Tag: نئے کرنسی نوٹ

  • عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

    عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

    کراچی : اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان کا مقدس مہینہ بڑھنے کے ساتھ ہی عید الفطر کی امیدیں بڑھ رہی ہیں، عید خوشی کا ایک تہوار ہے جس پر ہر کوئی اپنی استطاعت کے مطابق اپنے عزیز واقارب اور پیاروں کو عیدی دیتا ہے اور یہ عموماً نقد رقم میں نئے کرنسی نوٹ ہوتے ہیں۔

    مرکزی بینک کی جانب سے عید سے قبل کروڑوں روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جاتے تھے تاہم کورونا وبا کے بعد سے دو سال سے عید کے موقع پر نئے نوٹوں کا اجرا نہیں ہوسکا یوں پاکستانیوں کا عید پر خستہ حال نوٹوں کی ملی عیدی پر ہی گزارا کرنا پڑا۔

    کیا اس سال عوام کو اپنے پیاروں بالخصوص بچوں کو عیدی دینے کے لیے نئے نوٹ مل سکیں گے یا نہیں؟

    ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سال بھی نئے نوٹوں کے اجراء کے امکانات کافی کم ہیں تاہم اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹوں کے اجراء کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

    18 مارچ اپڈیٹ

    اسٹیٹ بینک نے بعد ازاں 18 مارچ کو تحریری طور پر عوام کو آگاہ کیا کہ عید کے موقع پر نئے نوٹوں کا اجرا کیا جائے گا۔

    خیال رہے عیدالفطر 2025 31 مارچ کو ہونے کی امید ہے، جس میں چند دنوں کی چھٹیاں ہوں گی تاہم چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • نئے کرنسی نوٹ سے متعلق اہم خبر آگئی

    نئے کرنسی نوٹ سے متعلق اہم خبر آگئی

    سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ نے نئے کرنسی نوٹ کی چھپائی کے لیے اضافی وقت مانگ لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی معیار اپنانے کے لیے مشینری کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، موجودہ مشینریز 2004 میں نصب کی گئی جو پرانی ہوچکی ہیں۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ مشینوں کی اپ گریڈنگ کے لیے اٹھارہ ماہ کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اپ گریڈنگ کے بعد جدید ٹیکنالوجی سے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے حال ہی میں نئے بینک نوٹ سیریز شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں بین الاقوامی معیار، تازہ ترین اور جدید سیکیورٹی خصوصیات ہوں گی۔

    مشینریز کی اپ گریڈیشن اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ضروریات کو بہتر بنائے گی۔

    یاد رہے کہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کہا تھا کہ نئی کرنسی کا مقصد نوٹ کی آفادیت کو برقرار رکھنا ہے، 2005 میں نئی کرنسی جاری کی تھی جس کا عمل تین سال تک جاری رہا۔

    سلیم اللہ کا کہنا تھا پہلا نوٹ جاری کرنے میں تقریبا دو سال لگیں گے، یہ ایک طویل عمل ہے، نئی کرنسی کی چھپائی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کیلئے عوام سے بھی ان کی تجاویز مانگی ہیں، ہر ڈینومینیشن کے لیے تین انعامات ہیں، کل سات ڈینومینیشن ہیں اس حساب سے 21 انعامات ہیں۔

    ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ پہلا انعام 10 لاکھ روپے، دوسرا انعام 5 لاکھ روپے اور تیسرا انعام 3 لاکھ روپے ہے۔

    ان کا کہنا تھا ملک بھر میں 17 ہزار بینک برانچز ہیں، عوام وہاں سے اپنے نوٹ باآسانی تبدیل کرا سکیں گے، نئے کرنسی نوٹ اکاؤنٹ میں منتقل کیے جائیں گے جبکہ پرانے کرنسی نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔

  • 20 روپے کے نئے کرنسی نوٹ پر اعتراض سامنے آگیا

    20 روپے کے نئے کرنسی نوٹ پر اعتراض سامنے آگیا

    کراچی : وزیر ثقافت و سیاحت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے 20 روپے کے نئے کرنسی نوٹ پر اعتراض اٹھادیا اور کہا نوٹ سے موہن جودڑو ہٹاکرباب خیبرکی تصویر لگائی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی نوٹ سے موہن جودڑو کی تصویر ہٹانےکےمعاملے پر گورنراسٹیٹ بینک کوخط لکھ دیا گیا ، وزیر ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ نے خط لکھا۔

    جس میں محکمہ ثقافت کی جانب سے اسٹیٹ بینک کے عمل پر تحفظات کا اظہار کیا گیا اور گورنر اسٹیٹ بینک سے معاملے پر غور کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

