Tag: نئے سال کا جشن

  • دبئی میں سال نو کے جشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

    دبئی میں سال نو کے جشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

    دبئی میں سال نو کے حوالے سے منعقدہ تقریبات کے لئے تیاریوں کو مکمل کرلیا گیا ہے، سال 2024 کے لیے ہونے والی تقریبات کے لیے مختلف سرکاری اداروں کی جانب سے مشترکہ کمیٹی بھی فعال کردی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی گورنریٹ کی جانب سے نئے سال کے جشن کی نگرانی اور تیاری کے حوالے سے مخصوص کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

    نئے سال کے جشن کے لیے کمیٹی نے مختلف مقامات کو مخصوص کیا ہے جہاں آتش بازی اور دیگر تفریحی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

    جشن کی نگران کمیٹی کے ذمہ دار نے اس حوالے سے بتایا کہ آتش بازی کے لئے 32 مقامات کو مخصوص کیا گیا ہے، برج خلیفہ میں سب سے بڑا شو منعقد ہوگاجبکہ جی بی آر، جزیرہ النخلہ، کایت بیچ پر بھی آتشبازی کے شاندار شو کیے جائیں گے۔

    کمیٹی کا جشن کے انتظامات کے حوالے سے کہنا تھا کہ 11 ہزار 972 افراد پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 5 ہزار 574 پولیس اہلکاروں کے لیے شہری دفاع اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے ایمبولینس اور امدادی یونٹس کو بھی تعینات کردیا گیا ہے۔

    دبئی پولیس کے آپریشنل ڈائریکٹر کرنل عبداللہ علی الغیثی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن عامہ کے حوالے سے مختلف سرکاری اداروں کے اہلکاروں پرمشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو نئے سال کے جشن کے موقع پر مختلف مقامات پرذمہ داریاں انجام دیں گے۔

    جشن میں آنے والوں کی رہنمائی کے لیے گائیڈز بھی موجود ہوں گے، جبکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلیے ٹریفک پولیس کے خصوصی دستے بھی موجود ہیں۔

    کویت کے شہریوں کو خوشخبری سنادی گئی

    کرنل الغیثی نے مزید کہا کہ کسی بھی ہنگامی امداد حاصل کرنے کیلیے ٹول فری نمبر 901 اور 999 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ انتظامی کمیٹی کی جانب سے گمشدہ بچوں اور سامان کیلیے سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

  • نئے سال کا جشن: دبئی کی اہم سڑکیں بند کرنے کی تیاریاں

    نئے سال کا جشن: دبئی کی اہم سڑکیں بند کرنے کی تیاریاں

    نئے سال 2024ء کی آمد کی تقریبات کے سلسلے میں دبئی پولیس 31 دسمبر کو شام 4 بجے سے سڑکیں بند کرنا شروع کر دے گی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی پولیس کے محکمہ ٹریفک سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمن عبید جمعہ الفلاسی نے ڈاون ٹاؤن ایریا اور دیگر مشہور مقامات پر آنے والے زائرین اور رہائشیوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے دورے جلد شروع کریں اور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔

    عبدالرحمن عبید جمعہ الفلاسی نے واضح کیا کہ تمام مقامات پرسڑکوں کی بندش 31 دسمبر کی شام تقریباً 4 بجے شروع ہو جائیگی۔

    عبدالرحمن عبید جمعہ الفلاسی کے مطابق اوقات یہ ہیں:
    الاسائل روڈ شام 4 بجے بند کر دی جائے گی۔
    فنانشل روڈ کا اپر لیول شام 8 بجے اور نچلی سطح شام 4 بجے بند کر دیا جائے گا۔
    محمد بن راشد بلیوارڈ بھی شام 4 بجے بند ہونا شروع ہو گا۔

    عبدالرحمن عبید جمعہ الفلاسی نے بتایا کہ ان سڑکوں سے آنے والی تمام ٹریفک کو شیخ زید روڈ کی طرف موڑ ا جائے گا، دبئی کی آرٹیریل ہائی وے شیخ زید روڈ رات 9 بجے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی جائے گی۔

    ایونٹ کمیٹی کے سیکورٹی اور ایکشن پلان میں 32 مقامات کو واضح کیا گیا ہے، جس میں حطہ، برج خلیفہ، برج العرب، فیسٹیول سٹی، اور دیگر شامل ہیں۔ پورے امارات میں، نئے سال کے جشن کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

