Tag: نئی پوسٹ

  • ’محبت سب فتح کر لیتی ہے‘ سیف پر حملے کے بعد کرینہ کی نئی پوسٹ سامنے آگئی

    ’محبت سب فتح کر لیتی ہے‘ سیف پر حملے کے بعد کرینہ کی نئی پوسٹ سامنے آگئی

    اداکارہ کرینہ کپور نے سیف علی خان پر حملے کے بعد جاری تنازعہ کے درمیان محبت اور فیملی کے ہمراہ جشن منانے سے متعلق نئی پوسٹ شیئر کردی ہے۔

    بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور اپنے شوہر اداکار سیف علی خان پر حملے کے بعد اب مثبت طریقے سے اپنی لائم لائٹ زندگی میں واپس لوٹ رہی ہیں، حال ہی میں اداکارہ نے اپنے کزن کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

    اداکارہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی ہے ساتھ ہی انہوں نے محبت اور خاندان سے متعلق پیغام لکھا ہے۔

    اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ اندھیرے کے بعد روشنی آتی ہے، منفی چیزوں کو پسِ پشت ڈال کر خوشی کو گلے لگانا، اپنے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ محبت اور خاندان کا جشن منا رہی ہوں، محبت سب فتح کر لیتی ہے‘۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کی یہ تصاویر ان کے کزن کی مہندی نائٹ کی ہے جس میں وہ اپنی بہن کرشمہ کپور کے ہمراہ پہنچی جہاں اداکارہ کا لک سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    بیبو نے تقریبِ میں کافتان ڈریس کا انتخاب کیا، سبز رنگ کے اس جوڑے پر فلورل پرنٹ کیا گیا جنکہ نیک لائن پر بھاری ایمبورائڈری کی گئی تھی، رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا یہ ڈریس بھارتی معروف ڈیزائنر سبیاساچی کی کلیکشن کا حصہ ہے۔

    کرینہ کپور جب وینیو پر پہنچی تو ممبئی میں پاپرازیوں نے انہٰیں پوز دینے کو کہا، اداکارہ نے اندر جانے سے پہلے گرمجوشی سے مسکراہٹ کے ساتھ پاپرازی کا استقبال کیا اور ہاتھ جوڑے۔

  • ٹریوس ہیڈ نے اپنے متنازع اشارے کے حوالے سے نئی پوسٹ شیئر کردی

    ٹریوس ہیڈ نے اپنے متنازع اشارے کے حوالے سے نئی پوسٹ شیئر کردی

    آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ میں بھارتت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں متنازع اشارے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی پوسٹ شیئر کردی ہے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹریوس ہیڈ نے ایک اسٹوری شیئر کی جس میں ان کے ہاتھ میں ایک پلاسٹک کا گلاس ہے جو آئس کیوبز سے بھرا ہوا ہے، ٹریوس نے برف سے بھرے کپ میں اپنی انگلی ڈالی ہوئی ہے۔

    اس انسٹا اسٹوری کے ساتھ انھوں نے انگلش میں کیپشن لکھا ’سم کین‘، آسٹریلوی پلیئر کی یہ انسٹا اسٹوری دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ٹریوس ہیڈ نے رشبھ پنت کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن نہایت انوکھے انداز میں منایا تھا، انھوں نے اپنے الٹے ہاتھ کی انگلیوں کو دائرے کی شکل دی اور پھر اس میں اپنے سیدھے ہاتھ کی انگلی ڈبو دی۔

    پہلے لوگوں نے اس اشارے کو غلط معنوں میں لیا تاہم یہ کسی خاص مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد کیا جانے والا اشارہ تھا کیوں کہ وہ ٹریوس اپنے کپتان کی حکمت عملی کے تحت یشسوی اور اور پنت کی پارنٹر شپ توڑنے میں کامیاب رہے تھے۔

    کمنٹیٹر جیمز بریشا نے اس اشارے کی حقیقت بیان کی ہے، انھوں نے بتایا کہ جب 2022 میں سری لنکا کے خلاف ہیڈ نے 10 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں تو انھوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب انھیں اپنی انگلیوں کو برف میں رکھنے کی ضرورت ہے۔

    یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ ان کی انگلیوں نے کافی محنت کی ہے، اس لیے تھکن کی وجہ سے انگلی کو برف کی سیکائی کی ضروت ہے، اس بار بھی ہیڈ کے جشن منانے کا انداز کچھ اسی طرح کا تھا، جس پر بھارتی حلقوں نے اعتراض کیا۔