    خط میں کہا گیا کہ 10روپے کے نوٹ پر 1970 میں موہن جو دڑو کی تصویر موجود تھی، بعد میں 20 روپے کے نوٹ پر موہن جو دڑو کی تصویر لگائی گئی، اب علم میں آیا کہ 20 روپے کے نوٹ سے موہن جودڑوہٹاکرباب خیبرکی تصویر لگائی گئی ہے۔

    وزیر ثقافت و سیاحت کا کہنا تھا کہ موہن جو دڑو صرف تاریخی نہیں بلکہ یونیسکوکی جانب سے ورلڈ ہیریٹیج سائٹ ہے، موہن جو دڑو 5 ہزار سال پرانی تاریخی تہذیب کاوارث ہے، موہن جو دڑو کا ہمارے کرنسی نوٹ پر ہونا ہمارےلیے فخر کی بات ہے۔

    خط میں مزید کہا کہ نئے نوٹوں پر سندھ اور پاکستان کے اس شاندار ثقافت کو نظرانداز کرنا درست عمل نہیں ہوگا، امید ہے آپ اس معاملے پر غور کریں گے۔

  • اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائنوں کو شارٹ لسٹ کرلیا

    اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائنوں کو شارٹ لسٹ کرلیا

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوٹوں کی نئی سیریز کے مقابلے کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائنوں کو شارٹ لسٹ کرلیا۔

    بینک نوٹوں کی نئی سیریز کیلئے منعقد ہونے والے آرٹ مقابلے کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، 10 روپے،500 روپے اور 5 ہزار روپے کے 2، 2 ڈیزائن شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں، محترمہ فاطمہ جناح کی تصویر والا 500 روپے کا نوٹ بھی شارٹ لسٹ ہوا ہے۔

    10، 20، 100، 500 اور 5 ہزار روپے کے نوٹ پر قائد اعظم کی تصویر آویزاں ہے جبکہ ایک ہزار کے نوٹ پر لیاقت علی خان اور ان کے مکے کا نشان ہے۔

    ایک ہزار روپے کے نوٹ کی پچھلی سائیڈ پر ہاتھوں کی زنجیر موجود ہے، شارٹ لسٹ کیے گئے ڈیزائنوں کو بین الاقوامی ڈیزائنرز کو بھجوایا جارہا ہے۔

    اسٹیٹ بینک یہ یقینی بنائے گا کہ نئے بینک نوٹوں کی سیریز قوم کے بھرپور ثقافتی ورثے اور ترقی پسندانہ نقطہ نظر کی عکاس ہو، امید ہے حتمی ڈیزائن اس اشتراک کی مکمل عکاسی کرے گا۔

    مقابلے میں شریک جیتنے والوں کو اعلان کے مطابق انعامی رقم دی جائے گی، انعامات کی تقسیم کی تقریب کی تفصیلات جلد بتادی جائیں گی۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق بڑی خبر

    نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق بڑی خبر

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن اور ان کے اجرا پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے لیے آرٹ مقابلہ منعقد کرایا جائے گا، جس میں مقامی آرٹسٹس، ڈیزائنرز اور طالب علم اپنے ڈیزائن 11 مارچ 2024 تک ارسال کریں گے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مرکزی بینک 15 سے 20 سال بعد نئے کرنسی نوٹ جاری کرتا ہے، نئے کرنسی نوٹ کا اجرا تکنیکی تبدیلی اور سیکیورٹی فیچر کو بڑھانے کے لیے کیا جاتا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق ڈیزائن مقابلے میں ہر مالیت کے تین بہترین منتخب کیے گئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کو انعامات دیے جائیں گے، آرٹ مقابلے کی مکمل معلومات کا ویب لنک بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔ مقابلے میں منتخب کیے گئے ڈیزائن کو پروفیشنل بینک نوٹ ڈیزائنرز کی مدد سے حتمی شکل دی جائے گی۔

    حکومت پاکستان کی منظوری کے لیے 7 مخلتف مالیت کے ڈیزائن ارسال کیے جائیں گے، نئے نوٹوں کے اجرا میں عموماً 2 سے 3 سال درکار ہوتے ہیں، جب کہ اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 سال میں نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کی پلاننگ کی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کرنسی نوٹ کے موجودہ سیریز نئے کرنسی نوٹوں کے ساتھ جاری رہے گی، نئے نوٹوں کے مکمل اجرا کے بعد پرانے کرنسی نوٹوں کی سرکولیشن کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔

