Tag: نئی پابندیاں

  • امریکا کا ایران کے خلاف ایک اور سخت قدم

    امریکا کا ایران کے خلاف ایک اور سخت قدم

    واشنگٹن :امریکا نے ایران کے خلاف ایک اور سخت قدم اٹھاتے ہوئے نئی پابندیاں لگادیں، پابندیوں کے شکار افراد ایران کی پاسداران انقلاب سے منسلک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں، امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی پابندیوں میں ایران کے بیس ادارے، پانچ افراد اور تین جہاز شامل ہیں۔

    امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا تھا کہ پابندیوں کے شکار افراد میں سے متعدد ایران کی پاسداران انقلاب سے منسلک ہیں۔

    ایران پر نئی پابندیاں امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے عائد کی ہے اور کہا یہ اقدام ایران کو خطے میں کشیدگی بڑھانے سے روکنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

    ٹریژری سکریٹری سکاٹ بیسنٹ نے کہا، "امریکہ ایران کی طرف سے حساس، دوہری استعمال کی ٹیکنالوجی، پرزے اور مشینری کی خریداری کی کسی بھی کوشش کو روکنے کے لیے پرعزم ہے جو حکومت کے بیلسٹک میزائل، بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑی اور غیر متناسب ہتھیاروں کے پروگراموں کو تقویت دیتا ہے۔” "ہم واضح کر چکے ہیں: ان اسکیموں کو فعال کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا۔”

    مزید پڑھیں : ٹرمپ 2 ہفتے میں اسرائیل ایران جنگ میں شامل ہونے سے متعلق فیصلہ کرینگے، وائٹ ہاؤس

    یاد رہے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نیوجرسی میں میڈیا سے گفتگو کہا تھا کہ ایران ،اسرائیل صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں،ایران امریکا سے بات کرنا چاہتا ہے، یورپ سےنہیں، ایران سے بات کریں گے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یران ایٹمی طاقت بنانےکہ قریب تھا، اگرانٹیلی جنس حکام کہتے ہیں ایران جوہری ہتھیار نہیں بنا رہات و وہ غلط ہیں،ڈائریکٹرانٹیلی جنس بھی ایرانی ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق غلط ہیں، اگرامریکی اثاثوں پر حملہ ہوا تو حملہ کرنے والوں کو بہت دکھ ہوگا۔

    واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہونے سے متعلق فیصلہ آئندہ 2 ہفتے میں کریں گے تاہم ساتھ ہی یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ وہ اس مدت سے پہلے بھی فیصلہ لے سکتے ہیں۔

  • امریکا نے ایران سے منسلک اداروں اور شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کردیں

    امریکا نے ایران سے منسلک اداروں اور شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کردیں

    جوہری معاملات پر مذاکرات کے باوجود امریکا کی جانب سے ایران پر پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ایران سے متعلق اداروں اور مختلف شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ میں جاری نوٹس کے مطابق امریکا نے ایران سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی محکمہ خزانہ برائے بیرونی اثاثہ جات کنٹرول کا کہنا ہے کہ نئی پابندیوں میں چین اور ایران میں موجود شخصیات اور اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے کن اداروں اور شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلیجی ممالک کے دورے کے دوران تہران پر کی گئی تنقید پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سخت جواب دیا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق بدھ کو سرکاری ٹی وی بیان میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ”ٹرمپ سوچتا ہے کہ وہ یہاں آ کر ہمیں ڈرا سکتا ہے، لیکن ہمارے لیے شہادت کی موت بستر پر مرنے سے زیادہ پیاری ہے، آپ ہمیں ڈرانے آئے ہیں؟ ہم کسی بدمعاش کے سامنے نہیں جھکیں گے۔“

    انھوں نے کہا ٹرمپ نے ایرانی عوام کو علاقے میں خطرے اور بدامنی کا ذمہ دار قرار دیا ہے تو سوال یہ ہے کہ کیا ہم نے غزہ میں 60 ہزار بے گناہ انسانوں کا قتل عام کیا؟ کیا ایران نے بے گناہ عوام پر پانی، غذا اور ادویات بند کی ہیں؟

    ایرانی صدر نے مزید کہا کہ امریکی صدر نے دھمکی دی ہے کہ اُن کے پاس ایسے بم ہیں جس کا تصور بھی کوئی نہیں کر سکتا اور پھر یہ ہمیں جنگ اور خوں ریزی کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں، ٹرمپ خود خطے کے ممالک کو بموں، ہتھیاروں اور میزائلوں سے لیس کر رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا نے آپریشن سندور کی ناکامی کا ملبہ ڈونلڈ ٹرمپ پر ڈال دیا

    انھوں نے کہا مغربی طاقتیں پچھلے 47 سال سے ایران کے نظام اور عوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن نہ ایسا کر سکی ہیں نہ ہی کر پائیں گی۔

  • امریکا نے کالعدم تحریک طالبان پرنئی پابندیاں لگا دیں

    امریکا نے کالعدم تحریک طالبان پرنئی پابندیاں لگا دیں

    واشنگٹن : امریکا نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان نئی پابندیاں لگاتے ہوئے تنظیم کے تمام اثاثے اور جائیدادیں منجمد کردیئے جبکہ رہنما نور ولی کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے کالعدم تحریک طالبان پر نئی پابندیاں لگادیں اور امریکا میں کالعدم تنظیم کے تمام اثاثے اور جائیدادیں منجمد کر دی گئیں ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پابندیاں صدر ٹرمپ کے ایگزیکیٹو آرڈر کے تحت لگائی گئیں۔

