Tag: نئےگج ڈیم کی تعمیر کیس

  • نئےگج ڈیم کیس، چیف جسٹس کا اسد عمر کو ایکنک اجلاس کے فوری بعد فیصلے سے آگاہ کرنے کا حکم

    نئےگج ڈیم کیس، چیف جسٹس کا اسد عمر کو ایکنک اجلاس کے فوری بعد فیصلے سے آگاہ کرنے کا حکم

    اسلام آباد : نئےگج ڈیم کی تعمیر کیس میں چیف جسٹس  نے ایکنک اجلاس کےفوری بعد فیصلے سے آگاہ کرنےکاحکم دیتے ہوئے  وزیر خزانہ اسد عمر سے مکالمے میں کہا مجھے نہیں لگتا حکومت ڈیم بنانے پر سنجیدہ ہے، جس  تیزی سے مسئلہ حل کرنےکی کوشش کررہے ہیں ہو نہیں رہا، اس ملک کےلیےآپ لوگوں کی محبت کم ہوگئی ہے،اس حکومت کو ڈکٹیٹ نہیں کرناچاہتے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں نئےگج ڈیم کی تعمیر کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس نے وزیر خزانہ اور وزیر توانائی کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کدھر ہیں وزیر خزانہ ؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ جی وہ ای سی سی کی میٹنگ میں ہیں۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا وہ میٹنگ چھوڑ کر نہیں آسکتے؟ کیاکسی کو یہاں سے بھیجیں کہ جاکر انہیں یہاں لائے ؟ انھیں عدالت کے حکم کی تعمیل کرنی چاہیے تھی۔

    ڈپٹی اٹارنی جنرل وزیر توانائی کو فوڈ پوائزننگ ہے ، جس پر چیف جسٹس نے وزیرخزانہ کو طلب کرتے ہوئے کہا بتادیں جب وزیر خزانہ آجائیں تو ہم دوبارہ بیٹھ جائیں گے۔

    چیف جسٹس کےطلب کرنے پر وزیر خزانہ اسد عمرسپریم کورٹ پہنچ گئے

    چیف جسٹس کے طلب کرنے پر وزیر خزانہ اسد عمر سپریم کورٹ پہنچ گئے، سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے کہا مجھے نہیں لگتا حکومت ڈیم بنانے پر سنجیدہ ہے، جس پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ جب ایکنک میں آتا ہے تو میرے علم میں آتا ہے، کل نئےگج ڈیم سے متعلق ایکنک میں درخواست آئی، ہم نے معاملہ کابینہ کو بھجوادیا۔

    چیف جسٹس نے مزید کہا کہ پھر آپ کی حکومت میں کوآرڈینیشن نہیں، جس پر وزیر خزانہ نے جواب دیا ہو سکتاہےجناب، جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا حکومت کامطلب حکومت،وفاق کامطلب وفاق ہے۔

    [bs-quote quote=”ہم اس حکومت کوڈکٹیٹ نہیں کرناچاہتے، ہم حکومت چلانابھی نہیں چاہتے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”چیف جسٹس کے ریمارکس "][/bs-quote]

    جسٹس ثاقب نثار نے اسد عمر سے مکالمے میں کہا جس تیزی سےمسئلہ حل کرنےکی کوشش کررہےہیں ہونہیں رہا، آپ لوگ کام نہیں کرسکتے، اس ملک کے لیے آپ لوگوں کی محبت کم ہوگئی ہے، بیوروکریسی کے پاس کام کرنے کا جذبہ اور نیت نہیں۔

    عدالت نے استفسار کیا ایکنک اجلاس ہوگیاتومنٹس پردستخط ہونےمیں کتناٹائم لگتا ہے، چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا ہم اس حکومت کوڈکٹیٹ نہیں کرنا چاہتے، ہم حکومت چلانابھی نہیں چاہتے، ہم نےبنیادی حقوق سےمتعلق کام کیاہے۔

    وفاقی وزیرخزانہ اسدعمر نے کہا میں آپ کےکردارکامعترف ہوں، 25 جنوری کو قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس ہے، معاملہ زیر غورلائیں گے، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایکنک اجلاس کےفوری بعدعدالت کوفیصلوں سے آگاہ کریں، تاریخ میں ڈیم سےمتعلق آپ کویادرکھاجائےگا۔

    فیصل صدیقی ایڈووکیٹ چیف جسٹس سے مکالمے میں کہا 25 جنوری کوآپ کواس بینچ میں مس کریں گے، بعد ازاں نئےگج ڈیم تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت 2 ہفتے کے لئے ملتوی کردی گئی۔

    مزید پڑھیں : نئےگج ڈیم کی تعمیر کیس ، چیف جسٹس نے وزیرخزانہ اور وزیرتوانائی کوطلب کرلیا

    یاد رہے گذشتہ سماعت میں چیف جسٹس نے حکومت سےنئےگج ڈیم کی تعمیر کاشیڈول مانگتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر توانائی عمر ایوب کو طلب کیا تھا جبکہ ریمارکس دیئے میری خواہش تھی یہ معاملہ میری موجودگی میں حل ہوجاتا، بہت ساری خواہشات صرف خواہشات ہی رہ جاتی ہیں۔

