Tag: نئی گاڑی

  • مادھوری کی نئی گاڑی کی قیمت جان کر مداح حیران رہ گئے

    مادھوری کی نئی گاڑی کی قیمت جان کر مداح حیران رہ گئے

    بھارتی فلم انڈسٹری کی 90 کی دہائی کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ان کے شوہر ڈاکٹر شری رام نے ایک اور قیمتی گاڑی خرید لی۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک نئی ویڈیو گردش کررہی ہے، جس میں اداکارہ نئی چمکتی دمکتی فراری گاڑی میں اپنے شوہر کے ہمراہ گھر روانہ ہورہی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق یہ گاڑی صرف 14 رنگوں میں دستیاب ہے اور اس کی قیمت 6 کروڑ بھارتی روپے سے زائد بتائی جارہی ہے۔ مادھوری کے پاس دیگر بھی کئی مہنگی اور قیمتی گاڑیاں موجود ہیں۔

    یہی نہیں بلکہ اُنہوں نے اپنا ایک آفس بھی رینٹ پر دیا ہوا ہے جہاں سے وہ ماہانہ 3 لاکھ روپے کرایہ وصول کرتی ہیں۔

    اس سے قبل مادھوری ڈکشٹ نے ڈاکٹر شری رام سے شادی کے بعد فلمی دنیا کو خیرباد کرنے کی وجہ سے متعلق اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا تھا۔

    اداکارہ نے 1999 میں ڈاکٹر شری رام نینے سے شادی کے بعد اپنے عروج کے دور میں فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اپنے شوہر کے ہمراہ امریکا منتقل ہو گئی تھیں۔

    اداکارہ نے انٹرویو میں کہا کہ میرے لیے اپنی پیشہ ورانہ زندگی اور عوامی توجہ اہم نہیں تھی، بلکہ میں نے ہمیشہ اپنے خوابوں کو ترجیح دی، شادی اور بچے میری زندگی کا بڑا حصہ تھے، مجھے کبھی ایسا نہیں لگا کہ میں کچھ کھو رہی ہوں کیونکہ میں اپنے خواب جی رہی تھی۔

    ڈاکٹر شری رام نینے نے بھی اپنی شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا میں نے بھی مادھوری کو کبھی سپر اسٹار کی حیثیت سے نہیں دیکھا، بلکہ وہ میری بیوی اور زندگی کی ساتھی ہیں، ہم دونوں مختلف دنیا سے آئے تھے لیکن ہمارا پس منظر ایک جیسا تھا، یہ میری زندگی کی سب سے خوبصورت بات ہے۔

    امیشا پٹیل کو ’خون سے لکھے خطوط‘ موصول

    واضح رہے کہ اداکارہ مادھوری نے 2011 میں بھارت واپسی کے بعد کئی کامیاب فلموں میں کام کیا، جبکہ متعدد ریئلٹی شوز میں جج کے طور پر بھی نظر آئیں۔

  • نئی گاڑی خریدنے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    نئی گاڑی خریدنے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    اسلام آباد : نئی گاڑی خریدنے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی، جس سے شہری استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایجنٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے اور شہریوں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے لیے نیو رجسٹریشن کے لیے اور ٹرانسفر کے لیے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے نے نئی ایس او پیز جاری کر دی گئی۔

    ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے نئی گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے ایکسائز آفس نے ایس او پیز جاری کر دی۔

    جس میں کہا کہ اگر گاڑی کا مالک گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے خود تشریف لا نہیں سکتا تو جس شخص کے ذریعے بھی ڈاکومنٹیش کروائی جائے آس شخص کو اتھارٹی لیٹر یا بائیو میٹرک تصدیق ( معتقلہ شخص کا نام اور شناختی کارڈ نمبر کا اندراج کروا کر بائیو میٹرک) جاری کرے۔

    ایس او پیز میں کہا گیا کہ آگر گاڑی مالکان رجسٹریشن کارڈز کی وصولی کے لئے خود ایکسائز آفس تشریف نہیں لائے تو رجسٹریشن کارڈ وصولی کرنے والے کے لیے بھی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی گئی۔

    اسلام آباد ایکسائز آفس نے Door Step پالیسی کے تحت گھر یا آفس میں بھی گاڑی کی نیو رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی سہولت بھی مہیاء کر رکھی ہے جس سے شہری استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

    ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں ٫پارکوں اور اہم شاہراہوں پر ایکسائز موبائل وین سروس بھی فراہم کی جا رہی ہے، گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے Online آپلائی بھی کیا جا سکتا ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    شہریوں سے اپیل ہے ایکسائز آفس گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے وقت سرکاری فیس کی وصولی کے بعد چالان ٹکٹ جاری کرتی ہے، جس پر سرکاری فیس کی تمام تر تفصیلات کا اندراج ہوتا ہے

    ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم نے کہا کہ شہری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات اور Doorstep کی سہولت حاصل کرنے کے لیے ہیلپ لائن نمبر 051-111-383-383 پر ورکنگ ڈے میں صبح 8 بجے سے شام 4بجے تک معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

  • 32 کلومیٹرچل کرکام پرپہنچنےوالےملازم کومالک نےاپنی نئی گاڑی دے دی

    32 کلومیٹرچل کرکام پرپہنچنےوالےملازم کومالک نےاپنی نئی گاڑی دے دی

    برمنگھم : امریکی ریاست ایلاباما میں 32 کلومیٹر دور سے پیدل چل کر نوکری کے پہلے دن کام پر پہنچنے والے ملازم کو مالک نے اپنی گاڑی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی کمپنی کے مالک نے ساری رات پیدل چل کر نوکری کے پہلے دن کام پر پہنچنے والے ملازم والٹر کو اپنی نئی گاڑی تحفے میں دے دی۔

    والٹر کار کی اپنی گاڑی خراب ہوگئی توانہوں نے ایلاباما کے شہر برمنگھم میں واقع ایک گھر پیدل چل کرجانے کا فیصلہ کیا جہاں انہیں سامان منتقل کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔

    جیمی لیمی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پراپنے پیغام میں لکھا کہ جب ان کے گھر کی گھنٹی بجی تو انہوں نے دیکھا کہ دروازے پرایک پولیس اہلکاروالٹر کار کے ہمراہ کھڑا تھا۔

    پولیس اہلکار نے انہیں بتایا کہ والٹرساری رات پیدل چل کر یہاں تک پہنچے ہیں کیونکہ انہیں گھرسے سامان منتقل کرنے کا کام کرنا تھا۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ جب میں نے والٹرسے کہا وہ کچھ دیر آرام کرلے تو اس نے ایسا کرنے سے انکارکرتے ہوئے اپنا کام شروع کردیا۔

    کمپنی کے مالک کو جب والٹر کے بارے میں پتہ چلا تو وہ خود اپنے نئے ملازم کو نہ صرف دیکھنے کے لیے آئے بلکہ اس کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے اسے اپنی نئی گاڑی بھی تحفے میں دے دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