Tag: نئی نویلی دلہن

  • بلوچستان واقعے کے بعد  راولپنڈی میں  جرگے کے فیصلے پر نئی نویلی دلہن قتل

    بلوچستان واقعے کے بعد راولپنڈی میں جرگے کے فیصلے پر نئی نویلی دلہن قتل

    راولپنڈی : بلوچستان واقعے کے بعد راولپنڈی میں جرگے کے فیصلے پر نئی نویلی دلہن کو قتل کردیا گیا ، مقتولہ کو عثمان نامی لڑکے کے ساتھ تعلقات کے شبہ پر قتل کیا گیا۔

    تفصیلات کے غیرت کے نام پر قتل کا اور ایک واقعہ سامنے آیا، راولپنڈی میں تھانہ پیرودھائی کےعلاقے میں جرگے کے فیصلے پر لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

    پولیس نے گورکن اور سیکرٹری قبرستان کو گرفتار کر لیا ، 19سالہ سدرہ عرب گل کا نکاح 17جنوری کو ضیاالرحمان سے ہوا تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ مقتولہ کو عثمان نامی لڑکے کے ساتھ تعلقات کے شبہ پر قتل کیا گیا ، ضیاالرحمان نے عثمان کیخلاف پیرودھائی میں 21 جولائی کو مقدمہ کروایا تھا۔

    مقدمے میں کہا گیا کہ مقتولہ سدرہ عرب گل نے عثمان نامی لڑکے سے نکاح کر رکھا ہے۔

    پولیس کے مطابق دلہن کو قتل کے بعد رات کے اندھیرے میں دفن کر دیا گیا تھا اور ملزمان نے مقتولہ کی تدفین کے بعد قبر کا نشان بھی مٹا دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : بلوچستان میں قتل ہونے والے مرد اورعورت کا 47 دن بعد پوسٹ مارٹم ، تہلکہ خیز انکشافات

    یاد رہے کہ بلوچستان کے دارلحکومت کے نواحی علاقے ڈگاری میں انیس جولائی کو بانو نامی خاتون اور احسان اللہ نامی شخص کے قتل کرنے کا واقعہ سامنے آیا تھا، فائرنگ کے دردناک مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی۔

    بتایا جاتا ہے میاں بیوی ڈیڑھ سال سے روپوش تھے، دونوں کو دعوت کے بہانے بلایا گیا، جرگے میں فیصلہ سنایا گیا اور پھر کھلے میدان میں لے جا کر گولیاں چلا دی گئیں۔

  • نئی نویلی دلہن شادی کے فوراً بعد امتحان دینے پہنچ گئی

    نئی نویلی دلہن شادی کے فوراً بعد امتحان دینے پہنچ گئی

    شادی انسان کی زندگی کا سب سے اہم لمحہ ہوتا ہے، اسی طرح امتحانات بھی زندگی کا ایک اہم مرحلہ ہے۔ بھارت میں نئی نویلی دلہن اپنی شادی کے فوری بعد امتحان دینے کے لئے پہنچ گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگیتا نامی یہ دلہن واسوی سمیتا کالج میں بی کام کے آخری سال کی طالبہ ہے۔ سنگیتا کی 22 مئی کو شادی ہوئی، اسی دن نئی نویلی دلہن سنگیتا شادی کے لیے تیار ہوئی اور دلہن کے لباس میں امتحان دینے کے لیے اپنے سینٹر پہنچ گئی۔

    رپورٹس کے مطابق سنگیتا کی منگنی تین یا چار ماہ قبل ننجن گڈ تعلقہ کے سندھوولی کے رہنے والے یوگیش سے ہوئی تھی۔ جبکہ شادی 22 مئی کو ہوئی تھی، یوگیش کے کے ساتھ شادی کی، انگوٹھیاں تبدیل کرنے کے بعد سنگیتا دلہن کے لباس میں ملبوس سیدھے کالج کے امتحانی مرکز گئی اور اپنا پرچہ دیا۔

