Tag: نئے بلدیاتی نظام

  • وزیر اعظم کی تمام ارکان پارلیمنٹ کو نئے بلدیاتی نظام کو بھرپور حمایت کرنے کی ہدایت

    وزیر اعظم کی تمام ارکان پارلیمنٹ کو نئے بلدیاتی نظام کو بھرپور حمایت کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی تمام ارکان پارلیمنٹ کو نئے بلدیاتی نظام کو بھرپور سپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا نیا بلدیاتی نظام انقلابی  ہے ،نظام سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی ،نئے بلدیاتی نظام سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے، نئی معاشی ٹیم آگئی ہے، بہت جلد بہتری آئےگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، :اجلاس کے آغاز میں لاہور دھماکے میں شہدا کے لیے دعا کی گئی جبکہ عمران خان نے لاہور بم دھماکے پرتشویش کا اظہار کیا۔

    اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام پر مشاورت کی گئی اور وزیراعظم نے نئے بلدیاتی نظام پر ارکان پارلیمنٹ کو بریف کیا اور ملکی معاشی صورتحال پر بھی بات کی۔

    ذرائع نے بتایاکہ وزیر اعظم نے کہاکہ نئے بلدیاتی نظام سے ملک کی تقدیر بدل جائےگی ، تمام ارکان پارلیمنٹ نئے نظام کو بھرپور سپورٹ کریں، نئے بلدیاتی نظام سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے۔

    وزیراعظم کاکہنا تھا نئی معاشی ٹیم آگئی ہے، بہت جلد بہتری آئےگی۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فاٹا انضمام کی صورتحال سے ارکان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا فاٹا کے انضمام کے بعد فوری ترقیاتی کام شروع کررہے ہیں ۔

    مزید پڑھیں : اب بڑے شہروں میں میئر براہ راست منتخب ہو کر اپنی کابینہ لائیں گے: وزیر اعظم

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ وزیر اعلی پنجاب سے ارکان پارلیمنٹ سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا جبکہ مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے اجلاس کے ارکان کومعاشی صورتحال پربریفنگ کیا اور آئی ایم ایف سے معاملات میں پیشرفت پر آگاہ کیا۔

    یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور کے پی میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا پرانے نظام کی وجہ سے مقامی سطح پربہت زیادہ کرپشن ہوتی تھی. نئے بلدیاتی نظام کے تحت ولیج کونسل، پنچائت کے براہ راست انتخابات ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا بڑے شہروں میں میئر براہ راست منتخب ہوں گے، بپنجاب میں 22 ہزار پنچایت کا انتخاب ہوگا، دوسری سطح پرانتخاب تحصیل کی سطح پرہوگا، شہر اپنا ریونیو خود جمع کرے گا، نئے بلدیاتی نظام سے نئی لیڈرشپ سامنے آئے گی، نئے بلدیاتی نظام میں تمام فنڈز عوام پرخرچ ہوں گے۔

  • پنجاب کابینہ نئے بلدیاتی نظام کیلئے بروقت قانون سازی کرے، وزیراعظم عمران خان

    پنجاب کابینہ نئے بلدیاتی نظام کیلئے بروقت قانون سازی کرے، وزیراعظم عمران خان

    لاہور : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ نئے بلدیاتی نظام کیلئے بروقت قانون سازی کرے، اس نظام سے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پنجاب کابینہ کے اجلاس اے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

    اجلاس میں وزیر اعظم نے پنجاب کابینہ کو بلدیاتی نظام کے نفاذ اور ہاؤسنگ پروگرام پر اعتماد میں لیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پرانے بلدیاتی نظام میں خامیاں دور کرکے نیا نظام لائیں گے، اس نظام کا مقصد اقتدارکی نچلی سطح پرمنتقلی ہے۔

