Tag: نئے سال کی آمد

  • دبئی میں محنت کشوں کو خوشخبری سنادی گئی

    دبئی میں محنت کشوں کو خوشخبری سنادی گئی

    دبئی میں نئے سال کی آمد کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جبکہ نئے سال کی آمد کی خوشی میں محنت کشوں کے لئے بڑے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک جفاکش محنت کشوں نے تعمیر کیا ہے۔ محنت کش ہمارے پارٹنرز ہیں، مل کر نئے سال کی خوشیاں منائیں گے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ نئے سال پر سونے کے زیورات محنت کشوں کے خاندانوں کیلئے بطور تحفہ دیئے جائیں گے، جبکہ دو دن محنت کشوں کیلئے ہائی اسپیڈ فری انٹرنیٹ دستیاب ہوگا۔

    حکام نے اعلان کیا کہ محنت کشوں کو 30 فری ٹکٹس بھی دیئے جائیں گے اس کے علاوہ محنت کشوں کو 2 نئی گاڑیاں بھی بطور تحفہ دی جائیں گی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ پانچ لاکھ درہم کے مختلف پرائز بھی محنت کشوں میں تقسیم کئے جائیں گے، اس کے علاوہ محنت کشوں کیلئے القوز، محسنہ، جبل عل میں نیو ایئر کی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔ محنت کش ان تقریبات میں شریک ہوں اور انعامات جیتیں۔

    اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو بڑا ریلیف مل گیا، صدر یو اے ای نے سینکڑوں شہریوں کے قرض معاف کر دیے ہیں۔

    اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان اور نائب صدر و وزیر اعظم شیخ منصور بن زاید آل نھیان نے 1277 اماراتی شہریوں کے قرض معاف کرنے کی منظوری جاری کر دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یو اے ای حکومت نے 1277 شہریوں کے 401 ملین مالیت سے زائد قرض معاف کیے ہیں اور اس حوالے سے بینکوں کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

    مسجد الحرام آنے والے زائرین کے لئے خوشخبری

    ریلیف فنڈ کمیٹی کے سربراہ اور وزیر مملکت جبرمحمد غانم کا کہنا ہے حکومت کا یہ فیصلہ شہریوں کی مدد اور ان پر قرض کا بوجھ کم کر کے ریلیف دینا ہے۔

  • نئے سال کی آمد پر اے آر وائی نیوز کی جانب سے اہل وطن کو مبارکباد

    نئے سال کی آمد پر اے آر وائی نیوز کی جانب سے اہل وطن کو مبارکباد

    کراچی : دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی نئے سال2019کی آمد پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے، پاکستان میں رات کے بارہ بجتے ہی منچلوں نے خوب ہلہ گلہ کیا اور ہوائی فائرنگ کی۔

    سال2018 کا اختتام ہوگیا ہے اور نیا سال2019پوری آب و تاب کے ساتھ دہلیز پر کھڑا ہے، قوموں کے لیے یہ دن گزشتہ سال کا جائزہ لینا ہی نہیں بلکہ نئے اہداف کے انتخاب اور ان کے حصول کے لیے منصوبہ بندی کا موقع بھی ہوتا ہے۔

    اس موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا، آتش بازی سے آسمان روشن ہوگیا، عوام کی بڑی تعداد نے نئے سال کو خوش آمدید کہا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کی جانب سے اہل وطن کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ اےآر وائی نیوز نے نئے سال کی آمد کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس سال بھی سب سے پہلے اور معتبر خبروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    اے آر وائی نیوز نے اس موقع پر احمد ندیم قاسمی کے اشعار کی صورت میں کی یہ دعا کی کہ

    خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
    وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو

    یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
    یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

    اس کے علاوہ بحریہ ٹاؤن کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں سال نو کےجشن کا آغاز شایان شان طریقے سے ہوا، جس میں شاندارآتش بازی

