Tag: نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

  • آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بھارت سر فہرست، پاکستان کا ساتواں نمبر

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بھارت سر فہرست، پاکستان کا ساتواں نمبر

    دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بھارت پہلے جبکہ پاکستانی ٹیم ساتویں نمبر پر پہنچ گئی۔ بلے بازوں اور آل راﺅنڈرز کی فہرست میں بھی کوئی پاکستانی شامل نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق بھارت پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے، انگلینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، سری لنکا چھٹے، پاکستان ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نوویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔

    اس کے علاوہ بلے بازوں اور آل راﺅنڈرز کی فہرست میں ایک بھی پاکستانی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا البتہ باﺅلنگ میں محمد عباس 9 ویں نمبر پر ہیں۔

    نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ اسٹیو اسمتھ دوسرے، کین ولیمسن تیسرے، چتیشور پجارا چوتھے، ہینری نکولس پانچویں، دیموتھ کرونا رتنے چھٹے، جو روٹ ساتویں، ٹام لاتھم آٹھویں، ایڈن مارکرم نوویں اور کوینٹن ڈی کوک دسویں نمبر پر ہیں۔

    اس کے علاوہ باﺅلرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کومنز پہلے، جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا دوسرے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن تیسرے، جنوبی افریقہ ویرنون فلینڈر چوتھے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پانچویں، نیوزی لینڈ ہی کے نیل ویگنر چھٹے، بھارت کے جسپریت بمرا ساتویں، ویسٹ انڈیز کے کیمار روچ آٹھویں، پاکستان کے محمد عباس نوویں اور بھارت کے رویندرا جدیجہ دسویں نمبر پر ہیں۔

    آل راﺅنڈرز کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے بین سٹوکس دوسرے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن تیسرے، بھارت کے رویندرا جدیجہ چوتھے، جنوبی افریقہ کے ویرنون فلینڈر پانچویں، آسٹریلیا کے پیٹ کومنز چھٹے، بھارت کے روی چندرن ایشوین ساتویں، آسٹریلیا کے مچل سٹارک آٹھویں، انگلینڈ کے کرس ووکس نوویں اور ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز دسویں نمبر پر ہیں۔

  • آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

    دبئی : آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے، بالرزاور بلےبازوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر نئی رینکنگ جاری کی ہے، مذکورہ سیریز ڈرا ہونے پر پاکستان کی رینکنگ میں ایک ریٹنگ پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے لیکن ٹیم کی ساتویں پوزیشن تا حال برقرار ہے۔

    اس کےعلاوہ کھلاڑیوں کی رینکنگ میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئی ہے، رینکنگ کے مطابق ٹاپ ٹین بالرز اور بلے بازوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دو سال قبل پاکستان ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم تھی لیکن نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے وائٹ واش اور ویسٹ انڈیز سے میچ ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم رینکنگ میں نیچے گرتی رہی۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ نے گزشتہ روز لیڈز ٹیسٹ میچ میں گرین شرٹس کو ایک اننگز اور 55 رنز سے شکست دی تھی جبکہ پاکستان نے لارڈ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی اس طرح سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

    دبئی: آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے، ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، بیٹسمین رینکنگ میں یونس خان کا نمبر ساتواں ہے۔

    آئی سی سی نے سال دو ہزار چودہ کی آخری ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے، بولر رینکنگ کی ٹاپ ٹین پوزیشن پر کوئی پاکستانی شامل نہیں۔ جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین بدستور سرفہرست ہیں۔ آسٹریلیا کے ریان ہیرس دو درجے ترقی کرکے دوسرے نمبر پر پر پہنچ گئے ہیں۔

    پابندی کا شکار قومی آف اسپنر سعید اجمل کا نمبر بارہواں ہے، بیٹسمین رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلیر ایک درجہ ترقی کرکے نمبر ون پوزیشن پر آگئے ہیں ۔

    سری لنکا کے کمارا سنگاکارا دوسرے نمبر پر چلے گئے، پاکستان کے یونس خان کا نمبر ساتویں اور کپتان مصباح الحق دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

    آل راونڈر رینکنگ کے ٹاپ فائیو میں بھی کوئی پاکستانی شامل نہیں۔