Tag: نئے اوقات کار

  • پیر سے اسکول صبح کتنے بجے کھلیں گے؟ طلبا کے لئے اہم خبر

    پیر سے اسکول صبح کتنے بجے کھلیں گے؟ طلبا کے لئے اہم خبر

    لاہور : اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے، پیر سے صبح اسکول کتنے بجے کھلیں گے اور چھٹی کب ہوگی؟

    تفصیلات کے مطابق عید کی طویل تعطیلات کے بعد پیر سے اسکولوں میں تدریسی عمل کا آغاز ہوگا، حکام نے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا۔

    محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم گرما کے دوران سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں 30 منٹ کی کمی کا اعلان کیا، جو کہ عید کی تعطیلات کے بعد 7 اپریل سے شروع ہو کر 15 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

    نئے شیڈول کے تحت سنگل شفٹ اسکول صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک کام کریں گے، جب کہ جمعہ کے روز صبح 11:30 بجے سے پہلے بند ہوجائیں گے۔

    ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں پہلی شفٹ صبح 7:30 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک چلے گی، اور دوسری شفٹ دوپہر 12:00 بجے سے شام 4:30 بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کو دوسری شفٹ 2:30 بجے شروع ہوگی۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    اس سے قبل تعلیمی ادارے گرمیوں کے مہینوں میں دوپہر 1:30 بجے تک کھلے رہتے تھے۔

  • رمضان میں اسکول صبح کتنے بجے کھلیں گے؟ طلبا کے لئے اہم خبر

    رمضان میں اسکول صبح کتنے بجے کھلیں گے؟ طلبا کے لئے اہم خبر

    کراچی : ماہ رمضان کیلئے اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے، صبح اسکول کتنے بجے کھلیں گے اور چھٹی کب ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان 2025 کے لیے اسکولوں کے اوقات کار جاری کیے ہیں، جس میں پنجاب اور سندھ کے تعلیمی اداروں کے نئے نظام الاوقات کی تفصیل دی گئی ہے۔

    رمضان کے نئے اوقات کار کے تحت پنجاب کے اسکول صبح 8:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے کھلیں گے اور جمعہ کی کلاسیں دوپہر 12:30 بجے ختم ہوں گی۔

    ڈبل شفٹ والے اسکولوں کے لیے صبح کا سیشن 8:30 سے 12:30 تک ہوگا، جبکہ دوپہر کی شفٹ دوپہر 1:00 سے 4:00 تک ہوگا جبکہ جمعہ کے دن دوپہر کی شفٹ 2:30 سے 5:00 تک رکھی گئی ہے۔

    سندھ کے رمضان اسکول کے شیڈول میں مختلف اوقات متعارف کرائے گئے ہیں، سنگل شفٹوں میں چلنے والے پرائمری اسکول صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک کھلیں گے۔

    ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں صبح 7:30 سے 11:30 تک کلاسز ہوگی ، اس کے بعد دوپہر کا سیشن 11:45 سے 2:45 تک ہوگا۔

    سندھ میں سیکنڈری، ہائر سیکنڈری اور ایلیمنٹری اسکول ایک جیسے رمضان ٹائمنگ پیٹرن پر عمل کریں گے۔

    نظرثانی شدہ شیڈول کا مقصد تعلیمی سرگرمیوں کو برقرار رکھتے ہوئے روزے رکھنے والے طلباء اور عملے کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

    والدین اور طلباء رمضان اسکول کے اوقات کی تفصیلی معلومات اپنے متعلقہ اسکول انتظامیہ یا صوبائی محکمہ تعلیم کی ویب سائٹس سے حاصل کرسکتے ہیں۔

  • ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے نئے اوقات کار کیا ہونگے؟ اہم خبر

    ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے نئے اوقات کار کیا ہونگے؟ اہم خبر