  • اسٹیٹ بینک نے عیدالاضحیٰ 2019 کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ جاری کردیئے

    اسٹیٹ بینک نے عیدالاضحیٰ 2019 کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ جاری کردیئے

    کراچی : اسٹیٹ بینک نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر نئے کرنسی نوٹوں کے لئے عوام کی طلب کو پورا کرنے کی خاطر284ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تمام بینکوں کو مختلف مالیت کے مجموعی طور پر284ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے گئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے کمرشل بینکوں کے ذریعے 274ارب روپے اور ایس بی پی بی ایس سی کیش کاؤنٹرز کے ذریعے جاری کیے گئے دس ارب روپے شامل ہیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کو سو روپے تک مالیت کے12ارب روپے کے نئی کرنسی نوٹ جاری کیے گئے ہیں۔

    مذکورہ نئے نوٹ بینکوں کو عوام اور اپنے کھاتے داروں میں تقسیم کرنے کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران تمام بینکوں کو اے ٹی ایم آپریشنز کو بھی بلا رکاوٹ چلانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    حکم نامے کے مطابق عیدالاضحیٰ کے دوران اسٹیٹ بینک حکام ملک بھر میں اے ٹی ایم مشینوں کے فعال رہنے کا معائنہ اور نگرانی کریں گے تاکہ عید کی چھٹیوں میں عوام کو نقد رقوم کی بلاتعطل دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔

  • نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف

    نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف

    کراچی:  اسٹیٹ بینک نے عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کرادی۔

    اسٹیٹ بینک نے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے عوام کو نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کرائی ہے۔ اس اقدام کا مقصد عیدالفطر کے موقعے پر عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کے حصول میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

    عوام کو موبائل ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نوٹوں کا اجراء 8جولائی  سے شروع ہوگا، ایس ایم ایس سروس کے تحت نئے نوٹ حاصل کرنے کے خواہش مند فرد کو 8877پر ایس ایم ایس پیغام بھیجنا ہوگا، جس میں اسے اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر اور مطلوبہ بینک برانچ کا کوڈ لکھنا ہوگا۔

    ایس ایم ایس بھیجنے والے کو جواب میں ایک ایس ایم ایس موصول ہوگا اس شارٹ کوڈ کو متعلقہ بینک برانچ میں دے کر نئے نوٹوں کا طے شدہ کوٹا مل جائے گا۔

    ان خدمات کے چارجز 2روپے نیز ٹیکس ہیں، اس سہولت کو صرف ایک بار استعمال کیا جا سکتا ہے۔

  • عید الفطر کے موقع پر عوام کو نئے کرنسی نوٹ 2جولائی سے ملنا شروع ہونگے

    عید الفطر کے موقع پر عوام کو نئے کرنسی نوٹ 2جولائی سے ملنا شروع ہونگے

    کراچی : اسٹیٹ بینک عید الفطر کے موقع پر عوام کو نئے کرنسی نوٹ دو جولائی سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے 16 فیلڈ دفاتر اور کمرشل بینکوں سے شیڈول کے مطابق جاری کیے جائیں گے۔

    اسٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتراپنے کائونٹرز کے ذریعے 25 جون سے نئے نوٹ جاری کرنا شروع کریں گےاور یہ سلسلہ عید الفطر سے پہلے آخری یومِ کار تک جاری رہے گا، بڑے شہروں میں واقع کمرشل بینکوں کی 150 مخصوص برانچوں کو ’’سلیکٹ برانچ ‘‘ قرار دیا گیا ہے، جو ایکسپریس سینٹر کے طور پر کام کریں گے اور جہاں سے عام لوگوں کو مقررہ کوٹا کے مطابق نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جائیں گے۔

    اس کے علاوہ تمام کمرشل بینکوں کو اپنے صارفین کے لیے خصوصی کوٹا بھی جاری کیا گیا ہے، بینک عام لوگوں، کھاتے داروں اورکارپوریٹ صارفین کو 2 جولائی سے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنا شروع کر یں گے۔

    شناختی کارڈ دکھانے پر ہر فرد کو دس روپے، بیس روپے، اور پچاس روپے کی ایک ایک گڈی جاری کی جائے گی، جبکہ سو روپے کے نئے نوٹ اسٹاک کی دستیابی کے مطابق فراہم کیے جائیں گے۔

    اسٹیٹ بینک عوام کو نئے کرنسی نوٹ جاری کرنےسے متعلق کسی خلاف ورزی کی صورت میں بینکوں پر جرمانے بھی کرے گا۔