Tag: نئے اسلامی سال

  • نئے اسلامی سال کے آغاز  پر غلافِ کعبہ  تبدیل کردیا گیا

    نئے اسلامی سال کے آغاز پر غلافِ کعبہ تبدیل کردیا گیا

    مکہ مکرمہ: نئے اسلامی سال کے آغاز کے ساتھ ہی غلاف کعبہ کو تبدیل کردیا گیا، اس موقع پر حرم شریف میں رقت آمیزمناظر اور دعاؤں سے فضائیں گونج اٹھیں۔

    تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کاعمل مکمل ہوگیا، سیکڑوں کارکنان نے کئی گھنٹے مسلسل کام کرکےغلاف کعبہ کوتبدیل کیا۔

    غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل نماز عشا کے بعد شروع ہوا،جو نماز فجرمیں مکمل کرلیا گیا.

    اس دوران مسجد الحرام کے صحن میں ہزاروں زائرین طواف میں مصروف رہے اور حرم شریف میں رقت آمیزمناظرد عاؤں سے فضائیں گونج اٹھیں۔

    غلاف کعبہ کی منتقلی کیلئے خصوصی ٹریلر اور سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، کسوہ کی تیاری کیلئے مخصوص پانی اور اعلیٰ معیار کا خام ریشم استعمال ہوا ہے۔

    کسوہ کی تیاری میں 24قیراط سونا، چاندی کےدھاگےسےکشیدہ کاری کی جاتی ہے اور قرآنی آیات کو انتہائی نفاست اور انجینئرنگ کے اصولوں کےتحت کپڑے پر چھاپا گیا ہے۔

    اتارے گئے غلاف کعبہ سے سونے کے حصے الگ کر کے محفوظ کیے جاتے ہیں۔

    غلاف کعبہ میں شامل ہر آیت کی کشیدہ کاری انتہائی باریکی سے کی جاتی ہے اور تیاری میں سادہ اورنقش داردونوں اقسام کی بُنائی ہوتی ہے، سال بھرکی محنت کے نتیجے میں خانہ کعبہ کا غلاف تیار ہوتا ہے۔

  • نئے اسلامی سال کا آغاز ، عام تعطیل کا اعلان

    نئے اسلامی سال کا آغاز ، عام تعطیل کا اعلان

    مسقط : اسلامی نئے سال کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا، چھٹی کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اداروں پر یکساں طور پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق عمان نے نئے ہجری سال 1447 ہجری کے آغاز کے موقع پر سرکاری شعبے کے لیے عام تعطیل اور تین روزہ ویک اینڈ کا اعلان کیا ہے۔

    عمان نے 29 جون 2025 کو سرکاری اور نجی شعبوں میں تمام ملازمین کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

    یہ اعلان وزارت محنت کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری فیصلے کے ذریعے کیا گیا ہے۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ چھٹی کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اداروں پر یکساں طور پر ہوگا تاکہ لوگ اس مقدس موقع کو مذہبی جذبے، اتحاد اور روحانی سکون کے ساتھ منا سکیں۔

    وزارت نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر کوئی ادارہ، اپنے کام کی نوعیت کی وجہ سے، ملازمین کو چھٹی کے دن شامل کرنا چاہتا ہے، تو وہ باہمی رضامندی سے اور مناسب مالی معاوضہ دے کر ایسا کر سکتا ہے۔

    یہ خاص طور پر ضروری خدمات فراہم کرنے والے اداروں پر لاگو ہوتا ہے جیسے ہسپتال، ہوائی اڈے، سیکورٹی، نقل و حمل، اور دیگر۔

    وزارت نے کہا کہ محرم کا چاند نظر آنے کا اعلان متعلقہ حکام بعد میں کریں گے۔

    اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اسلامی سال 1447 ہجری کے آغاز کے موقع پر 27 جون بروز جمعہ کو سرکاری طور پر عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