔

  • گھر تعمیر کرنے والوں کیلئے بری خبر

    گھر تعمیر کرنے والوں کیلئے بری خبر

    اسلام آباد : ملک میں سیمنٹ کی خوردہ قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 16 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1201 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.43 فیصد زیادہ ہے۔

    پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط خوردہ قیمت 1196 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

    اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ہفتہ رفتہ میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1187 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1187 روپے تھے۔

    اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط خوردہ قیمت 1172، راولپنڈی 1177، گوجرانوالہ 1220، سیالکوٹ 1200، لاہور 1240، فیصل آباد 1200، سرگودھا 1180، ملتان 1212، بہاولپور 1230، پشاور 1177 اور بنوں میں 1200 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط خوردہ قیمت 1157، حیدر آباد 1180 سکھر1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1190 اور خضدار میں 1170 روپے ریکارڈ کی گئی۔

  • گھی اور کوکنگ آئل اب کیا کلو ملے گا؟ اہم خبر

    گھی اور کوکنگ آئل اب کیا کلو ملے گا؟ اہم خبر

    اسلام آباد : ہوشربا مہنگائی سے تنگ شہریوں کو حکومت نے خوشخبری سنادی، پیٹرول کے بعد گھی اور تیل کی قیمتوں کے حوالے سے اچھی خبر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا جس کے بعد اب معروف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی کمی کردی گئی ہے۔

    ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ معروف برانڈز کے گھی کی قیمت میں 23روپے فی کلو سے لیکر 38روپے تک کی کمی کی گئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر سے لے کر 36 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیاہے۔

    ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں کمی عام صارفین کی سہولت کیلئے کی گئی ہے۔

  • سعودی عرب: رواں ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت کیا ہے؟

    سعودی عرب: رواں ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت کیا ہے؟

    ریاض: سعودی عرب میں رواں ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کردی گئیں، رواں ماہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی آرامکو نے بدھ کی شب رواں ماہ کے لیے پیٹرول کے نئے نرخ جاری کیے ہیں۔

    جنوری کے مقابلے میں نرخوں میں اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق 11 فروری سے ہوگیا۔ آرامکو کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان کے مطابق فروری کے لیے 91 پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 1 ریال 81 ہللہ ہوگی۔

    جنوری کے لیے 91 پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 1 ریال 62 ہللہ مقرر تھی، 95 پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 1 ریال 94 ہللہ مقرر کی گئی ہے جو جنوری میں 1 ریال 75 ہللہ تھی۔

    رواں ماہ ڈیزل اور کیروسین آئل کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جو 52 ہللہ اور 70 ہللہ فی لیٹر کے حساب سے فروخت کیے جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر کے لیے 91 پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 1 ریال 44 ہللہ تھی جبکہ 95 پیٹرول فی لیٹر 1 ریال 55 ہللہ فروخت کیا جا رہا تھا۔

    سعودی آرامکو کی جانب سے ہر ماہ کی 10 تاریخ کو پیٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کیا جاتا ہے جن کا نفاذ اگلے دن سے ہوتا ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، پیٹرول کی نئی قیمت 92.43فی لیٹرمقرر

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، پیٹرول کی نئی قیمت 92.43فی لیٹرمقرر

    اسلام آباد : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، پیٹرول فی لیٹر2.41پیسے کم کردیا گیا، قمیتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے صارفین کو خوشخبری سنادی، مہنگائی سے بے حال عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، جس کے بعد اب پیٹرول دو روپے41 پیسے کم ہونے کے بعد 92.83 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہوگا جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت46پیسے کم ہونے کے بعد 106روپے57پیسے تک پہنچ گئی۔

    اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں6روپے37پیسےکی کمی کی گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں46پیسے کی کمی، مٹی کے تیل کی نئی قیمت83روپے50پیسے ہوگئی۔

    وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات سے ہوگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اوگرا نے پیٹرول کی قیمت دو روپے اور ڈیزل چھ روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی تھی، اس کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے، جس سے پیٹرولیم مصنوعات مزید سستی ہونے کا امکان ہے۔