Tag: نئی ویزہ پالیسی

  • وزیرِ اعظم کی سربراہی میں آج کے فیصلے سے نیا دروازہ کھل رہا ہے: شاہ محمود

    وزیرِ اعظم کی سربراہی میں آج کے فیصلے سے نیا دروازہ کھل رہا ہے: شاہ محمود

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان آن لائن ویزا کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے، وزیرِ اعظم کی سربراہی میں آج کے فیصلے سے نیا دروازہ کھل رہا ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت صحیح سمت میں چلنے کا ارادہ رکھتی ہے، ہم اپنے اعتماد اور دیانت داری سے مل کر نیا پاکستان بنائیں گے۔

    شاہ محمود نے کہا کہ افواج پاکستان اور عوام کی بدولت آج ملک پہلے سے زیادہ مستحکم ہے، یہ قیادت اور پاکستان ماضی سے مختلف ہیں۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد میں سیاحت کے فروغ کے لیے نئی ویزا پالیسی کے اجرا کی تقریب میں وزیرِ اعظم عمران خان نے بٹن دبا کر پاکستان کے آن لائن ویزا کا اجرا کر دیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم نے آن لائن ویزا سروس کا افتتاح کردیا

    پالیسی کے تحت 175 ملکوں کے لیے آن لائن جب کہ 50 ملکوں کو آن ارائیول ویزا سہولت ملے گی، 96 ممالک کے افراد کو ملٹی پل ویزے 24 گھنٹے کے نوٹس پر جاری کیے جا سکیں گے۔

    وزیر اعظم کی ہدایت پر نادرا نے ویزے کا جدید نظام صرف 3 ماہ میں تیار کیا ہے، جدید آن لائن ویزا سسٹم امریکا اور برطانیہ کی طرز پر تیار کیا گیا ہے۔

  • پیپلز پارٹی آج سے ہی جیل بھرو تحریک شروع کر دے: فواد چوہدری

    پیپلز پارٹی آج سے ہی جیل بھرو تحریک شروع کر دے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آج سے ہی جیل بھرو تحریک شروع کر دے، آغاز لاہور سے کیا جائے، پنجاب میں ضمانتیں ضبط کرانے والوں کو جیل میں ڈالیں گے، پنجاب، بلوچستان ، کے پی کی پیپلز پارٹی کے لیے ایک ہی بیرک کافی ہے۔

    فواد چوہدری نے بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب دل کے مریض ہیں، انھیں سندھ میں علاج کی پیش کش نہ کی جائے، وہ علاج برداشت نہیں کر پائیں گے، سندھ کے اسپتالوں سے بہتر ہے علاج ہی نہ کرائیں۔

    وزیرِ اطلاعات نے بھارتی انتخابات کی کوریج کے سلسلے میں کہا کہ پاکستانی صحافی کوریج کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے بھارتی ہائی کمیشن کو خط لکھ رہے ہیں، بھارت سے پاکستانی صحافیوں کو ویزے دینے کا کہیں گے۔

    فواد چوہدری نے بتایا کہ امریکی صحافیوں کے لیے ویزے کی مدت بڑھا رہے ہیں، تمام ادارے ایک صفحے پر ہیں۔

    وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کا متحمل نہیں ہو سکتا، جون تک ایف اے ٹی ایف کی کئی شرایط پوری کر دی جائیں گی، ستمبر تک پاکستان ایف اے ٹی ایف کی لسٹ سے نکل جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  بلاول بھٹو کی نیب پر کڑی تنقید، چیئرمین نیب سے اپنے لوگوں کے احتساب کا مطالبہ

    انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کل نئی ویزا پالیسی کا اعلان کر یں گے، پہلے مرحلے میں 5 ممالک کے لیے ای ویزا پالیسی ہوگی۔

    فواد چوہدری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 170 ملکوں کے شہریوں کے لیے ای ویزا سہولت ہوگی، 90 ملکوں کے لیے بزنس ویزا پالیسی لائی جا رہی ہے، اور 55 ملکوں کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا ملے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ اگلے 2 ہفتے میں نئے ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کر دیے جائیں گے، ارشد خان بورڈ کے چیئرمین اور ایم ڈی نہیں ہوں گے، انھوں نے ایم ڈی پی ٹی وی کے لیے درخواست بھی نہیں دی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی توسیع کے لیے حکومت اپوزیشن سے رابطہ کرے گی، وزیر اعظم کی ہدایت پر شاہ محمود قریشی اپوزیشن سے رابطے کریں گے۔

  • سعودی عرب نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کردیا

    سعودی عرب نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کردیا

    کراچی: سعودی عرب نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کردیا جس کا اطلاق یکم محرم الحرام (2اکتوبر 2016) سے نافذ العمل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے نئی ویزہ پالیسی کے نوٹی فیکیشن کا اجراء کردیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم محرم سے ہوگا،نوٹیفیکیشن میں نئی ویزہ پالیسی کے تحت مقرر کردہ فیسوں کی تفصیلات درج ہیں۔

    letter

    سعودی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی نئی ویزہ پالیسی کے تحت عمرے کی ادائیگی کے لئے پہلی دفعہ ایک سال کے اندرکوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی جب کہ دوسری دفعہ ادائیگی پر 2ہزار ریال فیس ہوگی۔

    نئی ویزہ پالیسی کے تحت وزٹ ویزہ کی فیسوں میں دروبدل کرتے ہوئے آئندہ سال یکم محرم سے دو سال ویزے کی مدت کیلئے آٹھ ہزار ریال وصول ،ایک سال کے معیاد کیلئے پانچ ہزار ریال ، چھ مہینے معیاد کی ویزا فیس تین ہزار ریال اور تین مہینے کے وزٹ ویزے کی فیس پانچ سو ریال ہوگی۔

    سعودی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق ٹرانزٹ ویزے کی فیس میں تین سو ریال اضافہ کیا گیا ہے جب کہ سمندر کے ذریعے آنے والوں سے پچاس ریال اضافی وصول کیے جائیں گے اور سنگل انٹری دو ماہ کی مدت کے ویزے پر دو سو ریال وصول کیے جائیں گے ۔