Tag: نئی منتخب حکومت

  • آئی ایم ایف کو پاکستان میں بننے والی نئی منتخب حکومت سے مذاکرات کی جلدی

    آئی ایم ایف کو پاکستان میں بننے والی نئی منتخب حکومت سے مذاکرات کی جلدی

    اسلام آباد : آئی ایم ایف کا مذاکراتی وفد منتخب حکومت بننے کے بعد فروری کے آخری ہفتے یا مارچ کے اوائل میں پاکستان آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کو پاکستان میں بننے والی نئی منتخب حکومت سے مذاکرات کی جلدی ہے، آئی ایم ایف کا مذاکراتی وفد منتخب حکومت بننے کے بعد فروری کے آخری ہفتے یا مارچ کے اوائل میں پاکستان آئے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط کے لیے صرف نئی منتخب حکومت سے ہی بات چیت ہوگی، آئی ایم ایف کا وفد نگراں حکومت سے آخری قسط کے لیے مذاکرات کرنے میں سنجیدہ نہیں۔

    موجودہ قرض پروگرام کے تحت آخری قسط میں ایک ارب دس کروڑ ڈالر موصول ہونا ہیں، نگران حکومت نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف حاصل کر لئے ہیں، نگران حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے منتخب حکومت کو بات چیت میں آسانی ہوگی۔

    آئی ایم ایف اورنئی منتخب حکومت میں بات چیت فروری کے آخری ہفتے یا مارچ کے پہلے ہفتے میں ہو سکتی ہے۔

    خیال رہے آئی ایم ایف 3 ارب ڈالر پروگرام میں پاکستان کو 1.9 ارب ڈالر قرض دے چکا ہے ، جولائی میں آئی ایم ایف نے کہا تھا آخری جائزہ رپورٹ نئی حکومت کیساتھ ہو گی۔

    موجودہ آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی پروگرام 12 اپریل کو ختم ہو رہا ہے، مارچ تک دوسرا جائزہ مکمل ہو جاتا ہے تو1.1 ارب ڈالر اپریل تک ملنے کی امید ہے۔

  • نئی منتخب حکومت کو آتے ہی کس بڑی معاشی مشکل کا سامنا ہوگا؟

    نئی منتخب حکومت کو آتے ہی کس بڑی معاشی مشکل کا سامنا ہوگا؟

    اسلام آباد: پاکستان میں عام انتخابات کے ذریعے آنے والی نئی منتخب حکومت کو آتے ہی بڑی معاشی مشکل کا سامنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ایکسٹرنل فنانسنگ سے متعلق ایک اہم سرکاری دستاویز میں نشان دہی کی گئی ہے کہ نئی منتخب حکومت آتے ہی کس شدید معاشی مشکل کے دلدل میں پھنس جائے گی۔

    دستاویز کے مطابق پاکستان کو 4 سال میں 111 ارب ڈالرز کی ایکسٹرنل فنانسنگ کی ضرورت ہوگی، اور رواں مالی سال 30 جون 2024 تک 8 ارب 10 کروڑ ڈالر کا غیر ملکی قرضہ واپس کرنا ہوگا۔

    پشین میں انتخابی دفتر کے قریب دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 30 جون 2025 تک 22 ارب 24 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی بیرونی فنڈنگ درکار ہوگی، مالی سال 2026 میں 24 ارب 68 کروڑ ڈالرز کی بیرونی فنانسنگ کی ضرورت ہوگی، مالی سال 2027 میں بیرونی فنانسنگ مد میں 24 ارب 92 کروڑ ڈالرز کی ضرورت ہوگی، جب کہ مالی سال 2028 میں پاکستان کو 31 ارب 19 کروڑ ڈالرز بیرونی فنڈنگ درکار ہوگی۔

    دستاویز کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو بیرونی فنانسنگ کے انتظامات کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

  • قرض پروگرام:  آئی ایم ایف نئی منتخب حکومت سے مذاکرات کرے گا

    قرض پروگرام: آئی ایم ایف نئی منتخب حکومت سے مذاکرات کرے گا

    اسلام آباد : آئی ایم ایف قرض پروگرام پر مزید بات چیت نئی منتخب حکومت سے کرے گی، آئی ایم ایف دوسرا جائزہ مشن الیکشن کے بعد پاکستان بھیجے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نئی منتخب حکومت سےمذاکرات کرے گا، ذرائع نے بتایا کہ موجود قرض پروگرام پر مزید بات چیت نئی منتخب حکومت سےہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اپنا دوسرا جائزہ مشن8 فروری کے الیکشن کے بعد پاکستان بھیجے گا۔

    پاکستان میں نئی حکومت فروری کے آخر تک حکومتی کنٹرول لے لے گی تاہم آئی ایم ایف نے دوسرے جائزے کیلئے شیڈول کی تصدیق نہیں کی۔

    آئی ایم ایف 3 ارب ڈالر پروگرام میں پاکستان کو 1.9 ارب ڈالر قرض دے چکا ہے ، جولائی میں آئی ایم ایف نے کہا تھا آخری جائزہ رپورٹ نئی حکومت کیساتھ ہو گی۔

    موجودہ آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی پروگرام 12 اپریل کو ختم ہو رہا ہے، مارچ تک دوسرا جائزہ مکمل ہو جاتا ہے تو1.1 ارب ڈالر اپریل تک ملنے کی امید ہے۔