Tag: نئے الیکشن

  • ’نئے الیکشن کرانے کا مطالبہ نہیں‌ مانا جائے گا‘

    ’نئے الیکشن کرانے کا مطالبہ نہیں‌ مانا جائے گا‘

    جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے مجھے نہیں لگتا کہ نئے الیکشن کرانے سے متعلق کوئی مطالبہ مانا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پی ٹی آئی سے اتحاد سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں تحفظات ہیں، اگر یہ ختم ہو گئے تو بات آگے بڑھے گی۔

    کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے تحفظات سے پی ٹی آئی کو آگاہ کر دیا ہے۔ اس وقت گیند پی ٹی آئی کے کورٹ میں ہے۔ ان کی طرف سے جواب آئے گا تو اس کیا روشنی میں ہی آگے بڑھیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات ان کا اپنا مسئلہ ہے۔ ہمارے ان سے معاملات طے ہوتے ہیں تو اتحاد سے متعلق بات آگے بڑھ سکے گی۔ اگر ایسا نہ ہوسکا تو ہر جماعت اپنے طور پر جدوجہد کرے گی۔

    جے یو آئی سینیٹر نے نئے انتخابات کے مطالبے کے حوالے سے اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ نئے الیکشن کرانے سے متعلق کوئی مطالبہ مانا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن جماعتیں فروری 2024 کے الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیتی آئی ہیں اور گاہے بگاہے نئے الیکشن کرانے کا مطالبہ سامنے آتا رہتا ہے۔

  • ’بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطلب نئے الیکشن ہیں‘

    ’بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطلب نئے الیکشن ہیں‘

    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطلب ملک میں نئے الیکشن کا انعقاد ہے۔

    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیاسی حیثیت تسلیم نہیں کی جائے گی، حالات بہتر نہیں ہو سکتے۔ ان کی رہائی کا مطلب نئے الیکشن کا انعقاد ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے مذاکرات سے اچھی امید ہے لیکن اس کے لیے سیاسی درجہ حرارت نارمل رکھنا بہت ضروری ہے۔ خواجہ آصف کو بھی مذاکراتی کمیٹی میں شامل کر لیا جائے تو میں سمجھتا ہوں کہ معاملات چل پڑیں گے۔

    سابق وفاقی وزیر نے ایک اور بیان میں گزشتہ روز 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ملتوی ہونے پر کہا کہ بہت اچھا ہوا فیصلہ نہیں سنایا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جیل کاٹ رہے ہیں اور عدالتیں ہم بھگت رہے ہیں۔ میں ان پر حیران ہوں، جو کہہ رہے ہیں کہ بانی کو اندر رکھیں او سزائیں دیں۔ اگر عمران خان کی جان کو خطرہ ہے تو انہیں کہیں اور منتقل کیا جائے۔

    https://urdu.arynews.tv/pti-imran-khan-ali-muhammad-khan/

  • 3 ماہ میں نئے انتخابات: الیکشن کمیشن نے وضاحت جاری کردی

    3 ماہ میں نئے انتخابات: الیکشن کمیشن نے وضاحت جاری کردی

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے 3 ماہ میں نئے انتخابات کے اعلان کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے وضاحت جاری کردی، ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن تیاریوں سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 3 ماہ میں نہ کروانے کی خبروں میں صداقت نہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، ہم ہر وقت تیار ہیں۔

    ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن تیاریوں سے متعلق ہنگامی اجلاس بلایا ہے، اجلاس میں عام انتخابات کی صورت میں تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق ذمہ داری پوری کرے گا۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 3 اپریل کو صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز بھجواتے ہوئے 3 ماہ میں نئے انتخابات کروانے کا اعلان کیا تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ قوم کو کہتا ہوں الیکشن کی تیاری کریں، آپ کا مستقبل کیا ہوگا یہ عوام نے فیصلہ کرنا ہے۔

  • وینزویلا کو نئے الیکشن کا الٹی میٹم دینا یورپی یونین کی غلطی ہے، نکولس ماڈورو

    وینزویلا کو نئے الیکشن کا الٹی میٹم دینا یورپی یونین کی غلطی ہے، نکولس ماڈورو

    کراکس : وینزویلا کے صدر نکولس ماڈورو نے یورپی ممالک کی جانب سے ملک میں دوبارہ انتخابات کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’وینزویلا یورپ کی قید‘ میں نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں صدر نکولس مدورو کیخلاف احتجاج جاری ہے جبکہ حزب اختلاف کے حامیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ہیں اور نکولس میڈورو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا ہے وینزویلا کے صدر نکولس ماڈورو نے یورپی ممالک کے دوبارہ انتخابات کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’یورپی ممالک اپنا الٹی میٹم واپس لیں، ہمیں کوئی الٹی میٹم نہیں دے سکتا‘۔

    وینزویلن صدر نے گزشتہ روز امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کا ہمیں الٹی میٹم دینا ایک غلطی ہے، یورپی ممالک یہ نہ بھولیں کہ وینزویلا یورپی یونین کا حصّہ نہیں ہے۔

    فرانس، نیدرلینڈز اور جرمنی سمیت یورپی طاقتوں نے کہا تھا کہ اگر ماڈورو نے آٹھ روز میں دوبارہ انتخابات نہیں کرائے تو یورپی یونین اپوزیشن رہنما جون گائیڈو کو وینزویلا کا صدر تسلیم کرلیں گے۔

    مزید پڑھیں : وینزویلا کے صدرنکولس میڈورو کا امریکا سے سفارتی تعلقات ختم کرنےکا اعلان

    خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر جون گوئیڈو نے رواں ماں خود کو عوام کے سامنے قیام مقام صدر کا تھا اور جلد ہی فوج کی نگرانی میں صاف اور شفاف الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے چند منٹ بعد ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے اپوزیشن لیڈر جان گائیڈو کی حکومت کو تسلیم کرلیا۔

    وینزویلا کی حزبِ اختلاف نے اس انتخاب کو تسلیم کرنے سے انکارکیا تھا کیوں کہ انتخاب سے قبل حزبِ اختلاف کے بیشتر رہنماؤں اور امیدواروں کو یا تو قید کردیا گیا تھا۔ اس پر صدر نکولس ماڈور نے امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیے تھے۔

    مزید پڑھیں : امریکا میں تعینات وینزویلا کے ملٹری اتاشی نے بھی اپوزیشن رہنما کی حمایت کردی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکا واقع وینزویلن سفارت خانے میں تعینات وینزویلا کے ملٹری اتاشی نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے والے اپوزیشن رہنما جون گائیڈو سے وفاداری کا اعلان کیا تھا۔

    امریکا میں تعینات ملٹری اتاشی نے وینزویلن افواج سے اپیل کی ہے کہ وہ صدر نکولس ماڈورو سے وفاداری ختم کرکے اپوزیشن رہنما (خود ساختہ قائم مقام صدر) جون گائیڈو اظہار وفاداری کریں۔