    لاہور: پنجاب میں اسموگ کی شدت میں کمی کے بعد محکمہ ماحولیات پنجاب کی جانب سے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کےلیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ماحولیات پنجاب نے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ریسٹورنٹ سروسز کا وقت شام 4 سے بڑھا کر رات 10 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹ، ہوٹلز رات 10 بجے تک ڈائن ان اور آؤٹ ڈور سروس دے سکتے ہیں، اسموگ کے باعث ڈائن ان سروس پر شام 4 بجے کے بعد پابندی عائد کی گئی تھی۔

    محکمہ ماحولیات نے بتایا کہ ہوم ڈلیوری خدمات پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی، بارش، ہوا کی رفتار اور سمت میں تبدیلی سے ماحولیاتی کیفیت بہترہوئی۔

    پنجاب میں مختلف اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا اعلان

    صوبائی محکمہ ماحولیات نے مزید کہا کہ 15 نومبر کے حکم نامے کے تحت عائد پابندیوں پر نظرثانی کی گئی، ڈویژنل کمشنرز اور ڈی سیز کو پابندیوں میں نرمی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • اکتوبر سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

    اکتوبر سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

    اکتوبر کے مہینے سے لاہور میں سرکاری اسکولوں کی نئی ٹائمنگ کا اعلان کردیا گیا، جس میں حکام کی جانب سے تھوڑی ردوبدل کی گئی ہے۔

    سردیوں کی آمد کے پیش نظر حکام نے سرکاری اسکول کے اوقات میں تبدیلی کی ہے جس کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا، لاہور شہر میں ہزاروں بچے تعلیم حاصل کرنے کے لیے سرکاری اسکولوں کا رخ کرتے ہیں اب انھیں نئے اوقات کار کو فالو کرنا ہوگا۔

    شہر میں پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کی تعداد تقریباً 1300 کے قریب ہے، اس سے پہلے ستمبر میں سرکاری اسکولوں کو سنگ شفٹ میں چلایا جارہا تھا۔

    پچھلے ماہ سرکاری اسکولو میں پڑھائی کا آغاز صبح 8 بجے ہوتا تھا جبکہ چھٹی کا وقت دوپہر 1:30 بجے مقرر کیا گیا تھا۔

    سرکاری اسکول کے حکام نے اس اوقات میں تبدیلی کرتے ہوئے نئی ٹائمنگ میں 15 منٹ کا اضافہ کردیا ہے۔

    یکم اکتوبر سے سرکاری اسکول پیر تا جمعرات 8 کے بجائے صبح 7:45 پر کھلیں گے جبکہ چھٹی کی ٹائمنگ وہی 1:30 ہوگی جبکہ جمعہ والے دن سرکاری اسکولوں کی چھٹی 12 بجے ہوگی۔

  • اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے نئے اوقات کار  کا اعلان کر دیا

    اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اوقات کے مطابق تمام بینک اور مالیاتی ادارے پیر سے جمعہ صبح 9 بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک کھلیں رہیں گے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں اور مالیاتی اداروں میں ظہر کی نماز اور کھانے کا وقفہ دوپہر ایک سے 2 بجے تک ہوگا جبکہ جمعے کی نماز کا وقفہ دوپہر ایک سے ڈھائی بجے تک ہوگا۔

    کرونا کے معیشت پر اثرات، گورنراسٹیٹ بینک کا اہم بیان سامنے آگیا

    اس سے قبل گزشتہ ہفتےگورنراسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ کہ کروناوائرس کی وبا سے عوامی صحت کا بحران پیدا ہوا اور ملک میں معاشی بحران کا سامنا بھی ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال 28 مئی کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کے نئے اوقات کار جاری کیے تھے جس کے مطابق تمام بینک اور مالیاتی ادارے پیر سے جمعرات صبح 10 سے سہ پہر ساڑھے 4 بجے اور جمعے کو صبح 10 بجے سے ایک بجے تک کھلے ہوں گے۔