Tag: نئے وزیر خزانہ

  • نئے  وزیر خزانہ  عہدہ سنبھالتے ہی امریکا کے دورے کے لئے تیار

    نئے وزیر خزانہ عہدہ سنبھالتے ہی امریکا کے دورے کے لئے تیار

    اسلام آباد : نئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 15سے20 اپریل تک امریکا کا دورہ کریں گے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے وزارتی اجلاس 17 سے 19 اپریل تک شیڈول ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عہدہ سنبھالتے ہی امریکا روانگی کے لئے تیار ہے ، محمد اورنگزیب 15سے20 اپریل تک امریکاکا دورہ کریں گے۔

    وزیر خزانہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک کےسالانہ وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے وزارتی اجلاس 17 سے 19 اپریل تک شیڈول ہیں۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے ، گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آراور معاشی ٹیم بھی وزیرخزانہ کے ہمراہ ہو گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے اجلاسوں میں اپنی شرکت سےمتعلق آگاہ کردیا ہے ، وزیر خزانہ کی دیگر ممالک کے وزرائے خزانہ سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

    اجلاسوں میں وزرائےخزانہ، مرکزی بینکوں کے سربراہان ، کاروباری شخصیات شریک ہوں گی اور غربت کے خاتمے، معاشی ترقی اورعالمی مالیاتی معاملات پربات کی جائے گی۔

  • نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی ترجیحات بتا دیں

    نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی ترجیحات بتا دیں

    اسلام آباد : نئے وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے اپنی ترجیحات بتاتے ہوئے کہا کہ کرنسی میں استحکام، مہنگائی پر کنٹرول اور شرح کو سود کو نیچے لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف کیس جعلی ہے ، جنہوں نے کیس بنایا انھیں معافی مانگنی چاہیے۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پرسوں پاکستان آیا تھا، چار سال میرے پاس پاسپورٹ نہیں تھا، عمران خان حکومت نے میرا پاسپورٹ منسوخ کرایا، دنیا بھر کے سفارتخانوں کوکہاگیا اسحاق ڈار کو پاسپورٹ نہیں دینا، مجھے 2سے ڈھائی ماہ پہلے پاسپورٹ ملا۔

    نئے وزیر خزانہ نے عمران خان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو پونے 4سال کی مس مینجمنٹ کا سامنا ہے، عمران خان حکومت نے ملک کا وہ حال کیاجودشمن بھی نہیں کرسکتا، پاکستان اس وقت بدترین معاشی صورتحال سے دو چار ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں 3دفعہ وزیر خزانہ رہ چکا ہوں، اللہ نے مجھے چوتھی باروزیر خزانہ بنایاہے، ہم سب کی ذمہ داری ہے ملک کے مفاد میں کام کریں، ایک پارٹی کومنفی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ روپیہ جہاں ہے یہ اس کی صحیح جگہ نہیں ہے ، ہماری دوسری ترجیح یہی ہے مہنگائی کو کم کریں۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 18ویں معیشت بنتے بنتے 54ویں معیشت بننے جارہےہیں، ہم نے یہ پونے 4 سال ضائع کئے ، بتایا جائے 2018میں آرٹی ایس کیسے بند ہواتھا۔

    انھوں نے کہا کہ پونے 4 سال کا گند 6 ماہ میں ٹھیک نہیں ہوسکتا، اپنےتجربے کی بنیاد پر مفتاح اسماعیل نے پوری کوشش کی ، پاکستان دیوالیہ ہونے سے دور ہوگیا ہے ہم مزید بہتری لائیں گے۔

    ایک سوال پران کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں پر ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا مجھےدو چار دن دیں ، پہلی ترجیح کرنسی بہتر بنانا اور دوسری مہنگائی پر قابو پانا ہے، محمد زبیر عمر اور مفتاح اسماعیل نے بہترین کام کیا۔