    کا مطاہرہ کیا گیا، بحریہ ٹاؤن کے تحت میوزیکل پروگراموں کابھی انعقاد کیا گیا۔

    شہری نئے سال کے استقبال کے لیے پرجوش ہیں ،پاکستانی بھی نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے اپنے اپنے انداز میں تیاریاں کررہے ہیں ، دوہزار اٹھارہ کے آخری غروب آفتاب کا منظر دیکھنے شہری بڑی تعدادمیں سی ویو پہنچے،

    کراچی کے ساحل سی ویو پر اس سال بھی نئے سال کاجشن منایا گیا، سندھ حکومت کی جانب سے سی ویو پر جشن منانے پر پابندی نہ لگانے کی خبر منچلوں کے لئے نئے سال کا سب سے بڑا تحفہ ثابت ہوئی۔

    اس کے علاوہ سندھ حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی پابندی بھی کچھ دیر بعد ہٹالی گئی، وزیر اعلیٰ سندھ نے پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دے دیا۔

    منچلوں نے قافلوں کی صورت میں سی ویو کا رخ کیا، نوجوانوں نے جم کر نئے سال کا جشن منایا، بھنگڑے ڈالے اور خوب موج مستی اور ہلا گلہ کیا، شہر بھر سے منچلے موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر سی ویو پہنچے، سی ویو پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

  • نئے سال کی آمد : کراچی میں ڈبل سواری پر دو روز کیلئے پابندی عائد، ہوائی فائرنگ بھی ممنوع

    نئے سال کی آمد : کراچی میں ڈبل سواری پر دو روز کیلئے پابندی عائد، ہوائی فائرنگ بھی ممنوع

    کراچی : سندھ حکومت نے نئے سال کی آمد پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی دو روز کیلئے لگائی گئی پابندی کا اطلاق آج اور کل ہوگا، ہوائی فائرنگ فائرکریکر اور اسلحے کی نمائش پر پابندی بھی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے نئے سال کی آمد پر کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے اور شہریوں کو حادثات سے بچاؤ کیلئے شہر کراچی میں دفعہ144کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

    اس حوالے سے وزارت داخلہ نے حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی آج اور کل کیلئے لگائی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت شہر بھر میں ہوائی فائرنگ، فائرکریکر اور اسلحے کی نمائش پر پابندی بھی ہوگی اور دفعہ 144 کے تحت چار سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پرپابندی رہے گی۔

    شہر بھرمیں ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق خواتین، بارہ سال سے کم عمر بچوں، بزرگ شہریوں،صحافیوں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں پر نہیں ہوگا۔

    علاوہ ازیں سال نو کے آغاز پر رینجرز کی جانب سے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے، اسنیپ چیکنگ، موبائل پٹرولنگ اورموٹرسائیکل گشت کو مزید بڑھا دیا گیا جبکہ سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سی ویو جانے والے راستوں پر سڑک کنارے کنٹینر رکھ دیئے گئے ہیں۔

  • نیو ایئر نائٹ: ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ پر سخت کارروائی ہوگی، پولیس

    نیو ایئر نائٹ: ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ پر سخت کارروائی ہوگی، پولیس

    کراچی: نئے سال کی آمد پر نیو ایئر نائٹ منانے والوں کے لیے پولیس نے سخت تنبیہہ جاری کر دی ہے، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ پر سخت کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ نیو ایئر نائٹ پر اسلحہ لے کر چلنے والوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    [bs-quote quote=”نیو ایئر نائٹ پر جو بھی نشے کی حالت میں پایا جائے اسے بھی گرفتار کیا جائے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیرِ اعلیٰ سندھ”][/bs-quote]

    ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ نے بتایا کہ ساؤتھ زون میں ساحلی مقامات پر 3200 سے زائد اہل کار تعینات ہوں گے۔

    ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ سمندر میں نہانے پر بھی پابندی ہوگی، ون ویلنگ اور بغیر سائلنسر موٹر سائیکل پر بھی کارروائی کی جائے گی۔

