Tag: نئی لگژری کار

  • روہت شرما کی نئی لگژری کار کی قیمت جان کر مداح حیران

    روہت شرما کی نئی لگژری کار کی قیمت جان کر مداح حیران

    کراچی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی نئی لگژری کار کی قیمت اور منفرد نمبر پلیٹ کی کہانی نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا۔

    رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے حال ہی میں ممبئی میں سرخ رنگ کی لیمبورگینی یورس ایس ای خریدی ہے جس کی قیمت تقریباً 4 کروڑ 57 لاکھ روپے (ایکس شو روم) بتائی جارہی ہے۔

    بھارتی کپتان کی نئی کار کی نمبر پلیٹ ”3015” نے شائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے، یہ نمبر ان کے بچوں کی سالگرہ کی تاریخوں سے منسلک ہے، ”30” بیٹی سامائرا کی سالگرہ 30 دسمبر، جبکہ ”15” بیٹے اہان کی سالگرہ 15 نومبر کی نمائندگی کرتا ہے۔

    حیرت کی بات یہ ہے کہ 30 اور 15 کو جمع کرنے پر 45 بنتا ہے، جو روہت شرما کا جرسی نمبر ہے۔ اس سے قبل ان کی پرانی کار کا نمبر ”264” تھا، جو ون ڈے کرکٹ میں ان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

    لیمبورگینی یورس ایس ای کے انجن کی طاقت 800 ہارس پاور اور 950 نیوٹن میٹر ٹارک ہے، جب کہ یہ صرف 3.4 سیکنڈز میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے۔

    روہت شرما کا ریٹائرمنٹ کا اعلان:

    بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ میں صرف یہ بتانا چاہوں گا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہورہا ہوں، ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

    کپتان محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز سے شکست کی وجہ بتا دی

    انہوں نے لکھا کہ گزشتہ برسوں سے ملنے والی محبت اور حمایت کے لیے آپ سب کا شکریہ، میں ون ڈے فارمیٹ میں بھارت کی نمائندگی کرتا رہوں گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال ہوم سیریز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 3-0 سے کلین سویپ کے بعد ان کی کپتانی پر تنقید کی گئی تھی اس کے بعد بھارت کو بارڈر گواسکر ٹرافی میں بھی آسٹریلیا سے 3-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

  • عالیہ اور رنبیر کی نئی لگژری کار کی مالیت جان کر حیران رہ جائیں گے!

    عالیہ اور رنبیر کی نئی لگژری کار کی مالیت جان کر حیران رہ جائیں گے!

    بالی وڈ کی نامور جوڑی عالیہ بھٹ اور ان کے شوہر رنبیر کپور کی نئی لگژری کار کی مالیت کتنی ہے آپ جان کر حیران رہ جائیں گے۔

    پاپارازی فوٹوگرافر نے پیر کی دوپہر ایک لگژری کار کو عالیہ اور رنبیر کی رہائشگاہ ’واستو‘ میں داخل ہوتے دیکھا پھر کیا تھا چہ موگوئیاں شروع ہوگئیں اور ہر طرف بالی ووڈ جوڑی کی نئی برینڈڈ کار ’لیکسس ایل ایم‘ کا چرچہ ہونے لگا۔

    آفیشل کمپنی ویب سائٹ کے مطابق لیکس ایل ایم نامی کار کی قیمت ڈھائی کروڑ بھارتی روپے کے قریب ہے اور اگر پاکستانی روپوں میں ان کا موازنہ کیا جائے تو یہ قیمت 8 کروڑ 38 لاکھ روپے بن جاتی ہے۔

    رنبیر کے پاس اس کار کے علاوہ لینڈ روور رینج روور ، دو عدد آڈی اور مرسڈیز بھی موجود ہیں جبکہ ان تمام گاڑیوں کی مالیت بھی کروڑوں میں ہے۔ عالیہ بھی لینڈ روور رینج روور ووگ، تین عدد آڈی اور بی ایم ڈبلیو گاڑیوں کی مالک ہیں۔

    خیال رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی اٹلی میں ہونے والی پری ویڈینگ تقریبات میں شرکت کے بعد یہ جوڑا اپنی بیٹی راہا کے ساتھ حال ہی میں بھارت واپس آیا ہے۔

    ان کے ممبئی آنے کے بعد سے ہی میڈیا کی نظریں ان کی نئی برینڈڈ لگژری کار پر ٹک گئی ہیں جو کہ کافی جدید دکھائی دیتی ہے۔