Tag: نئی مانیٹری پالیسی

  • اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

    اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔

    مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جون 2024 سے اب تک شرح سود میں 11 فیصد کمی ہو چکی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق مئی 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 3.5 فیصد رہی ہے، مئی 2025 میں کرنٹ اکاونٹ ایک کروڑ 20  لاکھ ڈالر سرپلس  ہے، جولائی تا مئی  کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 1.88 ارب ڈالر ہے جبکہ مئی 2025 میں ترسیلات زر 3.7 ارب ڈالر موصول ہوئے۔

    اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا کہنا ہے کہ موجودہ پالیسی ریٹ سے معاشی نمو بتدریج بڑھ رہی ہے اور اگلے سال مزید بڑھنے کا امکان ہے، ملک کا تجارتی خسارے میں مسلسل اضافے اور بیرونی شعبے کے لیے کچھ ممکنہ خطرات موجود ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں شرح نمو 2.7 فیصد رہنے کی توقع ہے، آئندہ مالی سال میں شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد رکھی ہے، امریکی ٹیرف اور مشرق وسطیٰ جنگ کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے جس سے ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

    ایف پی سی سی آئی اور چیمبرز کے میمبرز نے مطالبہ کیا ہے کہ شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بینک نے 5 مئی کو شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس یا ایک فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد شرح سود 12 فیصد سے کم ہوکر 11 فیصد پر آگئی تھی۔

    اسٹیٹ بینک نے اپریل میں شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاتھا جبکہ اس سے قبل 27 جنوری 2025 کو بینک نے اگلے 2 ماہ کے لیے شرح سود ایک فیصد کم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد شرح سود 12 فیصد کی سطح پر آگئی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/petroleum-products-price-increase/

  • نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان

    نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان

    کراچی : اگلے ڈیڑھ ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، شرح سود میں ایک سے دو فیصد کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک اگلے ڈیڑھ ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا ، اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی 50سے100بیسزپوائنٹس کی کمی کرسکتا ہے

    شرح سود میں ممکنہ رد و بدل کے حوالے سےکاروباری برادری، سرمایہ کار اورماہرین معیشت بےچینی سے منتظر ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ موجودہ بارہ فیصد شرح سود میں ایک سے دو فیصد کمی کا امکان ہے، جس کا مقصد کاروباری لاگت کو کم کرکے صنعتی سرگرمیوں کو بحال کرنا اور معاشی پہیہ دوبارہ متحرک کرنا ہے۔

    وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ شرح سود کو فوری طور پر سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے، تاکہ ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔

    رواں مالی سال کےدوران اسٹیٹ بینک شرح سود میں 10 فیصد کمی کر چکا ہے،

    مرکزی بینک نے کہا کہ اپریل 2025میں پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.3 فیصد رہی، مارچ 2025میں کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 20 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، مارچ 2025میں ترسیلات زرریکارڈ4ارب 10کروڑڈالر موصول ہوئیں.

    اسٹاک ماہرین کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقع ہے۔

    ایف پی سی سی آئی نے اسٹیٹ بینک سے شرح سود کو فوری طور پر سنگل ڈیجٹ میں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض کا کہنا ہے کہ اپریل میں مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی، اگر شرح سود میں کمی نہ کی گئی تو ایکسپورٹ مزید متاثر ہوگئی۔

  • نئی مانیٹری پالیسی ، شرح سود میں کتنی کمی کا امکان ؟

    نئی مانیٹری پالیسی ، شرح سود میں کتنی کمی کا امکان ؟

    کراچی : اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا ، پالیسی میں شرح سود میں کتنی کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کمیٹی آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گی، معاشی ماہرین شرح سود میں پچاس سے سو بیسز پوائنٹس کمی کی توقع کررہے ہیں۔

    پاکستان میں موجودہ شرح سود بارہ فیصد ہے، اسٹیٹ بینک گزشتہ آٹھ ماہ میں پالیسی ریٹ میں دس فیصد تک کمی کرچکا ہے۔

    ملک میں تجارتی ایسوسی ایشن، ایف پی سی سی آئی اور کے سی سی آئی ممبرز شرح سود میں چار سے پانچ فیصد کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    ادارہ شماریات نے بتایا کہ فروری میں مہنگائی کی شرح اٹھائیس فیصد سے کم ہو کر ایک اعشاریہ پانچ دو فیصد پر آچکی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ گزشتہ 7 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ 0.7 ارب ڈالر سے سرپلس رہا، گزشتہ مالی سال کے 7 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.8 ارب ڈالر تھا اور جنوری 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 42 کروڑ ڈالر رہا۔

