Tag: نئے چیئرمین

  • کراچی میٹرک بورڈ کے نئے چیئرمین نے  چارج سنبھال لیا

    کراچی میٹرک بورڈ کے نئے چیئرمین نے چارج سنبھال لیا

    کراچی : میٹرک بورڈ کے نئے چیئرمین نے چارج سنبھال لیا اور کہا میٹرک امتحانات کا انعقاد اولین ترجیح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غلام حسین سہو  نے چیئرمین میٹرک بورڈ کا چارج سنبھال لیا اور سبکدوش چیئرمین شرف علی شاہ سے الوداعی ملاقات کی۔

    غلام حسین سہو نے کہا کہ میٹرک امتحانات کاانعقاداولین ترجیح ہے ، سابق چیئرمین شرف علی شاہ سے رہنمائی لیتے رہیں گے۔

    گذشتہ روز سندھ کے 7 تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا تاہم سکھر بورڈ کے چیئرمین کا آفرلیٹر روک دیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : سندھ کے 7 تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

    غلام حسین سہو میٹرک بورڈ کو کراچی کے چیئرمین مقرر کیا گیا تھا جبکہ مشرف علی راجپوت کو سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔

    پروفیسر ڈاکٹررفیق احمد حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے چیئرمین تعینات کیے گئے ہیں اور پروفیسر ڈاکٹر آصف علی میمن کو چیئرمین نوابشاہ تعلیمی بورڈ مقرر کیا گیا۔

    اس کے علاوہ منصور راجپوت چیئرمین میرپورخاص تعلیمی بورڈ تعینات کیے گئے ہیں، خالد حسین مہر کو لاڑکانہ بورڈ کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔

  • سلیمان ایس مہدی پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے نئے چیئرمین تعینات

    سلیمان ایس مہدی پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے نئے چیئرمین تعینات

    کراچی : سلیمان ایس مہدی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نیا چیئرمین تعینات کردیا گیا ہے، چیئرمین کا عہدہ حیسن لوائی کو ہٹھائے جانے کے بعد خالی ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں سلیمان ایس مہدی کی تعیناتی کا فیصلہ کرکے منظوری دی گئی۔

    سلیمان ایس مہدی فنانشل سیکٹر کا 12سالہ تجربہ رکھتے ہیں اور اپنے سترہ سالہ کریئر میں مختلف مالیاتی اداروں میں انوسٹمنٹ، مارکیٹنگ اور لیگل ڈیپارٹمنٹس سے وابستہ رہے ہیں جبکہ پاکستان انسٹیٹویٹ آف کاپوریٹ گورننس سے سرٹیفائڈ ڈائریکٹر بھی ہیں۔

    خیال رہے کہ پی ایس ایکس میں ایس ای سی پی کو پہلے معین فدا اور مسعود نقوی کے نام بطور چیئرمین کے بھیجے گئے تھے۔


    مزید پڑھیں : حسین لوائی کو چیئرمین اسٹاک ایکسچینج کے عہدے سے ہٹانے کی ہدایت


    یاد رہے کہ سیکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار حسین لوائی کو اسٹاک ایکسچینج کے عہدے سے
    برطرف کرنے کی ہدایت جاری کی تھی، جس کے بعد عہدہ خالی ہوا تھا۔

    حسین لوائی کو رواں برس مئی میں ایس ای سی پی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دی تھی، اس سے قبل وہ انڈپینڈنٹ ڈائریکٹر بھی نامزد ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