Tag: نئی ویزاپالیسی

  • آن لائن ویزا نئے پاکستان کی جانب پہلا قدم ہے، عمران خان

    آن لائن ویزا نئے پاکستان کی جانب پہلا قدم ہے، عمران خان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نئی ویزاپالیسی کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن ویزا نئے پاکستان کی جانب پہلا قدم ہے، سیاحت کے نئے مواقع دریافت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نئی ویزہ پالیسی کی تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہاکہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ پہلے یہاں ایک مائنڈ سیٹ تھا جس کے تحت لوگوں کا باہر سے آنا مشکل تھا۔

    ای ویزہ پالیسی کے تحت پہلے مرحلے میں 5ممالک کے شہریوں کو ای ویزا ملیں گے، ان ممالک میں برطانیہ، چین، ترکی، ملائیشیا اور یواےای کے شہریوں کو سہولت میسر ہوگی جبکہ پچپن ممالک کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا جاری کیا جائے گا۔

    اپنے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا ک معززمہمانوں ،غیرملکی سفیر وں اور پوری ٹیم کو مبارکباددیتاہوں، آن لائن ویزا کا اجرا نئے پاکستان کی طرف پہلا قدم ہے ۔ایک مائنڈ سیٹ تھا پاکستان کا ویزا مشکل سے مشکل بنادیاجائے۔

    انہوں نے پاکستان کے سنہرے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 60کی دہائی میں پاکستان میں خودانحصاری کی فضا تھی لیکن 70کی دہائی میں پاکستان میں پیسہ بنانے کو گناہ سمجھا جا نے لگا تھا۔

    وزیر اعظم کا کہناتھا کہ 60کی دہائی میں پاکستان کی انڈسڑیل پراڈکشن دیگر ممالک سے زیادہ تھی۔ اس کے بعدوہی ممالک انڈسٹریل پراڈکشن میں ہمیں پیچھےچھوڑگئے، سرمایہ کاروں کےلئے مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہے کہ وہ یہاں آکر پیسہ بنائیں۔ پاکستان کے آن لائن ویزا کے اجراپروزارت داخلہ کو مبارکباد دیتاہوں ،وزیراعظم

    برطانیہ سے آنے والے لوگ ہمارے سیاحتی مقام کو بہت پسند کرتے ہیں، ہمارے ناردرن ایریاز سوئٹزرلینڈ سے زیادہ ہیں۔ سیاحت پر ٹاسک فورس فرینڈلی ٹورازم کیلئے کام کرے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پشاور دنیا کا سب سے پرانا شہر ہے، مذہبی سیاحت کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ حکومت پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کرے گی۔ ساتھ ہی ساتھ ٹاسک فورس پاکستان میں سیاحت کے نئے مواقع بھی دریافت کرے گی۔

    ترکی میں 40ارب ڈالر،ملائیشیا میں22ارب ڈالرکی سیاحت ہوتی ہے۔پاکستان میں اسکیننگ کے مواقع سے دنیا ناواقف ہے،پاکستان میں ہنزہ ،دیر اور گلگت جیسےبہترین سیاحتی مقامات ہیں۔

    اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلح افواج،سیکیورٹی اداروں کی بدولت پاکستان میں امن قائم ہوا۔ مسلح افواج،سیکیورٹی ،انٹیلی جنس اداروں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔آئندہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔

    پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک بھارت میں الیکشن ہیں ہمارے لئے کچھ مسائل ہوسکتے ہیں۔جب بھی نفرتوں کی سیاست پرالیکشن ہوتےہیں تو مسائل پیش آتے ہیں ۔امید ہےبھارت میں الیکشن کےبعدتمام پڑوسی ممالک سےبہتر تعلقات ہوں گے ۔

    حکومت پاکستان کی جانب سےویزا فیس میں بھی کمی کی گئی ہے اور اس پائلٹ پراجیکٹ کے افتتاح کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ اس پالیسی کا مقصد ملک میں سیاحت کو فروغ دینا اور بیرونی دنیا کو پاکستان کی جانب راغب کرنا ہے۔

  • وزیراعظم نے آن لائن ویزا سروس کا افتتاح کر دیا

    وزیراعظم نے آن لائن ویزا سروس کا افتتاح کر دیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے نئی ویزا پالیسی کا افتتاح کر دیا، جس کے تحت 175 ملکوں کے لیے آن لائن ویزا جب کہ 50 ممالک کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا جاری ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آج نئی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پہلے مرحلے میں 5 ممالک کے شہریوں کو ای ویزا ملیں گے، جن میں برطانیہ، چین، ترکی، ملائیشیا اور یواے ای کے شہریوں کو سہولت میسر ہوگی جب کہ پچاس ممالک کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا جاری کیا جائے گا۔

    حکومت پاکستان کی جانب سےویزا فیس میں بھی کمی کی گئی ہے۔

    وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 175 ملکوں کے شہریوں کیلئے بھی ای ویزا سہولت ہوگی جبکہ 90 ملکوں کیلئے بزنس ویزا پالیسی لارہے ہیں۔

    آن لائن ویزا نئے پاکستان کی جانب پہلا قدم ہے، عمران خان

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے 25 ممالک کے 60 سے زائد مندوبین کی ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا آج کا پاکستان یکسر تبدیل  ہوچکا ہے، نیاپاکستان پرامن اورابھرتےہوئےسماجی ومعاشی مواقعوں سے بھرپور ہے۔

    عمران خان نے کہا تھا معروف بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں، بزنس کمیونٹی کومنافع بخش کاروبارکےمواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

    یاد رہے 8 فروری کو وزیراعظم کے خصوصی مشیر زلفی بخاری نے برطانیہ سمیت 5 ممالک کیلئے پاکستان آمد پر ویزا دینے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ برطانوی شہریوں کو آئندہ ماہ سے ویزہ آن ارائیول فراہم کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : سیاحت کا فروغ، حکومت نے نئی اور آسان ویزا پالیسی کا اعلان کردیا

    واضح رہے جنوری کے آخر میں حکومت نے سیاحوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا تھا ، جس کے تحت پچاس ممالک کے سیاحوں کو آن آرائیول اور 175 کو ای ویزا سہولت فراہم کی جائے گی۔

    اس سے قبل کہ 13 جنوری 2019 وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا تھا کہ حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے 66 ممالک کے لیے پاکستان کا ویزا ختم کر رہی ہے، تاکہ ان ممالک سے لوگ آئیں اور پاکستان میں منعقد ہونے والے فیسٹیولز کو انجوائے کریں۔

    بعد ازاں حکومت پاکستان نے 97 ممالک کے لیے ویزا شرائط نرم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