Tag: نئے آرمی چیف کی تعیناتی

  • نئے آرمی چیف کی تعیناتی : عمران خان نے قانونی ماہرین  کو طلب کرلیا

    نئے آرمی چیف کی تعیناتی : عمران خان نے قانونی ماہرین کو طلب کرلیا

    لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مسلح افواج کے نئے سربراہ کی تعیناتی پر مشاورت کے لئے قانونی ماہرین کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےشام7بجےقانونی ماہرین کااجلاس طلب کرلیا، عمران خان وڈیولنک کے ذریعے اپنے قانونی مشیروں سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کریں گے

    اجلاس میں شرکت کے لیے قانونی مشیروں کو پیغامات بھجوا دیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب نئے آرمی چیف کی نامزدگی پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آرمی چیف تعیناتی میں پی ٹی آئی کیجانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

    سینیٹر شبلی فراز نے اس حوالے سے پارٹی موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعیناتی کا عمل آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔ آرمی چیف تعیناتی پر صدر قانون اور آئین کے مطابق چلیں گے اور اس معاملے پر پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

    پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ عمران خان سے مشورہ صدر مملکت کا اخلاقی حق ہے جو انہیں استعمال کرنا چاہیے اور اس حوالے سے مشورہ کرنا چاہیے۔

  • نئے آرمی چیف  کی تعیناتی:  وزیراعظم ہاؤس کو افسران کے نام موصول

    نئے آرمی چیف کی تعیناتی: وزیراعظم ہاؤس کو افسران کے نام موصول

    اسلام آباد : وزیراعظم ہاؤس کو نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری موصول ہوگئی ، سمری میں سنیارٹی اور اہلیت کی بنیاد پر نام شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کو نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتیوں سے متعلق سمری موصول ہوگئی۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ سمری میں سنیارٹی اوراہلیت کی بنیاد پرنام شامل ہیں، سمری میں تمام افسران کی تفصیلی پروفائل بھی شامل کی گئی ہے۔

    وزیراعظم سمری میں موجود ناموں میں سے نئے آرمی چیف اورچیئرمین کا انتخاب کریں گے ، وزیراعظم اور وزیردفاع سنیارٹی کے اصول پر عمل درآمد کا عندیہ دے چکے ہیں۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف آج اہم تعیناتی کی منظوری دیں گے، آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری ایک ساتھ ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق تقرری کی سمری پراسٹیک ہولڈرزمیں فیصلہ کن مشاورت آج ہونے کا امکان ہے، پاک فوج کے 5سے 6 افسران کے پینل پر مشتمل سمری پر وزیراعظم تمام ہوم ورک مکمل کرچکے ہیں۔

  • آصف زرداری،  نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ ،  نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت

    آصف زرداری، نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ ، نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت

    اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری، مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان نے رابطہ کرکے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق مشاورت کی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    ٹیلی فونک گفتگو کے دوران نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق مشاورت بھی ہوئی۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ،جس میں انہوں نے نوازشریف کا خصوصی پیغام پہنچایا تھا۔

    خیال رہے حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ وزیر اعظم شہباز شریف کے سپرد کر دیا ہے۔

    پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آئین و قانون کے تحت تقرری کریں، وزیر اعظم جس کو بھی نیا آرمی چیف لگائیں گے وہ سپہ سالار ہوں گے۔