    بارش کے دوران زائرین کا طواف، روح پرور مناظر کیمرے میں محفوظ

    الفلاسی کا کہنا ہے کہ نئے سال کے موقع پر سول ڈیفنس، آر ٹی اے اور ایمبولینسز کی مدد کے لیے 10,000 سے زیادہ پولیس افسران اور رضاکار بھی امارات بھر میں تعینات کیے جائیں گے۔ تقریباً 1,300 گاڑیاں دبئی میں تقریبات کے تمام 32 مقامات کا احاطہ کرنے کے لیے تعینات کی جائیں گی۔

  • 2020: دنیا نئے سال کا جشن کیسے منائے گی

    2020: دنیا نئے سال کا جشن کیسے منائے گی

    آج کیلنڈر بدل جائے گا اور دنیا 2020 میں اپنا سفر شروع کرے گی۔

    نئے عیسوی سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے حسبِ روایت رنگا رنگ تقاریب منعقد کی جائیں‌ گی۔ کہیں آتش بازی کا مظاہرہ ہو گا، کسی جگہ برقی قمقموں سے روشنیاں بکھیر کر، کہیں سیکڑوں چراغ جلا کر سالِ نو کا جشن منایا جائے گا۔ چند ملکوں میں تاریخی گھنٹہ گھر کے باہر جمع ہو کر نئے سال کی آمد کا شور سنا جائے گا اور کسی شہر کے باسی مرکزی چوک پر گھڑی کی سوئیوں کی حرکت کے ساتھ کرسٹل بال کے بلندی سے نیچے کی طرف آنے کا نظارہ کریں گے اور یوں 2019 ماضی بن جائے گا۔

    نئے برس کا آغاز خوش رنگ امیدوں، دل رُبا امکانات کے ساتھ ہو گا۔ سالِ نو کا جشن مناتے ہوئے زندہ قومیں نئے اہداف مقرر کرکے، ترقی اور خوش حالی کے راستے پر نئی منزل کی طرف بڑھیں گی۔ یہاں ہم چند تقریبات کا ذکر کررہے ہیں جو دنیا کے مختلف ممالک میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے منعقد کی جاتی ہیں۔

    دنیا کی مختلف اقوام اپنی ثقافت اور روایات کے مطابق نئے سال کا جشن مناتی ہیں۔ ایشیا، مشرقِ وسطیٰ، شمالی اور جنوبی امریکا، براعظم افریقا کے ممالک اور یورپ بھر میں نئے سال کے آغاز پر رنگارنگ تقاریب منعقد ہوں گی۔

    سڈنی کا نام ہر سال کے آغاز پر اس لیے بھی سنائی دیتا ہے کہ یہاں ہزاروں کی تعداد میں روشنیاں اور کئی اقسام کی آتش بازی کا نظارہ کیا جاتا ہے اور اسے دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہوتی ہے۔ آسٹریلیا کے باسی سڈنی اور اس کی بندرگاہ کے کنارے جمع ہوکر نئے سال کا جشن مناتے ہیں۔

    امریکا کے ٹائمز اسکوائر کا چرچا ہر سال اس لیے بھی ہوتا ہے کہ یہاں ایک کرسٹل بال سالِ نو کی آمد کا یقین دلاتا ہے۔ شہری ٹائمز اسکوائر کے اس کرسٹل بال کو بلندی سے نیچے گرتا دیکھ کر نئے سال کا استقبال کرتے ہیں۔ یہ منظر نیویارک کے باسیوں کو بہت بھاتا ہے اور وہ اس موقع پر نہایت پُرجوش نظر آتے ہیں۔

    ملائیشیا کی بات کریں تو پیٹروناس ٹاور وہ مقام ہے جہاں ہر سال ہی جشن کی مرکزی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔
    جنوبی کوریا میں ایک بڑی گھنٹی بجا کر نئے سال کی آمد کا اعلان کیا جاتا ہے. یہ گھنٹی اس ملک کے دارالحکومت سیؤل میں ایک مقام پر نصب ہے۔

    ماسکو کا ریڈ اسکوائر دنیا بھر میں مشہور ہے۔ روس میں ہزاروں لوگ ریڈ اسکوائر کا رخ کرتے ہیں اور نئے سال کا جشن مناتے ہیں۔

    جرمنی چلیے تو وہاں برلن شہر میں نئے سال کے آغاز پر مرکزی گھنٹہ گھر سے گونجنے والی آواز کے ساتھ ہی آتش بازی کا خوب صورت مظاہرہ دیکھا جاسکتا ہے۔

    دبئی کا برجِ خلیفہ دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اس بلند ترین عمارت سے نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے آتش بازی کا شان دار مظاہرہ کیا جاتا ہے اور یہ منظر دیدنی ہوتا ہے۔