Tag: نئے چیئرمین نیب

  • نئے چیئرمین نیب آفتاب سلطان  کا نواز شریف کے شریک ملزم رہنے کا انکشاف

    نئے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا نواز شریف کے شریک ملزم رہنے کا انکشاف

    اسلام آباد : نئے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا نواز شریف کے شریک ملزم رہنے کا انکشاف سامنے آیا، دونوں کیخلاف نیب ریفرنس  دائر نہ ہو سکا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نےآفتاب سلطان کو چیئرمین نیب مقرر کردیا ، چئیرمین نیب کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے ہوا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے چیئرمین نیب آفتاب سلطان نواز شریف کے شریک ملزم رہ چکے ہیں ، دونوں کیخلاف نیب نےاکتوبر 2020میں ریفرنس منظور کیا مگر دائر نہ ہو سکا۔

    سارک کانفرنس کے نام پر گاڑیاں منگوا کر خلاف ضابطہ استعمال کرنے کا الزام ہے ، ریفرنس میں نواز شریف،اعزاز احمد چوہدری،سابق سیکرٹری خارجہ نامزد تھے۔

    نیب کےمطابق قومی خزانے کو 1952.74 ملین روپے کا نقصان پہنچایا گیا تھا۔

    خیال رہے آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس پاکستان سے تھا، وہ گریڈ بائیس کےافسرتھے جبکہ پولیس میں اعلیٰ عہدوں سمیت آئی بی کےڈائریکٹرجنرل بھی رہ چکے ہیں۔

    دوہزار تیرہ کےعام انتخابات کے دوران آفتاب سلطان آئی جی پنجاب تعینات تھے۔

  • نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کا معاملہ ، صدر مملکت رواں ہفتے مشاورت شروع کریں گے

    نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کا معاملہ ، صدر مملکت رواں ہفتے مشاورت شروع کریں گے

    اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی رواں ہفتے نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی سے متعلق مشاورت شروع کریں گے تاہم نئے چیئرمین کے نام پر اتفاق تک موجودہ چیئرمین نیب کام جاری رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے معاملے پر صدر مملکت عارف علوی رواں ہفتے مشاورت شروع کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر پہلے وزیراعظم سے چیئرمین نیب کے لیے نام طلب کریں گے ، جس کے بعد وزیراعظم کی جانب سے چیئرمین نیب کے موصول نام اپوزیشن لیڈرکو بھیجیں گے۔

    ذرائع نے مزید کہا ہے کہ نئے چیئرمین کے نام پر اتفاق تک موجودہ چیئرمین نیب کام جاری رکھیں گے۔

    یاد رہے یکم نومبر کو صدر پاکستان عارف علوی کی منظوری کے بعد تیسرا نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کیا گیا تھا ، نئے نیب آرڈیننس میں چیئرمین نیب کو ہٹانے کا اختیارسپریم جوڈیشل کونسل سے واپس لے لیا تھا اور کہا تھا کہ چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فورم صدرمملکت ہوں گے۔

    آرڈیننس کے تحت عوام الناس سے دھوکہ اور فراڈ کیسز واپس نیب کے حوالے کر دیے گئے اور مضاربہ کیسز، فراڈ اور دھوکہ دہی کے کیسز کو 6 اکتوبر سے پہلے کی پوزیشن پر بحال کردیا گیا ہے، جس کے بعد نیب اور احتساب عدالتوں کو فراڈ کیسز پر کاروائی کا اختیار دے دیا گیا تھا۔