Tag: نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر محمود حیات

  • جنرل زبیر حیات کو سعودیہ کا اعلیٰ ترین عسکری ایوارڈ عطا

    جنرل زبیر حیات کو سعودیہ کا اعلیٰ ترین عسکری ایوارڈ عطا

    راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین عسکری ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

    ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور علاقائی سلامتی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    ملاقات کے دوران سعودی فرمان روا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج  کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہیں خطےمیں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

    اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کو ’’ کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسی لینس‘‘سے نوازا گیا جو کہ سعودی عرب کا اعلیٰ ترین عسکری ایوارڈ ہے۔

    جنرل زبیر محمود حیات نے اعلیٰ ترین عسکری ایوارڈ پیش کرنے پر سعودی فرماں روا کا شکریہ ادا کیا اور پاک سعودیہ تعلقات کو خطے میں قیام امن کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

    دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مقامات مقدسہ کی حفاظت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

  • پاک فوج کا جذبہ اور مہارت قابل فخر ہے، جنرل زبیر حیات

    پاک فوج کا جذبہ اور مہارت قابل فخر ہے، جنرل زبیر حیات

    راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات  نے کہا ہے پاک فوج کا جذبے اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارتیں قابل فخر ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات نے آرمی اسٹرٹیجک فورس کمانڈ کا دورہ کیا اور فورس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اورسیکیورٹی پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کوفورس کی تیاریوں اورتربیتی امور پربریفنگ دی گئی اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل مظہرجمیل بھی موجود تھے۔

    جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا کہ فورس کاجذبہ اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارتیں قابل فخر ہیں اور پاک فوج کی کارکردگی اور بہادری کی پوری دنیا معترف ہے۔

    انہوں نے جدید تقاضوں کے ہم آہنگ نظام مرتب کرنے پر جوانوں اور افسران کو داد تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارت میں کامیابی حاصل عصری تقاضہ ہے جسے پاک فوج پوری طرح نبھانے کی مکمل اہلیت رکھتی ہے۔

    جنرل زبیر محمود حیات نے جوانوں اور افسران سے مصافحہ کیا اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے جوانوں کے حوصلوں کی تعریف کی۔

  • وزیراعظم سےجنرلز قمر باجوہ اور زبیر حیات کی ملاقات

    وزیراعظم سےجنرلز قمر باجوہ اور زبیر حیات کی ملاقات

    اسلام آباد : نو منتخب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات اور نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ وزیراعظم ہائوس پہنچ گئے اور علیحدہ علیحدہ وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں جس میں دونوں افسران کو وزیراعظم نے مبارک بادیں پیش کیں۔

    اے آر وائی کے نمائندہ اسلام آباد لئیق الرحمان نے بتایا کہ تفصیلی ملاقات میں جہاں وزیراعظم نے دونوں کو مبارک بادیں پیش کیں وہیں انہوں نے توقع ظاہر کی ہےکہ جس انداز میں موجودہ عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کیے اور ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے کردار ادا کیا امید ہے نئی قیادت بھی اسی طرح اپنا کردار ادا کرے گی اور دشمن عناصر کا مکمل خاتمہ کرے گی۔

    ملاقات میں قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے جب کہ جنرل زبیر حیات نے کہا کہ پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

    nawaz-post-1

    نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات اور نئے آرمی چیف نے جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم پاکستان سے اپنی ملاقات میں اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ مادرِ وطن کا دفاع یقینی بناتے ہوئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

    nawaz-post-2

    اس سے قبل ترجمان وزیراعظم ہاو س مصدق ملک نے تصدیق کی کہ صدر مملکت نے وزیراعظم کی مشاورت پر نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر حیات کی تعیناتی کی ہے جو 29 نومبر کو اپنے عہدے سنبھال لیں گے۔

    nawaz-post-3