Tag: نئےگج ڈیم

  • سپریم کورٹ نے نئےگج ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم دے دیا

    سپریم کورٹ نے نئےگج ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم دے دیا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے نئی گج ڈیم کی فوری تعمیر کاحکم دے دیا، جسٹس گلزار نے وفاقی اور سندھ حکومتوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تیس سال سے نئی گج ڈیم کامعاملہ چل رہاہے، ہر سال پیسہ مختص ہوتاہے، جوضائع کردیا جاتا ہے ، سندھ حکومت کوآخرمسئلہ کیاہے؟

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نئی گج ڈیم کی تعمیر کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں عدالت نے نئےگج ڈیم کی فوری تعمیر کاحکم دےدیا اور ہدایت کی وفاق اور سندھ حکومت واپڈا کو فنڈز کی بروقت فراہمی یقینی بنائے۔

    سپریم کورٹ نے پلاننگ ڈویژن اور سیکرٹری آبپاشی سندھ سے فنڈز کی فراہمی پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی اورعدالتی فیصلے پر وزارت قانون سے رائے مانگنے پر کابینہ سے بھی جواب طلب کرلیا۔

    جسٹس گلزاراحمد نے وفاقی اور سندھ حکومتوں پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا بارشوں کا سارا پانی سمندر میں گر کر ضائع ہوجائےگا، سندھ حکومت شاید 2010 کا سیلاب بھول چکی ہے، سیلاب میں پانی کاسارا بہاؤ نئی گج کےمقام پر ہی تھا۔

    جسٹس گلزاراحمد کا مزید کہنا تھا سندھ حکومت کی کام کرنےکی نیت ہی نہیں ہے، سندھ حکومت چاہتی ہی نہیں ہےکہ اس کے صوبے میں کام ہو ، جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا وفاقی حکومت اپنے حصے کے فنڈز دینے پر آمادہ ہے، سندھ حکومت نے تاحال فنڈز دینے پر جواب نہیں دیا۔

    جسٹس گلزاراحمد نے استفسار کیا کیا وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان کوئی رابطے نہیں؟ نئی گج ڈیم کے لئے ہر سال پیسہ مختص ہوتاہے، جو ضائع کر دیا جاتاہے، 30 سال سے نئی گج ڈیم کامعاملہ چل رہا ہے ، عوامی مفاد کے کام ایک دوسرے کے کندھے پر ڈال دیئے جاتے ہیں، سندھ حکومت کو آخر مسئلہ کیاہے؟

    مزید پڑھیں : گج ڈیم کی اصل لاگت 9 ارب روپے، نظر ثانی شدہ لاگت 47 ارب ہے: بریفنگ

    بعد ازاں سپریم کورٹ نے نئےگج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی۔

    یاد رہے 15 جنوری کو نئے گج ڈیم کی تعمیر کیس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار  نے ایکنک اجلاس کےفوری بعد فیصلے سے آگاہ کرنےکاحکم دیتے ہوئے  وزیر خزانہ اسد عمر سے مکالمے میں کہا تھا مجھے نہیں لگتا حکومت ڈیم بنانے پر سنجیدہ ہے، جس  تیزی سے مسئلہ حل کرنےکی کوشش کررہے ہیں ہو نہیں رہا، اس ملک کےلیےآپ لوگوں کی محبت کم ہوگئی ہے،اس حکومت کو ڈکٹیٹ نہیں کرناچاہتے۔

    خیال رہے ایک بریفنگ میں بتایا گیا تھا  نئے گج ڈیم کا منصوبہ وفاقی حکومت کا ہے، اصل لاگت 9 ارب روپے تھی،  پروجیکٹ کی نظر ثانی شدہ لاگت 16.9 ارب روپے تھی جبکہ دوبارہ نظر ثانی شدہ لاگت 47.7 ارب ہوگئی ہے۔

  • نئےگج ڈیم کی تعمیر کیس ، چیف جسٹس نے  وزیرخزانہ اور وزیرتوانائی کوطلب کرلیا

    نئےگج ڈیم کی تعمیر کیس ، چیف جسٹس نے وزیرخزانہ اور وزیرتوانائی کوطلب کرلیا

    اسلام آباد : چیف جسٹس نے حکومت سےنئےگج ڈیم کی تعمیر کاشیڈول مانگتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر  اور  وزیر توانائی عمر ایوب  کو طلب کرلیا جبکہ  ریمارکس دیئے میری خواہش تھی یہ معاملہ میری موجودگی میں حل ہوجاتا، بہت ساری خواہشات صرف خواہشات ہی رہ جاتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں نئےگج ڈیم کی تعمیر کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت میں چیف جسٹس کی کہا حکومت نئےگج ڈیم کی تعمیر سے متعلق مکمل شیڈول دے، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پرکمیٹی میٹنگ ہوچکی ہے۔

    سیکرٹری پلاننگ کمیشن نے عدالت کو بتایا کمیٹی نےاپنی سفارشات ایکنک کوبھجوادی ہیں، سیکریٹری خزانہ کوایکنک اجلاس جلدطلب کرنےکابھی کہا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے یہ معاملہ توپھرایکنک میں پھنس جائےگا، ڈیم سےمتعلق بہت سی چیزیں فائنل ہوچکی ہیں۔

    [bs-quote quote=”میری خواہش تھی یہ معاملہ میری موجودگی میں حل ہوجاتا، بہت ساری خواہشات صرف خواہشات ہی رہ جاتی ہیں” style=”style-6″ align=”left” author_name=”چیف جسٹس "][/bs-quote]

    چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ میری خواہش تھی یہ معاملہ میری موجودگی میں حل ہوجاتا، بہت ساری خواہشات صرف خواہشات ہی رہ جاتی ہیں، معاون نے کہا متعلقہ وزرا نے یقین دہانی کرائی کہ معاملہ انسانی حقوق کے طور پر سنیں گے۔

    سیکریٹری پلاننگ نے کہا کوشش کریں گے، 17 جنوری سے پہلے ایکنک کی میٹنگ ہو، جس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے عدالت میں وزیرخزانہ کوبلالیتےہیں۔

    عدالت نےو زیر خزانہ اسد عمر اور اور وزیر توانائی عمر ایوب کو طلب کرتے ہوئے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو بھی طلب کرلیا اور کمیٹی کارروائی کا ریکارڈ جمع کرانے کا حکم دیا، چیف جسٹس نے کہا حکومت تاریخ بتائے کب تک یہ ساراعمل مکمل ہوگا۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ میں کیس کی مزید سماعت منگل تک ملتوی کردی گئی۔

    مزید پڑھیں : چیف جسٹس کا مہمند ڈیم کے سنگ بنیاد کی تاریخ بدلنے پر حکومت سے شکوہ

    یاد رہے گذشتہ سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے مہمندڈیم کےسنگ بنیادکی تاریخ بدلنے پر حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا  مجھ سےاجازت لیےبغیرسنگ بنیادکی تاریخ بدل دی گئی، شایدسنگ بنیادتقریب میں نہ جاؤں،وزیراعظم کولےجائیں۔

    جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے  تھے فیصل واوڈاصاحب ایکنک کی میٹنگ انشور کریں، چیف جسٹس نے کہا میٹنگ نہ ہوئی تواگلی سماعت پرشارٹ نوٹس پر بلالیں گے، اگلی سماعت پر چاروں منسڑز آکر بتائیں کہ نئی گج ڈیم پر کیا کرنا ہے، ہم نےیہ کیس اس وقت اٹھایاشایدجب نااہل لوگ تھے، اب قابل اوراہل لوگ حکومت میں آگئےہیں یہ خودکرلیں گے۔