Tag: نئے سیکریٹری خارجہ

  • سائرس سجاد قاضی نے نئے سیکریٹری خارجہ کا چارج سنبھال لیا

    سائرس سجاد قاضی نے نئے سیکریٹری خارجہ کا چارج سنبھال لیا

    اسلام آباد : سائرس سجاد قاضی نے نئے سیکریٹری خارجہ کا چارج سنبھال لیا ، سائرس سجاد قاضی ترکی، نئی دہلی ودیگرممالک میں سفیر رہ چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سائرس سجادقاضی نےنئےسیکریٹری خارجہ کاچارج سنبھال لیا ہے ، سائرس سجاد قاضی ترکی، نئی دہلی ودیگرممالک میں سفیر رہ چکے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری خارجہ اسد مجید خان عہدے سے ریٹائر ہوگئے ہیں، اسد مجید خان نے ملک کے لئے بہت خدمات انجام دی اور عالمی برادری سے تعلقات کے فروغ کیلئےبہترین کام کیا۔

    دفتر خارجہ نے سبکدوش سیکرٹری خارجہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    یاد رہے سائرس سجاد قاضی کو پاکستان کا نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کیا گیا تھا ، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سائرس سجاد قاضی پاکستان کے بتیسویں سیکریٹری خارجہ ہیں اور اسد مجید کی ریٹائرمنٹ پر سائرس سجاد قاضی سیکریٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

    اسد مجید خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے الوداعی ملاقاتیں کیں، جس میں دونوں نے ڈاکٹر اسد مجید خان کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    خیال رہے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے سائرس قاضی کی تقرری کی منظوری دی تھی ، سائرس قاضی فارن سروس کے سینئر ترین افسر ہیں اور ترکیہ میں پاکستان کےسفیر رہ چکے ہیں۔