    دریں اثنا وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت امن و امان پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری داخلہ، پرنسپل سیکریٹری، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی و دیگر شریک ہوئے۔ وزیرِ اعلیٰ کو نیو ایئر نائٹ پر بریفنگ دی گئی کہ 4 ہزار اہل کار ضلع جنوبی میں فرائض انجام دیں گے، ضلع غربی اور دیگر اضلاع میں بھی خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    وزیرِ اعلیٰ نے کمشنر کراچی کو ضلع جنوبی میں اسٹریٹ لائٹس اور خراب سی سی ٹی وی کیمرے ٹھیک کرنے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا کہ نوجوان وَن ویلنگ اور بغیر سائلنسر بائیک چلانے سے پرہیز کریں۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی 2018: دہشت گردی کا ایک بھی کیس حل نہ ہو سکا


    وزیرِ اعلیٰ سندھ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ نیو ایئر نائٹ پر اسلحہ ساتھ لے کر چلنے والے کو گرفتار کیا جائے، نیو ایئر نائٹ پر جو بھی نشے کی حالت میں پایا جائے اسے بھی گرفتار کیا جائے۔

    خیال رہے کہ نئے سال کی آمد پر نوجوان تمام حدود و قیود کی پابندی توڑتے ہوئے سڑکوں پر بے پناہ طوفانِ بد تمیزی برپا کر کے قوانین کو توڑنا اپنا حق سمجھ لیتے ہیں جس کے باعث ہر سال جان لیوا حادثات رونما ہو جاتے ہیں اور متعدد گھرانوں کے لیے نئے سال کا آغاز ہی افسوس ناک ثابت ہو جاتا ہے۔

  • نئے سال کی آمد ، پی آئی اے کا مسافروں کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان

    نئے سال کی آمد ، پی آئی اے کا مسافروں کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان

    کراچی : پی آئی اے نے نئے سال کی آمد پر مسافروں کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا، مسافر 14 سے 28 دسمبر تک ان رعائتی کرایوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے سال کی آمد پر پی آئی اے نے پاکستان سے چین، یورپ اور افغانستان سفر کرنے والوں کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، یہ سہولت پاکستان سے پیرس ، میلان ، اوسلو ، کوپن ہیگن اور بارسلونا جانے والی پروازوں پر ہوگی۔

    پی آئی اے کے یہ رعایتی کرایے 28 دسمبر تک موثر رہیں گے، یورپ کے لیے مسافر 14 سے 28 دسمبر تک ان رعائتی کرایوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی آئی اے نے نئی رعائتی کرایوں سے متعلق آگاہ کیا، بیجنگ کے دوطرفہ کرایوں میں 8 ہزار روپےکی کمی اور مفت سامان کی رعایت 40 کلو گرام تک بڑھا دی ہے جبکہ کابل کے لیےکرایوں میں 2 ہزار روپے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق پیرس،میلان،اوسلو،کوپن ہیگن اوربارسلوناکےکرایوں میں5سے6ہزارکی کمی کی گئی ہے، پاکستان سے پیرس ،میلان کا یکطرفہ کرایہ 33 ہزار 600 جبکہ دو طرفہ کرایہ 48 ہزار روپے ہوگا ۔

    اوسلو، کوپن ہیگن کا یکطرفہ کرایہ 38 ہزار پانچ سو روپے جبکہ ریٹرن کرایہ 55 ہزار روپے ہوگا جبکہ بار سلونا کا یکطرفہ کرایہ 37 ہزار ایک سو جبکہ ریٹرن 52 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

    ایئر لائن حکام کے مطابق پی آئی اے کے رعایتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے لیکن رعایتی کرایوں میں ٹیکسز شامل نہیں ہیں۔

  • نئے سال کی آمد، اے آروائی نیوز کی اہل وطن کو مبارکباد

    نئے سال کی آمد، اے آروائی نیوز کی اہل وطن کو مبارکباد

    کراچی : دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی نئے سال کی آمد پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا، پاکستان میں رات کے بارہ بجتے ہی منچلوں نے خوب ہلہ گلہ کیا اور ہوائی فائرنگ کی۔