    اس سے قبل سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے مہمندڈیم کےسنگ بنیادکی تاریخ بدلنے پر حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا مجھ سےاجازت لیے بغیر سنگ بنیادکی تاریخ بدل دی گئی، شایدسنگ بنیاد تقریب میں نہ جاؤں، وزیراعظم کو لے جائیں۔

    جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے تھے فیصل واوڈاصاحب ایکنک کی میٹنگ انشور کریں، چیف جسٹس نے کہا میٹنگ نہ ہوئی تواگلی سماعت پرشارٹ نوٹس پر بلالیں گے، اگلی سماعت پر چاروں منسڑز آکر بتائیں کہ نئی گج ڈیم پر کیا کرنا ہے، ہم نےیہ کیس اس وقت اٹھایاشایدجب نااہل لوگ تھے، اب قابل اوراہل لوگ حکومت میں آگئےہیں یہ خودکرلیں گے۔

  • نئےگج ڈیم کی تعمیر کیس ، چیف جسٹس نے  وزیرخزانہ اور وزیرتوانائی کوطلب کرلیا

    نئےگج ڈیم کی تعمیر کیس ، چیف جسٹس نے وزیرخزانہ اور وزیرتوانائی کوطلب کرلیا

    اسلام آباد : چیف جسٹس نے حکومت سےنئےگج ڈیم کی تعمیر کاشیڈول مانگتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر  اور  وزیر توانائی عمر ایوب  کو طلب کرلیا جبکہ  ریمارکس دیئے میری خواہش تھی یہ معاملہ میری موجودگی میں حل ہوجاتا، بہت ساری خواہشات صرف خواہشات ہی رہ جاتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں نئےگج ڈیم کی تعمیر کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت میں چیف جسٹس کی کہا حکومت نئےگج ڈیم کی تعمیر سے متعلق مکمل شیڈول دے، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پرکمیٹی میٹنگ ہوچکی ہے۔

    سیکرٹری پلاننگ کمیشن نے عدالت کو بتایا کمیٹی نےاپنی سفارشات ایکنک کوبھجوادی ہیں، سیکریٹری خزانہ کوایکنک اجلاس جلدطلب کرنےکابھی کہا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے یہ معاملہ توپھرایکنک میں پھنس جائےگا، ڈیم سےمتعلق بہت سی چیزیں فائنل ہوچکی ہیں۔

    [bs-quote quote=”میری خواہش تھی یہ معاملہ میری موجودگی میں حل ہوجاتا، بہت ساری خواہشات صرف خواہشات ہی رہ جاتی ہیں” style=”style-6″ align=”left” author_name=”چیف جسٹس "][/bs-quote]

    چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ میری خواہش تھی یہ معاملہ میری موجودگی میں حل ہوجاتا، بہت ساری خواہشات صرف خواہشات ہی رہ جاتی ہیں، معاون نے کہا متعلقہ وزرا نے یقین دہانی کرائی کہ معاملہ انسانی حقوق کے طور پر سنیں گے۔

    سیکریٹری پلاننگ نے کہا کوشش کریں گے، 17 جنوری سے پہلے ایکنک کی میٹنگ ہو، جس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے عدالت میں وزیرخزانہ کوبلالیتےہیں۔

    عدالت نےو زیر خزانہ اسد عمر اور اور وزیر توانائی عمر ایوب کو طلب کرتے ہوئے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو بھی طلب کرلیا اور کمیٹی کارروائی کا ریکارڈ جمع کرانے کا حکم دیا، چیف جسٹس نے کہا حکومت تاریخ بتائے کب تک یہ ساراعمل مکمل ہوگا۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ میں کیس کی مزید سماعت منگل تک ملتوی کردی گئی۔

    مزید پڑھیں : چیف جسٹس کا مہمند ڈیم کے سنگ بنیاد کی تاریخ بدلنے پر حکومت سے شکوہ

    یاد رہے گذشتہ سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے مہمندڈیم کےسنگ بنیادکی تاریخ بدلنے پر حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا  مجھ سےاجازت لیےبغیرسنگ بنیادکی تاریخ بدل دی گئی، شایدسنگ بنیادتقریب میں نہ جاؤں،وزیراعظم کولےجائیں۔

    جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے  تھے فیصل واوڈاصاحب ایکنک کی میٹنگ انشور کریں، چیف جسٹس نے کہا میٹنگ نہ ہوئی تواگلی سماعت پرشارٹ نوٹس پر بلالیں گے، اگلی سماعت پر چاروں منسڑز آکر بتائیں کہ نئی گج ڈیم پر کیا کرنا ہے، ہم نےیہ کیس اس وقت اٹھایاشایدجب نااہل لوگ تھے، اب قابل اوراہل لوگ حکومت میں آگئےہیں یہ خودکرلیں گے۔