Tag: نئی ہدایت

  • حج پر جانے والے افراد کیلئے نئی اہم ہدایت

    حج پر جانے والے افراد کیلئے نئی اہم ہدایت

    جدہ: عازمین حج کیلئے اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے متعدی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے میننجائٹس ویکسین لگوانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متعدی بیماریوں سے حفاظت کیلئے حج پر جانے والے افراد کو میننجائٹس ویکسین لگوانے کا کہا گیا ہے، سعودی میڈیا نے بتایا کہ سعودی شہریوں اور غیرملکیوں کیلئے میننجائٹس ویکسین کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    سعودی میڈیا کے مطابق حج کے دوران متعدی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے میننجائٹس ویکسین ضروری قراردی گئی، بغیر ویکسین حج پیکجز کی خریداری اور رجسٹریشن ممکن نہیں۔

    حج 2025 کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، ٹول فری نمبرز جاری

    اس بار حج کرنے والے افراد کے حوالے سے سعودی حکام نے واضح کیا کہ میننجائٹس ویکسین کے بغیر کسی کو بھی حج کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

    سعودی حکام نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم تمام افراد کو حج سے پہلے ویکسین لگوانی ہوگی، ویکسی نیشن جلد مکمل کریں تاکہ کسی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    حج وعمرہ کے جعلی پیکیجز فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

    https://urdu.arynews.tv/6000-kilometer-bicycle-journey-for-hajj-begins-from-germany/

  • آئی جی سندھ رفعت مختار نے پولیس کے لیے نئی ہدایت جاری کر دی

    آئی جی سندھ رفعت مختار نے پولیس کے لیے نئی ہدایت جاری کر دی

    کراچی: نئے آئی جی سندھ رفعت مختار نے سندھ پولیس کیلئے پیغام اور نئی ہدایت جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ رفعت مختار نے سندھ پولیس کو عام انتخابات کیلئے محفوظ ماحول یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی۔

    نئے آئی جی سندھ رفعت مختار کا پیغام تین زبانوں سندھی انگلش اور اردو میں جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے کہا کہ اللہ کاکرم ہے مجھے سندھ پولیس کے 84ویں آئی جی کی کمانڈ کا اعزاز بخشا گیا۔

    آئی جی رفعت مختار نے کہا کہ سندھ پولیس فورس کی کمانڈ اور رہنمائی میرے لئے قابل فخر اعزاز ہے، شہدائے سندھ پولیس ہمارے رول ماڈ ل ہیں، انکے اہل خانہ کی فلاح و بہبود ہماری ذمہ داری ہے۔

    آئی جی سندھ رفعت مختار کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس مؤثر انداز میں جرائم، دہشتگردی کیخلاف سرگرم عمل ہے، آئندہ یا مستقبل میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں سندھ پولیس کی ترجیحات ہونگی۔

    رفعت مختار نے کہا کہ عام انتخابات کے لیے پرامن اور محفوظ ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ایک ٹیم کی حیثیت سے خواہش ہے ہم ملکر آگے بڑھیں، پولیسنگ کے مجموعی اہداف کو کامیاب بنائیں۔

    آئی جی سندھ رفعت مختار کا مزید کہنا تھا کہ ہماری زندگی اورکارکردگی اس بات کا ثبوت ہے، ہم محکمے صوبے اور ملک سے محبت کرتے ہیں۔