Tag: نئی وفاقی کابینہ

  • نئی وفاقی کابینہ میں شامل وزرا کو قلمدان سونپ دیا گیا

    نئی وفاقی کابینہ میں شامل وزرا کو قلمدان سونپ دیا گیا

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کیلئے وزارتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، خواجہ آصف، اسحاق ڈار، احسن اقبال سمیت دیگر کو قلمدان سونپ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف وفاقی وزیر دفاع اور دفاعی پیداوار ہوں گے، اسحاق ڈار کو وفاقی وزارت خارجہ کا قلمدان سونپ دیا گیا، احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی و ترقی کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق قیصراحمد شیخ کو وزارت میری ٹائم افیئرز کا عہدہ دیا گیا ہے، ریاض پیرزادہ کو وزارت ہاؤسنگ اینڈورکس دی گئی، اعظم نذیرتارڑ کو قانون وانصاف کی وزارت کا قلمدان دیا گیا ہے۔

    رانا تنویرحسین کو صنعت اور صنعتی پیداوارکی وزارت سے نوازا گیا ہے۔ چوہدری سالک حسین کو سمندر پار پاکستانیوں اور افرادی قوت کی وزارت دی گئی ہے۔

    عبدالعلیم خان وزیرنجکاری جبکہ جام کمال خان کو وزیر تجارت مقرر کیا گیا ہے۔ اویس احمد خان لغاری کو وزیر ریلوے کا عہدہ تفویضں کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق قیصراحمد شیخ کو وزارت میری ٹائم افیئرز کی وزارت دی گئی ہے۔ ریاض پیرزادہ کو وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا عہدہ دیا گیا ہے۔ اویس احمد خان لغاری کو وزارت ریلوے کا قلمدان سونپا گیا۔

    خالد مقبول صدیقی کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ تعلیم کا اضافی قلمدان دیا گیا ہے۔ مصدق ملک پیٹرولیم اور پاورکے وزیرہوں گے۔ انجینئر امیر مقام کو سیفران کیساتھ قومی ثقافتی ورثہ کا اضافی قلمدان دیا گیا۔

    دریں اثنا محمد اورنگزیب نے باضابطہ طور پر وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھال لیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب حلف اٹھانے کے بعد وزارت خزانہ آئے۔

    خزانہ ڈویژن کے سینئر افسران اور دیگر عملے نے وفاقی وزیر کو خوش آمدید کہا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے افسران کے ساتھ تعارفی سیشن بھی کیا۔

  • نئی وفاقی کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھالیا

    نئی وفاقی کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھالیا

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ کے 19 ارکان نے حلف اٹھالیا، صدرمملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزرا سے حلف لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں نو منتخب وزرا کی حلف برداری تقریب ہوئی ، تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف،ارکان پارلیمنٹ اور سینیٹرز نے شرکت کی۔

    ایوان صدرمیں وفاقی کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھایا ، صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزرا سے حلف لیا۔

    وفاقی کابینہ کے 19ارکان نے حلف لیا، جس میں خواجہ آصف،احسن اقبال ، راناتنویر نے وفاقی وزیر کےعہدے کا حلف اٹھایا جبکہ اعظم نذیرتارڑ،چوہدری سالک، عبدالعلیم خان حلف اٹھانیوالوں میں شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ جام کمال، امیر مقام ،اویس لغاری ،عطاتارڑ , خالدمقبول،قیصر احمد شیخ ،ریاض پیر زادہ ،اسحاق ڈار، مصدق ملک ، محمد اورنگزیب ، احدچیمہ اور محسن نقوی نے بھی وفاقی وزیر کا حلف اٹھایا جبکہ شزہ فاطمہ نے وزیرمملکت کے عہدے کا حلف لیا۔

  • نئی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

    نئی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

    اسلام آباد : نئی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، اسحاق ڈار وزیر خارجہ اور خواجہ آصف وزیر دفاع ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نئی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، حلف برداری کی تقریب آج سہ پہرتین بجےایوان صدر میں ہوگی، جس میں صدر آصف زرداری نئے وزیروں سے حلف لیں گے۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی قائد میاں نوازشریف سے مشاورت کے بعد کابینہ کے نام فائنل کئے تھے، ذرائع نے بتایا کہ اسحاق ڈار وزیرخارجہ اور خواجہ آصف وزیردفاع ہوں گے جبکہ احسن اقبال کو ایک بار پھر منصوبہ بندی و ترقیات کا قلمدان ملے گا۔

    عطا تارڑ کو وزیر اطلاعات، مصدق ملک کو وزیر توانائی بنایا جائے گا جبکہ جلیل عباس جیلانی مشیر اور طارق فاطمی معاون خصوصی برائے خارجہ امور ہوں گے۔

    اورنگزیب خان مشیرخزانہ اور شمشاداختر معاون خصوصی خزانہ ہوں گی جبکہ سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو مشیر داخلہ بنایا جائے گا۔

  • نئی وفاقی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ ناموں کو آج حتمی شکل دیئے جانے کا امکان

    نئی وفاقی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ ناموں کو آج حتمی شکل دیئے جانے کا امکان

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ کے ناموں کو آج حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے ، کابینہ میں مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی ،جے یو آئی ، ایم کیو ایم بی این پی مینگل اور اے این پی شامل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج اتحادیوں سے ملاقاتیں کریں گے، شہباز شریف کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات ہوگی۔

    وزیراعظم مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم رہنماؤں سے بھی ملیں گے جبکہ شہباز شریف کی اختر مینگل اور خالد مگسی سے بھی ملاقات ہوگی۔

    ملاقاتوں کے بعد وفاقی کابینہ کے ناموں کو آج حتمی شکل دیے جانے کاامکان ہے۔

    خیال رہے وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 12وزراء اور پیپلزپارٹی کے7وزراء ہوں گے جبکہ جے یو آئی کو 4 ، ایم کیو ایم 2، بی این پی مینگل، اے این پی کو ایک ایک وزارت دی جائے گی۔

    جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کو بھی ایک ایک وزارت دی جائے گی جبکہ محسن داوڑ، اسلم بھوتانی اور طارق بشیر چیمہ کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

    مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف، سعد رفیق، خرم دستگیر، احسن اقبال بھی وزراء کی دوڑ میں شامل ہیں۔

    اسی طرح مریم اورنگزیب، شائستہ پرویز ملک اور رانا ثناء اللہ کی بھی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