Tag: نئی گاڑیاں

  • قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا نئی گاڑیاں فراہم کرنے کا مطالبہ مسترد، پرانی گاڑیوں کی مرمت

    قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا نئی گاڑیاں فراہم کرنے کا مطالبہ مسترد، پرانی گاڑیوں کی مرمت

    اسلام آباد: قومی اسمبلی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں نے نئی گاڑیاں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم اسپیکر نے اسے مسترد کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے پہلے سے فراہم گاڑیاں پرانی اور ناکارہ ہونے کی شکایت کی تھی، جس پر اسپیکر نے تمام گاڑیوں کی مرمت کی ہدایت جاری کی اور مرمت کے بعد یہ گاڑیاں چیئرمینوں کے حوالے کر دی گئیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین مسلسل نئی گاڑیاں فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے رہے مگر اسپیکر نے انکارکر دیا، اسپیکر نے چیئرمینوں کو جواب دیا کہ خود ان کے پاس موجود گاڑی 2015 ماڈل کی ہے، جب کہ چیئرمینوں کو دی گئی گاڑیاں 2017 اور 2019 ماڈل کی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کا مؤقف تھا کہ اتنے فنڈز نہیں ہیں کہ نئی گاڑیاں خریدی جائیں، وزیر اعظم کی طرف سے بھی نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہے، اور وزارت خزانہ نے بھی نئی گاڑیوں کے لیے فنڈز دینے سے انکار کر دیا تھا۔

  • پنجاب حکومت کے افسران کو نئی گاڑیاں دینے کا نوٹیفکیشن چیلنج

    پنجاب حکومت کے افسران کو نئی گاڑیاں دینے کا نوٹیفکیشن چیلنج

    لاہور : پنجاب حکومت کے اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز ودیگر افسران کو نئی گاڑیاں دینے کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کے اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز ودیگر افسران کو نئی گاڑیاں دینے کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست دائر کردی۔

    درخواست شیراز الطاف کی وساطت سے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی ، درخواست میں نگران پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ عوامی پیسہ عوام کی فلاح وبہبود پر استعمال کیا جائے، معاشی طور پر ملک کی حالت نازک ہے ، معیشت مستحکم ہونے کے بعد ایسی مراعات دی جائے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نگران حکومت صرف روز مرہ کے معمول چلا سکتی ہے، نگران حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں وہ پبلک فنڈز کو استعمال نہیں کرسکتی۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت افسران کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

  • بلوچستان حکومت نے وزرا کے لیے کروڑوں روپے مالیت کی نئی گاڑیاں خرید لیں

    بلوچستان حکومت نے وزرا کے لیے کروڑوں روپے مالیت کی نئی گاڑیاں خرید لیں

    کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے وزراء کے لیے کروڑوں روپے مالیت کی نئی گاڑیاں خرید لیں، گاڑیوں کی مجموعی مالیت 13 کروڑ سے زائد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے وزراء کے لیے بیس نئی گاڑیاں خریدی گئی ہیں، خریدی گئی گاڑیوں کی مجموعی مالیت تیرہ کروڑ سے زائد ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خریدی جانیوالی گاڑیوں کی فی عدد قیمت پچاس سے پینسٹھ لاکھ روپے ہے، سابقہ وزراء کو دی جانے والی گاڑیاں بلوچستان حکام نے پرانی قرار دی دیں۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ گاڑیوں کی خرید سابقہ حکومت نے کی ہے، سہولت دینے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔

    بلوچستان میں آج 95 ہزارپودے لگائے جائیں گے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کام ہونا چاہیے، سیاستدان اور افسران کام کریں تو انہیں سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا تھا کہ کام اچھا ہوتا ہے تو افسران کو اچھی سہولتیں ملنی چاہئیں، اگر کام بہتر نہیں ہوتا تو اخراجات کم ہونے چاہئیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جو کچھ ماضی میں ہوا اس کی وجہ سے صوبہ خسارے میں ہے، بہتری کے لیے کوشش کررہے ہیں جبکہ تعلیم، صحت اورپانی کے مسائل سے متعلق پالیسی بنا رہے ہیں۔