    اس موقع پر شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا، آتش بازی سے آسمان روشن ہوگیا، عوام کی بڑی تعداد نے نئے سال کو خوش آمدید کہا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کی جانب سے اہل وطن کو مبارکباد پیش کی گئی۔ اےآر وائی نیوز نے نئے سال کی آمد کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ سب سے پہلے اور معتبر خبروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    اے آر وائی نیوز نے اس موقع پر احمد ندیم قاسمی کے اشعار کی صورت میں کی یہ دعا کی کہ

    خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
    وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو

    یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
    یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

    اس کے علاوہ بحریہ ٹاؤن کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں سال نو کےجشن کا آغاز شایان شان طریقے سے ہوا، جس میں شاندارآتش بازی کا مطاہرہ کیا گیا، بحریہ ٹاؤن کے تحت میوزیکل پروگراموں کابھی انعقاد کیا جائے گا۔

    کراچی کے ساحل سی ویو پر کئی سالوں بعد نئے سال کاجشن منایا گیا، سندھ حکومت کی جانب سے سی ویو پر جشن منانے پر پابندی نہ لگانے کی خبر منچلوں کے لئے نئے سال کا سب سے بڑا تحفہ ثابت ہوئی.

    منچلوں نے قافلوں کی صورت میں سی ویو کا رخ کیا، نوجوانوں نے جم کر نئے سال کا جشن منایا، بھنگڑے ڈالے اور خوب موج مستی اور ہلا گلہ کیا، شہر بھر سے منچلے موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر سی ویو پہنچے، سی ویو پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

     

  • نئےسال کی آمد: شہریوں کےسی ویوجانے پرکوئی پابندی نہیں‘ سہیل انورسیال

    نئےسال کی آمد: شہریوں کےسی ویوجانے پرکوئی پابندی نہیں‘ سہیل انورسیال

    کراچی: صوبائی وزیرداخلہ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ شہری نئے سال کا جشن قانون کےدائرے میں رہ کرمنائیں، نئے سال کی آمد پرشہریوں کے سی ویوجانے پرکوئی پابندی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے ڈیفنس اورکلفٹن سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کہا اور نئے سال سے متعلق پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

    صوبائی وزیرداخلہ سہیل انورسیال نے سی ویوکے اطراف سڑکیں بند ہونے کی خبرپرعلاقے کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ نئے سال کی آمد پرکسی سڑک کوبند نہیں کریں گے، انتظامیہ کوسڑکوں سے کنٹینرز ہٹانے کی ہدایت کردی ہے۔

    سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ شہری نئے سال کاجشن قانون کے دائرےمیں رہ کرمنائیں، نئےسال کی آمد پرشہریوں کے سی ویوجانے پرکوئی پابندی نہیں ہے۔

    وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے ساتھ نئے سال کی آمد پر خود بھی سی ویوجاؤں گا۔

    انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لیے پولیس کی اضافی نفری تعینات کررہے ہیں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ سندھ حکومت نے سال نو کے موقع پر صوبے بھر میں ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور ریسنگ پرپابندی لگائی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نئےسال کی آمد ‘حکومت کا عوام پرپٹرول بم گرانے کا فیصلہ

    نئےسال کی آمد ‘حکومت کا عوام پرپٹرول بم گرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے نئے سال 2018ء میں عوام پر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ کرلیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے سال کی آمد پرعوام کو حکومت نے تحفہ دینے کے لیے حکومت نے منصوبہ بندی شروع کردی اور اس میں مد میں اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سفارش پیش کردی۔

    ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

    اوگرا نے سمری میں پٹرول کی قیمت میں 4 روپے، مٹی کے تیل میں 13 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخوں میں 5 روپے 83 پیسے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 49 پیسے اضافے کی تجویز کی ہے۔

    واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت کے بعد ہوگا جبکہ منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