    مرکزی بینک نے کہا کہ مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر15 ارب 87 کروڑ 38 لاکھ ڈالر اور مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر11 ارب 24 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہیں۔

  • نئی مانیٹری پالیسی ، شرح سود میں 2 سے 3 فیصد تک کمی کا امکان

    نئی مانیٹری پالیسی ، شرح سود میں 2 سے 3 فیصد تک کمی کا امکان

    کراچی : نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا ، شرح سود میں 2 سے 3 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی آج آئندہ ڈیڑھ ماہ کیلئے نئی پالیسی ریٹ کا اعلان کرے گی۔

    شرح سود میں دو سے تین فیصد تک کمی متوقع ہے، موجودہ شرح سود پندرہ فیصد ہے، جون 2024 سے اب تک مانیٹری کمیٹی شرح سود میں سات فیصد کمی کرچکی ہے۔

    ملک میں مہنگائی کی ماہانہ شرح اڑتیس فیصد سے کم ہو کر تین اعشاریہ نو فیصد پر آچکی ہے۔

    اکتوبر دوہزار چوبیس میں کرنٹ اکاؤنٹ چونتیس کروڑ نوے لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔ اگست اور ستمبر میں بھی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس تھا۔

    نومبر دوہزار چوبیس میں ترسیلات زر تین ارب نوے کروڑ ڈالر سے زائد موصول ہوئی ہیں جبکہ کے سی سی آئی، ایف پی سی سی آئی اور دیگر بزنس کمیونٹیز کی جانب سے چار سے پانچ فیصد شرح سود میں کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • اسٹیٹ بینک آج  نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

    اسٹیٹ بینک آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

    کراچی : نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، جس مین شرح سود میں ڈیڑھ سے دو فیصد تک کی کمی متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک اگلے ڈیڑھ ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا۔

    مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر سٹیٹ بینک کی زیرصدارت کراچی میں ہوگا، جس میں ملک کی مائیکرو اور میکرو اکنامک صورتحال سمیت بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    مانیٹری پالیسی کے اجلاس میں شرح سود میں ڈیڑھ سے دو فیصد تک کی کمی متوقع ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا بینکوں کیلئے موجودہ شرح سود 17.5 فیصد پر ہے، معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں مہنگائی کی شرح چھ اعشاریہ نوچار فیصد سے بڑھ کر سات اعشاریہ ایک سات فیصد رہی ہے۔ جبکہ ستمبر میں کرنٹ اکاونٹ گیارہ کروڑ نوے لاکھ ڈالر سے سرپلس رہا ہے۔

    ماہرین نے مزید کہا کہ موڈیز اور فچ ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کی ہے۔

  • اسٹیٹ بینک  آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

    اسٹیٹ بینک آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

    کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا ، جس میں شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک اگلے ڈیڑھ ماہ کیلئے آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، شرح سودمیں کمی کی توقع کی جارہی پے، ملک میں موجودہ پالیسی ریٹ 19.5 فیصدپرہے۔

    مانیٹری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس کے بعد اسٹیٹ بینک آج ہی ایک پریس ریلیز کے ذریعے مانیٹری پالیسی اسٹیٹمنٹ جاری کرے گا۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں دیڑھ سو سے دو سو بیسسز پوائنٹس کی بڑی کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔

    ماہرین نے کہا ہے لہ مہنگائی کی شرح اگست دو ہزار چوبیس میں نو اعشاریہ چھ چار فیصد پر آچکی ہے اور جولائی دوہزارچوبیس میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ سولہ کروڑ بیس لاکھ ڈالر رہ گیا تھا۔

    ماہرین کے مطابق رواں مالی سال ترقی کی ممکنہ شرح کاہدف3.5فیصد رہنے کاامکان ہے۔

    تاجر و صنعت کاروں نے شرح سود میں تین سو سے پانچ سو بیسز پوائنٹس کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

    خیال رہے مالی سال 2024 کے پورے عرصے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود کو 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر برقرار رکھا جبکہ حالیہ مہینوں میں اس شرح میں لگاتار 2 دفعہ کمی کی گئی، جس میں ابتدائی طور پر 150 بیسس پوائنٹس اور پھر 100 بیسس پوائنٹس کی کٹوتی کی گئی جس کی وجہ سے کل کمی 2.5 فیصد پوائنٹس تک پہنچ گئی۔

  • اگلے ڈیڑھ ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا آج اعلان کیا جائے گا

    اگلے ڈیڑھ ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا آج اعلان کیا جائے گا

