Tag: نئے ڈی جی آئی ایس آئی

  • نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم  ملک  کون ہیں؟

    نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کون ہیں؟

    راولپنڈی : نئے تعینات ہونے والے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کون ہیں ؟ ان حوالے سے اہم معلومات سامنے آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل کے نام کا اعلان کردیا گیا ، لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کون ہیں۔

    نئے ڈی جی آئی ایس آئی 30 ستمبر کو اپنے عہدے کی ذمہ داری سنبھالیں گے، وہ اس وقت جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں ایڈجوٹینٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

    ان کا تعلق پاکستان آرمی کی بلوچ رجمنٹ سے ہے۔ اس سے قبل وہ بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں جبکہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

    نئے ڈی جی آئی ایس آئی نے اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں اور ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں، انہیں چھ اکتوبر 2021 میں لیفٹینینٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

    دوسری جانب لیفٹیننٹ جنرل عاصم کی ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کو دفاعی تجزیہ کاروں نے اچھا انتخاب قراردیا اور کہا کہ ان کی تعیناتی ملک اوراداروں کیلئےبہتر ثابت ہوگی۔

    بریگیڈیئرریٹائرڈ وقارحسن نے کہا کہ ان کی ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی آن میرٹ ہے، وہ حکومت کواچھےمشورےدیں گے۔

    ارشد ولی جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ان کی تعیناتی ملک کیلئےبہترثابت ہوگی جبکہ حارث نوازنے کہا کہ وہ ملک حالات کوبہترسمجھتے ہیں اور اعلیٰ صلاحیتوں کےمالک ہیں۔

    خیال رہے کہ موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو 6 اکتوبر 2021 کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔

  • نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائےگا، فواد چوہدری

    نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائےگا، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کاعمل جلدمکمل ہوجائے گا ، اب کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم نئےڈی جی آئی ایس آئی کیلئے انٹرویو کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کاعمل جلدمکمل ہوگا، مخصوص طبقہ اس معاملے پر جو کھیل کھیلنا چاہتا تھا وہ ناکام ہو چکا ہے ، اب کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم نئےڈی جی آئی ایس آئی کیلئے انٹرویو کریں گے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان عہدوں پر تعیناتی سے قبل ملاقات عمومی روایت ہے ، ایسے عمل کو بھی متنازع بنانا انتہائی نامناسب ہے۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور نئےڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کاپراسس شروع ہوچکا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک بارپھرسول اورفوجی قیادت نےثابت کردکھایا کہ ملک کے استحکام،سالمیت ،ترقی کے لئے ادارے متحد اور یکساں ہیں۔