Tag: نئے انتخابات

  • بنگلہ دیش میں مظاہرہ، اپوزیشن کا حکومت سے نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ

    بنگلہ دیش میں مظاہرہ، اپوزیشن کا حکومت سے نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ

    بنگلادیش میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور بجلی کی بندش کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے آج وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے، انہوں نے حکومت سے مستعفی ہو کر نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف آج نکالی جانے والی ریلی کو روکنے کیلئے ڈھاکا پولیس نے جگہ جگہ چیک پوائنٹس بنا لیے، اپوزیشن پارٹی بی این پی کے دو اہم رہنماؤں سمیت دو ہزار کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ۔

    ڈھاکا پولیس کا کہنا ہے کہ بی این پی کے سیکرٹری جنرل مرزا فخرالاسلا م عالمگیر اور سابق وزیر مرزا عباس کو تشدد پر اُکسانے اور سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بنگلادیش میں ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور بجلی کے شٹ ڈاؤن کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، بدھ کو ہونے والے حکومت مخالف مظاہرے میں 1 شخص ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے

  • ‘نئے انتخابات آئندہ 90 روز میں ہوں گے’

    ‘نئے انتخابات آئندہ 90 روز میں ہوں گے’

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نئے انتخابات آئندہ 90 روز میں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے وزیر اعظم کی تجویز پر اسمبلیاں تحلیل کر دی ہیں۔

    وزیر مملکت نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ نئے انتخابات آئندہ 90 روز میں ہوں گے، وزیر اعظم نے بھی خطاب میں قوم کو نئے انتخابات کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کوئی الیکشن سے فرار اختیار کرے تو اسے سیاسی بھگوڑا کہا جائے گا، ادھر ادھر کی بونگیاں نہ ماریں الیکشن کی تیاری کریں۔

  • نئے انتخابات کے لیے اپوزیشن کو 2023 کا انتظار کرنا پڑے گا، گورنر پنجاب

    نئے انتخابات کے لیے اپوزیشن کو 2023 کا انتظار کرنا پڑے گا، گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے استعفے اور نئے انتخابات کا مطالبہ نوگو ایریا ہے، نئے انتخابات کے لیے اپوزیشن کو 2023 کا انتظار کرنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم اور حکومت عوامی مینڈیٹ کے مطابق مدت پوری کرے گی، عوامی خدمت کا مشن جاری رہے گا۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے استعفے اور نئے انتخابات کا مطالبہ نوگو ایریا ہے، نئے انتخابات کے لیے اپوزیشن کو 2023 کا انتظار کرنا پڑے گا۔


    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اپوزیشن نے جو وقت احتجاج کے لیے چنا ہے وہ مناسب نہیں ہے، اس وقت حکومت کی توجہ کشمیری عوام کی آواز عالمی دنیا تک پہنچانے پر ہے۔

    چوہدری برادران ڈیڈلاک توڑنے کی کوشش کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے احتجاج کی سمت حکومت کی جانب ہے، چوہدری برادران ڈیڈلاک توڑنے کی کوشش کررہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ معاملات سنجیدگی سے حل ہوناچاہیے، ہم نے جو فیصلے کیے اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

    اسلام آباد میں آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت اور رہبر کمیٹی کے درمیان ڈیڈ لاک ابھی تک برقرار ہے جس کو ختم کرنے کے لیے چوہدری برادران اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

  • ہم فوری طور پر نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں: احسن اقبال

    ہم فوری طور پر نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں: احسن اقبال

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا ہے، ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے مل کر نئے انتخابات کے لیے ملک گیر مہم چلائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم فوری طور پر نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں، اپوزیشن سے مل کر نئے انتخابات کے لیے ملک گیر مہم چلائی جائے گی۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان کو نواز شریف کی ہدایت پر تجاویز پہنچا دی ہیں، آزادی مارچ سے متعلق جلد ن لیگ حتمی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی، اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں، کوشش ہے سب بھرپور کردار ادا کریں۔

    انھوں نے کہا پاکستان کی کام یابی کا جو وژن ن لیگ کے پاس ہے کسی اور کے پاس نہیں، یہ وہ جماعت ہے جو وعدہ کرتی ہے تو پورا کرتی ہے، ن لیگ نے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، معیشت کو زندہ کیا، کوشش ہے نواز شریف کے نظریے کو ملک کے کونے کونے میں پہنچائیں، ن لیگ نے نا ممکن کو ممکن بنایا۔

    تازہ ترین:  مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی مذاکرات کی پیش کش مسترد کر دی

    احسن اقبال نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان اندھیروں کی طرف جا رہا ہے، پنجاب کے عوام اپنا حق مانگنے کے لیے عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہمیں پنجاب بچاؤ تحریک کے لیے نکلنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بار بار کہا گیا کہ حکومت جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے کی تحریک لائے، لیکن جنوبی پنجاب کے لوگوں کو ورغلایا گیا۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جب کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کی پیش کش کو مسترد کر دیا۔