    کراچی : اگلے ڈیڑھ ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا آج اعلان کیا جائے گا، معاشی ماہرین کا کہنا ہے شرح سود میں 50 سے 100 بیسسز پوائنٹس تک کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک اگلے ڈیڑھ ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا آج اعلان کرے گا، مرکزی بینک نے بتایا ہے کہ پاکستان میں بینکوں کیلئے شرح سود بائیس فیصد پر ہے۔

    معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کمیٹی شرح سودمیں پچاس سے سو بیسسز پوائنٹس تک کی کمی ہوسکتی ہے جبکہ بعض کے نزدیک آئی ایم ایف کے دباؤکی وجہ سے اسٹیٹ بینک شرح سود کو برقرار رکھ سکتا ہے۔

    ملک میں مہنگائی کی شرح گزشتہ مالی سال کی نسبت 38 فیصد سے کم ہوکر مئی 2024 میں 11.8 فیصد پر آچکی ہے۔

    کرنٹ اکاونٹ خسارہ گیارہ ماہ میں صرف بیس کروڑ دو لاکھ ڈالر رہ گیا ہے۔

  • اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی اور شرح سود کا اعلان کردیا

    اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی اور شرح سود کا اعلان کردیا

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈیڑھ ماہ کے لیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود کو برقرار رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملک میں شرح سود 22 فیصد پر برقرار رہے گی۔ مارچ 2024 میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 20.7 فیصد پررہی۔ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 60 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز سے سرپلس رہا۔

    اسٹیٹ بینک نے جاری بیان میں کہا کہ جولائی تا مارچ ترسیلات زر 9.3 فیصد سے بڑھ کر 21 ارب ڈالر پر پہنچ گئی۔ مالی سال کی پہلی ششماہی میں زرعی شعبےمیں 6.8 فیصد کی مضبوط نمو ہوئی۔

    صنعتی شعبے میں بڑے پیمانے کی اشیا سازی میں 0.5 فیصد کی کمی نوٹ کی گئی، عید کے موقع پر ترسیلات زر میں اضافہ ہوا۔

    اسٹیٹ بینک نے کہا کہ جولائی تا مارچ جاری کھاتے کا خسارہ گزشتہ سال کی نسبت 87.5 فیصد کم ہوا، جولائی تا مارچ جاری کھاتا 0.5 ارب ڈالر تک آگیا ہے۔ برآمدات میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ ملکی زرعی پیداوار بہتر ہوئیں اور اقتصادی سرگرمیاں معتدل رہیں۔

    مالیاتی ادارے نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک قرضے کی معقول رقم بشمول 1 ارب ڈالر یورو بانڈ واپسی کے قابل ہوا، اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر بھی 8.0 ارب ڈالرکے لگ بھگ برقراررہے۔

  • اسٹیٹ بینک  آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

    اسٹیٹ بینک آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

    کراچی : نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، بینکوں کیلئے شرح سود میں کوئی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
    .
    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آج اگلے ڈیڑھ ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بینکوں کیلئے شرح سود میں کوئی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

    آئی ایم ایف کی جانب سے سخت مانیٹری پالیسی رکھنے کی شرط ابھی برقرار ہے، جس کی وجہ سےشرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

    گزشتہ ماہ فروری میں ماہانہ مہنگائی 28.3 فیصد سے کم ہو کر 23.1 فیصد پر ہے، جبکہ جنوری دوہزار چوبیس میں پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ چھبیس کروڑ نوےلاکھ ڈالر رہا ہے۔

  • نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

    نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

    کراچی : اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا ، جس میں شرح سود برقرار رکھنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک اگلے ڈیڑھ ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا، زیادہ تر معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے جانب سے شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کا امکان ہے۔

    کچھ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں پچیس سے پچاس بیسز پوائنٹس کی کمی بھی کی جا سکتی ہے، جون دوہزار تیئیس سے ابتک شرح سود بائیس فیصد پر برقرار ہے۔

    ماہرین کے مطابق شرح سود برقرار رکھنے کی بڑی وجہ مہنگائی میں خاطر خواہ کمی کا نہ ہونا ہے، نومبردوہزار تیئیس کے دوران مہنگائی کی شرح انتیس اعشاریہ دو فیصد پر رہی ہے۔

    معاشی ماہرین نے مزید بتایا کہ دسمبر میں گیس اور بجلی کی قیمتوں کا اثر مہنگائی کی شرح پر آنا ابھی باقی ہے، رواں مالی سال جون تک شرح سود میں تین سے چار فیصد کمی کا امکان ہے۔