Tag: نئے نوٹ

  • عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اسٹیٹ بینک نے وضاحت جاری کر دی

    عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اسٹیٹ بینک نے وضاحت جاری کر دی

    کراچی: اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹ جاری نہ ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا سے متعلق اسٹیٹ بینک نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے بینک نوٹ جاری نہ کیے جانے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ عید الفطر 2025 کے موقع پر بھی کمرشل بینکوں کی نئے بینک نوٹ جاری کرنے کی اپنی دیرینہ سالانہ روایت جاری رہے گی، ہم بینکوں کے ملک گیر برانچ نیٹ ورک کے ذریعے عوام تک نئے نوٹوں تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

    اسٹیٹ بینک رواں سال ماہِ رمضان کے دوران کمرشل بینکوں کی 17 ہزار برانچوں کو تمام مالیتوں میں 27 ارب روپے کے نئے بینک نوٹ فراہم کرچکا ہے، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں کہ نئے کرنسی نوٹ عوام الناس تک پہنچ سکیں۔


    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت


    بینکوں کا اے ٹی ایم نیٹ ورک مذہبی تہوار کے موقع پر عوام کو بلا تعطل معیاری اور صاف ستھرے بینک نوٹ جاری کریں گے، نئے بینک نوٹوں کی تقسیم اور تمام کمرشل بینک برانچوں میں دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک نے کیش مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تعینات کر دی ہیں۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد عوام کو نئے بینک نوٹوں کی بہ آسانی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

  • شہریوں کو عید پر نئے نوٹ نہیں ملیں گے

    شہریوں کو عید پر نئے نوٹ نہیں ملیں گے

    کراچی: شہریوں کے لیے رواں برس بری خبر ہے کہ عید الفطر پر انھیں نئے نوٹ نہیں ملیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے، ایس ایم ایس سروس اور بینکوں سے بھی عوام کو نئے نوٹ جاری نہیں ہوں گے۔

    یاد رہے کہ کووِڈ 19 کی وبا کے بعد سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے نوٹوں کا اجرا روک دیا ہے۔

  • بھارت میں انکم ٹیکس کا چھاپہ،کروڑوں مالیت کی نئی کرنسی برآمد

    بھارت میں انکم ٹیکس کا چھاپہ،کروڑوں مالیت کی نئی کرنسی برآمد

    نئی دہلی: بھارت میں انکم ٹیکس نے کاروبای شخصیت کےگھر پرچھاپے کےدوران غیرقانونی طریقے سےحاصل کی گئی کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی برآمد کرلی۔

    تفصیلات کےمطابق ایک طرف پورا بھارت نئے نوٹوں کےلیے لائن میں لگا ہوا ہے تو دوسری جانب صرف ایک کاروباری شخص کے گھر سےایک کروڑ پچاس لاکھ مالیت کے نئے نوٹ برآمد کیے گئے۔

    آسام پولیس نے پیرکوگوہاٹی میں ایک کاروباری شخصیت کے گھر پر چھاپہ مار کر ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کی نقد رقم ضبط کی جو نئے 2000 اور 500 کے نوٹوں میں ہے۔

    مزید پڑھیں:کرنسی نوٹوں پر پابندی، بھارتی عوام اذیت میں مبتلا

    خیال رہےکہ جے پور میں گزشتہ روز پولیس نے93 لاکھ روپے نئی کرنسی میں ضبط کیے۔ یہ پیسے سات لوگوں کے پاس سے 2000 کے نوٹوں میں ملے تھے۔

    یاد رہے کہ بنگلور میں انکم ٹیکس کے اہلکاروں نےرواں ماہ کے آغاز میں دوافراد سے چار کروڑ سترلاکھ برآمد کیےتھے۔

    مزید پڑھیں:کرنسی نوٹوں کی بندش بھارت کی تاریخ کا بڑا گھپلا ہے، راہول گاندھی

    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے پانچ سو اور ہزار روپے کے نوٹوں کی بندش کو بھارت کی تاریخ کا سب سے بڑا گھپلا قرار دیاتھا۔

  • ایک سوتیس ارب کے نئے نوٹوں کا اجرا، عوام پھر بھی محروم

    ایک سوتیس ارب کے نئے نوٹوں کا اجرا، عوام پھر بھی محروم

    کراچی: اسٹیٹ بینک نے عید الفطر کے لیے 130 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کردیئے لیکن عوام کی اکثریت پھر بھی نئےنوٹوں سےمحروم ہے جب کہ بلیک مارکیٹ میں نوٹوں کی کھلے عام فروخت جاری ہے لیکن اس حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔

    تفصیلات کے مطابق عید آنے میں چند دن رہے گئے لیکن عوام نئے نوٹوں سے تاحال محروم ہیں اور نوٹوں کے لیے کمرشل بینکوں کے چکر لگانے یا بلیک مارکیٹ میں زائد رقم کے عوض نوٹ حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عوام کو نئے نوٹوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، اس ضمن میں 24 دنوں میں 130 ارب روپے کے نئےنوٹ جاری کیے گئے ہیں تاکہ عوام مستفید ہوسکیں۔

    قبل ازیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو نئے نوٹوں کے اجرا کے لیے ایس ایم ایس کی سروس دی تھی جس کے تحت نئے نوٹ حاصل کرنے کے خواہشمند فرد کو شارٹ کوڈ 8877 پر ایک ایس ایم کے ذریعے قریبی بینک سے نئے نوٹ حاصل کرنے تھے تاہم سروس چند روز قبل ختم ہوچکی۔

    یہ بھی پڑھیں:اسٹیٹ بینک کی نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کیلئے ایس ایم ایس سروس

  • عید الفطر کے موقع پر 157 ارب روپے مالیت کے نئے نوٹ جاری

    عید الفطر کے موقع پر 157 ارب روپے مالیت کے نئے نوٹ جاری

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان اس سال عید الفطر کے موقع پر ایک سو ستاون ارب روپے مالیت کے نئے نوٹ جاری کردئیے۔

    عید کے موقع پر عوام کو نئے اور کرارے نوٹوں کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے اسٹیٹ بینک نے ایک سو ستاون ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کر دئے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت سترہ ارب روپے زیادہ ہیں، نئے نوٹوں میں دس، بیس اورپچاس روپے مالیت کے نوٹ زیادہ تعداد میں ہیں جبکہ پانچ سو، ایک ہزار اور پانچ ہزار کے نئے نوٹ بھی جاری کئےگئے ہیں ۔اسٹیٹ بینک نے عید سے قبل اور عید کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایم میں کیش کی فراہمی جاری رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