    دلہن کے والد سنگیتا کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کی شادی تین چار ماہ قبل طے ہوئی تھی۔ دریں اثنا، اس کا آخری سال کا امتحان ابھی پچھلے ہفتے ہونا تھا، چونکہ تعلیمی زندگی شادی کی طرح اہم ہے۔

    اس لیے دلہن اور ہمارے گھر والوں کی بات چیت اور رضامندی کے بعد، ہم نے اسے امتحان لکھنے کے لیے بھیج دیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ امتحان کے بعد ان کی بیٹی نے شادی کی تقریبات میں شرکت کی اور استاد اور بزرگوں کا آشیرواد حاصل کیا۔

    دلہن نے بارات آتے ہی دولہے کو دیکھ کر شادی سے انکار کردیا

    رپورٹس کے مطابق اسی طرح حاسن شہر میں بھی ایک دلہن شادی کے دن اپنا پرچہ دینے کے لئے پہنچ گئی، اور دو مضامین کے لیے بی کام انکم ٹیکس کے آخری سال کا امتحان دیا۔

  • نئی نویلی دلہن کی بیوٹی پارلر میں ہارٹ اٹیک سے موت

    نئی نویلی دلہن کی بیوٹی پارلر میں ہارٹ اٹیک سے موت

    بھارت کے مظفر نگر ضلع میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، شادی کے روز بیوٹی پارلر میں تیارہونے کے لئے جانے والی نئی نویلی دلہن ہارٹ اٹیک سے زندگی کی بازی ہار گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معاملہ سامنے آنے پر شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں، بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹر دلہن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

    شانتی نگر کے رہائشی ڈاکٹر بھارت بھوشن کے بیٹے وجے بھوشن کی شادی ڈاکٹر سشمنا شرما سے ناتھ فارم سے طے تھی۔ نئی نویلی دلہن شادی کے لیے اپنے اہل خانہ کے ساتھ مظفر نگر آئی تھی۔

    دلہن سشمنا میک اپ کے لیے منڈی علاقے کے ایک بیوٹی پارلر چلی گئی تھی، جہاں دوران میک اپ دوران دلہن اچانک گھبرا گئی اور بے ہوش ہو کر نیچے گر گئی۔ جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

    ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ دلہن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے، شادی میں لوگوں کی بڑی تعداد کو مدعو کیا گیا تھا۔ اچانک ہونے والے اس واقعہ سے ہر کوئی صدمے کا شکار ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر بھارت بھوشن کا کہنا تھا کہ آج ان کے بیٹے کی شادی تھی، صبح تقریباً 11 بجے، سشمنا بیوٹی پارلر گئی جہاں اسے چکر آنے لگے، دلہن کو قریبی ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا۔

    دولہے سے واٹس ایپ گفتگو کے بعد دلہن نے شادی منسوخ کردی

    مقامی ڈاکٹر نے اسے میرٹھ ریفر کر دیا۔ دلہن میرٹھ جاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔ کہا جارہا ہے کہ موت ہارٹ اٹیک کے سبب ہوئی ہے۔

  • ’میری‘ فیروز خان کی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ تصویر وائرل

    ’میری‘ فیروز خان کی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ تصویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ فیروز خان نے اپنی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کو اپنے روم میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار فیروز خان نے گلابی کوٹ پہنا ہوا ہے جبکہ اُن کی اہلیہ اپنا چہرہ چھپائے ہوئے ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

    اداکارن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں’میری‘ لکھا ہے، ساتھ میں سرخ دل کا ایموجی بھی بنایا ہے جبکہ اس پوسٹ پر ’ماشاءاللّٰہ‘ کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

    واضح رہے کہ فیروز خان کی  پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، اداکار کے ہاں پہلے بچے سلطان کی پیدائش 2019 جب کہ بیٹی فاطمہ کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