    کالعدم تحریک طالبان کے رہنما نور ولی کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے نئی پابندیاں لگا دی ہیں، نور ولی کی سربراہی میں کالعدم ٹی ٹی پی نے پاکستان میں حملے کئے۔

    خیال رہے 2018 میں تحریک طالبان پاکستان نے پہلی بار اپنے سربراہ مولوی فضل اللہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ فضل اللہ امریکی حملے میں مارا گیا ہے اورتنظیم کے شوریٰ کونسل نے مفتی نور ولی محسود کو فضل اللہ کی جگہ نیا سربراہ منتخب کیا تھا۔

    مزید پڑھیں:  امریکا نے بی ایل اے کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا

    یاد رہے امریکا نے بی ایل اے اور جند اللہ کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا اور فہرست میں شامل دونوں تنظیموں کے اثاثہ جات بھی منجمد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق بی ایل اے نے اگست 2018 میں بلوچستان میں چینی انجینئرز کو نشانہ بنایا، نومبر 2018 میں کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ کیا اور مئی 2019 میں گوادر میں ایک ہوٹل پر حملہ کیا۔

    پاکستان کے علاوہ برطانیہ بھی بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے، حکومت پاکستان اس سے قبل امریکا سے بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ بھی کر چکی تھی۔

  • امریکا کا ایران کے بعد روس پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان

    امریکا کا ایران کے بعد روس پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان

    واشنگٹن : امریکا نے روس پرنئی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے، پابندیاں برطانیہ میں سابق روسی جاسوس اوران کی بیٹی پرکیمیکل حملے میں روس کے ملوث ہونے پرعائد کی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدرنوئرٹ نے بیان میں روس پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ روس نے اپنے ہی شہریوں کے خلاف کیمیکل یا بائیولوجیکل ہتھیار کا استعمال کیا، جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ روس پر نئی پابندیوں کا اطلاق بائیس اگست سے ہوگا، اطلاق کے بعد روس حساس الیکٹرانک آلات اور دیگر ٹیکنالوجی کو درآمد نہیں کرسکتا ہے۔

    برطانوی حکومت نے روس کے خلاف امریکہ کی اقدامات کا خیر مقدم کیا ہے۔

    دوسری جانب روسی سفارت خانے نے امریکہ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے ظالمانہ قرار دیا ہے اور کہا اس حملے میں روس کو ملوث کرنے کے الزامات ‘مبالغہ آرائی’ پر مبنی ہیں۔


    مزید پڑھیں : سابق روسی جاسوس پر حملے میں روسی شہری ملوث تھے، برطانوی پولیس


    یاد رہے کہ جولائی میں برطانیہ کے علاقے سالسبری میں سابق روسی جاسوس سرگی اسکرپل اوران کی بیٹی کوکیمیکل حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ برطانیہ نے حملے کی ذمہ داری روس پرعائد کی تھی۔

    زہریلی گیس کے واقعے کے بعد روس اور برطانیہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوتا چلا گیا تھا، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا تھا، جبکہ امریکا سمیت کئی یورپی ممالک نے روس کے کئی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

    خیال رہے دو روز قبل ہی امریکہ کی جانب سے ایران پر پابندیاں عائد کی گئی تھی جبکہ 5 نومبر کو توانائی اور تیل کی صنعتوں پر پابندیاں لگائی جائیں گی۔

    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پراقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے بعد ایران سے کاروبار کرنے والے ممالک پرامریکہ سے تجارت کرنے پر پابندی کی دھمکی دی تھی۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا یہ ایران پر اب تک لگائی گئی سب سے سخت پابندیاں ہیں، نومبرمیں ان پابندیوں کو مزید سخت کیا جائے گا۔

  • شمالی کوریا کے خلاف اقوام متحدہ کی نئی پابندیاں

    شمالی کوریا کے خلاف اقوام متحدہ کی نئی پابندیاں

    نیویارک : اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی ہے، نئی پابندیوں کے ذریعے شمالی کوریا کی دآمدات کا محدود کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پرشمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی ہیں جس میں شمالی کوریا کی درآمدات کو محدود اور ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی برآمدات پر پابندی لگائی گئی ہے۔

    اقوام متحدہ کی جانب سے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں ہائیڈروجن بم کے تجربے کے بعد لگائی گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی جانب سے پہلے ہی اقتصادی پابندیاں عائد ہیں اور اب ان پابندیوں میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔


    امریکہ نے شمالی کوریا کو ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی


    یاد رہے کہ 2006 کے بعد سے شمالی کوریا کے خلاف یہ اقوام متحدہ کی جانب سے نویں قرارداد ہے جسے متقفہ طور پر منظورکیا گیا ہے۔


    شمالی کوریا کا ہائیڈروجن بم کے کامیاب تجربے کا دعویٰ


    واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کیا تھا جس کے بعد شمالی کوریا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