    بلدیاتی نظام سے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہوگی، بلدیاتی نظام میں مالی بے قاعدگیوں کا مکمل احتساب ہوگا، پنجاب کابینہ بلدیاتی نظام کیلئے بروقت قانون سازی کرے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن پی ٹی آئی کےلئےبہت اہمیت کےحامل ہیں، کارکنان ضمنی انتخابات میں کامیابی کے لئے بھرپور عوامی مہم چلائیں۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی نظام میں بہتری کے لئے مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے، انسداد تجاوزات مہم میں کسی غریب کو بےجا زحمت نہ دی جائے، آپ قبضہ مافیا کےخلاف ڈٹ کے کھڑے ہوں، وفاقی حکومت ساتھ ہے، آپ سب کوعوام کی خدمت کے لیے بہت محنت کرنی ہے۔

    وزیراعظم نے ہداہت کی کہ ملک گیر صفائی اور شجرکاری مہم میں صوبائی حکومت بھرپور ساتھ دے، سرکاری عمارتوں، زمینوں کو مفید استعمال میں لائیں، سو دن پلان کے تمام اہداف کو بروقت مکمل کریں۔

  • پنجاب میں متوقع نئے بلدیاتی نظام کے خدوخال سامنے آ گئے

    پنجاب میں متوقع نئے بلدیاتی نظام کے خدوخال سامنے آ گئے

    لاہور : پنجاب میں متوقع نئے بلدیاتی نظام کے خدوخال سامنے آگئے، ضلعی ناظم کا پارٹی بنیاد جبکہ ویلج ناظم کا نان پارٹی بنیاد پر براہ راست انتخاب ہوگا جبکہ نئے نظام میں صوبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا 33 فیصد بلدیاتی حکومت کو دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں متوقع نئے بلدیاتی نظام کے خدوخال سامنے آگئے ہیں، جس کے مطابق نئے نظام میں ضلع کونسل اور ویلج کونسل تشکیل دی جائے گی جبکہ زونز اور تحصیل ایڈمنسٹریشن ختم کر دی جائے گی۔

    نئے بلدیاتی نظام میں ناظم کے ساتھ نائب ناظمین کا انتخاب پینل کی صورت میں ہوگا، صوبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا 33 فیصد بلدیاتی حکومت کو دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال میں صوبائی ترقیاتی فنڈ کا تخمینہ چارسو ارب لگایا گیا ہے، جس میں سے 140 ارب بلدیاتی حکومتوں کو دینے کی تجویز ہے، بلدیاتی حکومت کو ملنے والے فنڈز میں سے تقریبا 50 ارب ویلج کونسلز کو دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ضلعی ناظم اور ویلج ناظم کا انتخاب براہ راست ہو گا، ڈسٹرکٹ کونسل ناظم کاانتخاب پارٹی کی بنیاد پرہوگا جبکہ ویلج کونسل کے ناظم کا انتخاب نان پارٹی بیس پر ہو گا۔

    ضلعی وویلج کونسل بنائی جائیگی، زونزوتحصیل ایڈمنسٹریشن ختم کر دی جائے گی، نئے بلدیاتی نظام میں ویلج ناظم ڈسٹرکٹ اسمبلی کا ممبر ہوگا، ویلج کونسل کا نائب ناظم ٹاؤن کی سطح پر میونسپل کمیٹی کے امور کو سر انجام دے گا جبکہ نائب ناظم کا ہاؤس نہیں ہو گا، جیسے پہلے نظام میں تحصیل ناظم اسمبلی کا ممبرہوتا تھا۔

    ذرائع کے مطابق نئے بلدیاتی نظام کے تمام نکات وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق نومبر کے آخر تک مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیرِ اعظم کی آئندہ 48 گھنٹوں میں لوکل باڈیز نظام کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پنجاب کو 48گھنٹے میں تجاویز مکمل کرنے کی ہدایت نہیں کی، بلدیاتی نظام میں ترمیم سے متعلق اجلاس میں کے پی نمائندے بھی شریک تھے۔

    عمران خان نے کے پی نمائندوں کو 48 گھنٹے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی اور مختلف کمپنیز کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ کی کیبنٹ میٹنگ میں زیر غور آئے گا۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ آئندہ 48 گھنٹے میں لوکل باڈیز نظام کو حتمی شکل دی جائے گی، حقیقی تبدیلی اس وقت آئے گی جب اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں گے۔