    جس کے بعد چند دنوں قبل پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے دعا نامی لڑکی سے دوسری شادی کرلی ہے جس کی تصویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

  • گھر سے نئی نویلی دلہن کی  لاش برآمد

    گھر سے نئی نویلی دلہن کی لاش برآمد

    لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور میں گھر سے نئی نویلی دلہن کی لاش برآمد ہوئی ، پولیس نے خاتون کے خاوند سلیمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

    صوبائی دارلحکومت لاہور میں گجر پورہ سے نئی نویلی دلہن کی گھر سےلاش ملی ، پولیس نے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ خاتون کی 10 روز قبل سے شادی ہوئی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ سلیمان پہلے سے شادی شدہ تھا لیکن خاتون کو نہیں بتایا تھا، خاتون نے اہل خانہ کو فون پر بتایا کہ سلیمان نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

    حکام نے مزید کہا کہ آج صبح خاتون کی اسکے فلیٹ سے لاش ملی ہے تاہم خاتون کے خاوند سلیمان کو حراست میں لےلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

  • نئی نویلی دلہن خوفناک حادثے میں ہلاک، دلہا شدید زخمی

    نئی نویلی دلہن خوفناک حادثے میں ہلاک، دلہا شدید زخمی

    جنوبی کیرولائنا: امریکا میں نئی نویلی دلہن نشے میں دھت خاتون ڈرائیور کی ٹکر سے خوفناک حادثے میں ہلاک ہو گئی جبکہ دلہا شدید زخمی ہوگیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جنوبی کیرولائنا میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب کے بعد دلہا دلہن گولف کارٹ میں سوار ہو کر گھر جانے کے لیے نکلے ہی تھے کہ نشے میں دھت خاتون کار سوار نے ٹکر مار دی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیز رفتار کار نے گولف کارٹ کو عقب سے ٹکر ماری جس پر نوبیاہتا جوڑے فضا میں کئی فٹ بلند ہوکر قلابازیاں کھاتے ہوئے گر گئے۔

    حادثے میں 34 سالہ دلہن سمانتا موقع پر بھی دم توڑ گئی جب کہ دلہا آرک ہچنسن شدید زخمی ہو گیا جسے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم اس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کے گولف کارٹ کو ٹکر مارنے والی کار سوار نشے میں دھت تھی جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • نئی نویلی دلہن کی موت کیسے ہوئی؟ بھائی نے بتا دیا

    نئی نویلی دلہن کی موت کیسے ہوئی؟ بھائی نے بتا دیا

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں جاں بحق ہونے والی نئی نویلی دلہن کے بھائی کا کہنا ہے کہ سسرالیوں کے تشدد کی وجہ سے اس کی بہن کی موت واقع ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں دو روز قبل جاں بحق ہونے والی دلہن سویرا کے بھائی سلمان کا کہنا ہے کہ بہن کی موت سسرالیوں کی جانب سے کیے جانے والے تشدد کی وجہ سے ہوئی۔

    سلمان نے بتایا کہ بارات کے اگلے روز جب ناشتہ لے کر سویرا کے گھر گئے تو سویرا کو اس کے سسرال والے اسپتال لے جا رہے تھے اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے بتایا کہ سویرا جاں بحق ہوچکی ہے۔

    لاہور میں ایک دن کی دلہن کی لاش برآمد

    سویرا کے بھائی سلمان کے مطابق نجی اسپتال کے ڈاکٹر نے کہا کہ لاش کو لے کر سرکاری اسپتال چلے جائیں، یہ پولیس کیس ہے۔

    سویرا کے لواحقین کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ شوہر اور اس کے سسرالیوں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے جبکہ مقتولہ کا شوہر آصف خود بھی تشویش ناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    دوسری جانب ملزم کے لواحقین نے دعویٰ کیا ہے کہ کمرے میں کوئلے کی انگیٹھی رکھی گئی تھی جو لڑکی کی موت کی وجہ بنی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مکمل تفتیش اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