Tag: نئی ویب سائٹ

  • سندھ پولیس نے عوام کے لیے کونسی نئی ویب سائٹ متعارف کرائی ہے؟

    سندھ پولیس نے عوام کے لیے کونسی نئی ویب سائٹ متعارف کرائی ہے؟

    سندھ پولیس کی نئی ویب سائٹ عوام کےلیے متعارف کرادی گئی،اس میں شعبہ تفتیش، کرائم ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم میں بہتری کے اقدامات کیے گئے ہیں۔

    سندھ پولیس کی نئی ویب سائٹ میں پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے، سندھ پولیس نیو ویب سائٹ، آئی جی پی شکایتی سیل ایپلیکیشنز مکمل فعال ہوگئے ہیں، اب تمام تھانوں، شعبہ تفتیش کے دفاتر سے کرائم کا اندراج پی ایس آر ایم ایس پربراہ راست ہوگا۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بتایا کہ ایپلی کیشن میں ڈیجیٹل ثبوتوں کا اندراج شامل ہوگا، عدلیہ بھی ایپلی کیشن کے ذریعے ڈیجیٹل فٹ پرنٹ دیکھ سکے گی

    سندھ پولیس اب خواتین مظاہرین سے کیسے نمٹے گی؟ ویڈیو رپورٹ

    غلام نبی میمن نے بتایا کہ سندھ پولیس کی نئی ویب سائٹ عوام کےلیے متعارف کردی گئی ہے، اس میں پولیس کی فراہم کردہ سہولتیں، ایمرجنسی رسپانس نمبرز، پولیس دفاتر کے پتے درج ہیں۔

    آئی جی سندھ نے بتایا کہ عوامی شکایات کے فوری، نتیجہ خیز ازالہ کیلئے آئی جی پی کمپلین سیل کو پیپرلیس کردیا گیا۔

    غلام نبی میمن نے نئی اپلی کیشن کے حوالے سے مزید بتایا کہ آئندہ سے کوئی شکایت متعلقہ افسر تک بذریعہ ایپلی کیشن ارسال اور موصول ہوگی۔

    https://urdu.arynews.tv/recruitment-in-sindh-police/

  • کراچی پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

    کراچی پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

    سندھ پولیس اور کراچی پولیس نے عوام کی آگاہی کے لیے نئی ویب سائٹ کا آغاز کردیا ہے جس سے شہری تھانوں کی حدود کا تعین اور پتہ معلوم کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کراچی پولیس کی جانب سے عوام کی آگاہی کے لیے بنائی گئی نئی ویب سائٹ پر تھانوں کی معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں، شہری ٹریفک سیکشن  سے متعلق بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

    نئی ویب سائٹ سے شہری پولیس کے مختلف یونٹس کی معلومات اور فون نمبرز بھی حاصل کرسکتے ہیں ساتھ ہی واٹس ایپ کے ذریعے شکایات بھی درج کی جاسکتی ہیں۔

    ویب سائٹ پر پولیس ویری فکیشن کا بھی آپشن موجود ہے اس کے علاوہ شہری ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سے متعلق بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

     ویب سائٹ سے خصوصی برانچ اور ڈرائیونگ لائسنس کی بھی تصدیق کی جاسکے گی اور ڈرائیونگ لائسنس، فیس اسٹرکچر سے متعلق معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں، نئی ویب سائٹ پر ایمرجنسی سروسز سے متعلق نمبرز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sindh Police (@policesindh)