Tag: نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

  • آرمی چیف سے چین کےفوجی کمانڈر کی ملاقات

    آرمی چیف سے چین کےفوجی کمانڈر کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف سے چین کی لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل چاؤچونگ چی نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ہے، ملاقات میں سی پیک سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور زیرِ بحث آئے۔

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق عوامی جمہوری چین کی عوامی لبریشن آرمی کے کمانڈر ژہاؤزونگ چی نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی دورہ کیا اور جنرل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    چینی فوج کے ویسٹرن تھیٹرکےکمانڈر کی ہیڈ کوارٹرز آمد پر انہیں گارد آف آنرز پیش کیا گیا جب کہ چین لبریشن آرمی کے جنرل نے ہیڈکوارٹرز میں یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

    جنرل ژہاؤ زونگ نے دہشت گردی کےخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کوسراہتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور خطے میں سکیورٹی سےمتعلق باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا۔

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےاقتصادی راہداری کی سکیورٹی کےحوالےسے پاک فوج کے بھرپور تعاون کےعزم کااعادہ کیا اور دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور سے متعلق معاملات زیرِ بحث لائے گئے۔

    دونوں عسکری رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے اور پیشہ ورانہ مہارت میں معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

  • نئے پاکستانی آرمی چیف سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے، سابق بھارتی آرمی چیف

    نئے پاکستانی آرمی چیف سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے، سابق بھارتی آرمی چیف

    نئی دہلی : سابق بھارتی آرمی چیف بکرام سنگھ نے کہا ہے کہ انڈیا کو نئے پاکستانی آرمی چیف سے محتاط رہنا ہوگا جنگی مہارت میں ان کا ذاویہ نگاہ نہایت بلند اور انتہائی ماہرانہ ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل ریٹائرڈ بکرام سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے نئے چیف جنرل قمر باجوہ اپنے وژن اور، صلاحیت میں مشاق ہیں وہ جنگی امور میں بھرپور دسترس اور کسی بھی بڑی طاقت کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    انہوں نے بھارتی فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستانی آرمی چیف سے کے حوالے سے بھارتی فوج کو دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اختیار کرنی چاہیے تا ہم بھارتی فوج کو جنرل قمر جاوید باجوہ کی پروفیشنل صلاحیتوں اور مہارت سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

    سابق بھارتی آرمی چیف نے دعوی کیا کہ وہ نئے پاکستانی آرمی چیف کے ہمراہ بین الاقوامی مشقوں میں شرکت کر چکا ہوں جہاں جنرل قمر باجوہ نے اعلیٰ جنگی مہارت کا مظاہرہ کیا تھا، اس دوران میں نے جنرل قمر ندیم باجوہ کو کسی بھی ملک کے آرمی چیف کے مقابلے میں نہایت ماہر، بہادر اور پیشہ ور فوجی پایا۔


     اسی سے متعلق : قمرباجوہ آرمی چیف، زبیر حیات چیئرمین جوائنٹ چیفس مقرر


    واضح رہے گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان کی ایڈوائس پر صدرِ مملکت ممنون حسین نے قمر ندیم باجوہ کو نیا آرمی چیف مقرر کردیا ہے وہ 29 نومبر کو جنرل راحیل شریف کی جگہ سنبھال لیں گے۔

    نئے آرمی چیف قمر ندیم باجوہ کون ہیں ؟

    قمر ندیم جاوید باجوہ وہ اس وقت جی ایچ کیو میں انسپکٹرجنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلوئیشن ہیں اور یہ وہی عہدہ ہے جو آرمی چیف بننے سے قبل جنرل راحیل شریف کے پاس تھا۔

    جنرل قمر باجوہ پاک فوج کی سب سے بڑی 10 کور کی کمانڈ کرچکے ہیں، قمر باجوہ کے پاس لائن آف کنٹرول کی ذمہ داری تھی۔ اس کے علاوہ جنرل قمر جاوید باجوہ بطور بریگیڈ کمانڈر کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کی کمانڈ بھی کر چکے ہیں۔

    جنرل قمر آرمی کی سب سے بڑی دسویں کور کو کمانڈ کرچکے ہیں جو کنٹرول لائن کے علاقے کی ذمہ داری سنبھالتی ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں معاملات کو سنبھالنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں بطور میجر جنرل انہوں نے فورس کمانڈ ناردرن ایریاز کی سربراہی کی۔

    کشمیر اور شمالی علاقوں میں تعیناتی کا وسیع تجربے کے سبب جنرل قمر دہشت گردی کو پاکستان کے لیے ہندوستان سے بھی بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجودہ نے دسویں کور میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر بھی بطور جی ایس او خدمات انجام دی ہیں۔