Tag: نئے کیسز

  • ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 4 ہزار نئے کیسز اور 100 اموات رپورٹ

    ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 4 ہزار نئے کیسز اور 100 اموات رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 4 ہزار سے زائد نئے کیسز اور 100 اموات رپورٹ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تیسری لہر پاکستان کے لیے خطرناک ثابت ہورہی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 84 نئے کیسز سامنے آئے۔

    ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 6 لاکھ 63 ہزار 200 ہوچکی ہے جبکہ کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار 566 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 100 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 14 ہزار 356 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 278 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 46 ہزار 269 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 1 لاکھ 53 ہزار 364 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 170 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • پنجاب میں 2 ہزار سے زائد کرونا وائرس کیسز رپورٹ

    پنجاب میں 2 ہزار سے زائد کرونا وائرس کیسز رپورٹ

    لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 25 منزید اموات ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 33 نئے کیسز سامنے آگئے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 95 ہزار 87 ہوگئی۔

    ترجمان کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں 12 سو 62، راجن پور میں 180، فیصل آباد میں 110، سیالکوٹ میں 89 اور گوجرانوالہ میں 79 کرونا وائرس کیسز سامنے آئے۔

    اسی طرح گجرات میں 40، خوشاب میں 32، سرگودھا میں 29، منڈی بہاؤ الدین میں 21، ملتان اور ساہیوال میں 19، چنیوٹ میں 17، حافظ آباد اور شیخو پورہ میں 14، 14، راولپنڈی اور اوکاڑہ میں 13، 13 اور خانیوال میں 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    علاوہ ازیں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 9، بہاولپور، جہلم اور قصور میں 8، نارروال اور ڈیرہ غازی خان میں 7، 7، بھکر میں 6، ننکانہ صاحب میں 4، مظفر گڑھ، وہاڑی اور پاکپتن میں 3، 3، جھنگ اور بہاولنگر میں 2، 2 کیسز سامنے آئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے میں کووڈ 19 سے مزید 25 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد 5 ہزار 942 ہوچکی ہے۔

    صوبے میں اب تک کووڈ 19 کے 36 لاکھ 14 ہزار 105 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد 1 لاکھ 75 ہزار 265 ہوچکی ہے۔

  • ملک میں کرونا وائرس کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    ملک میں کرونا وائرس کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز میں کمی آرہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 13 سو 40 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 846 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 81 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 36 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 12 ہزار 563 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 33 ہزار 202 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 42 ہزار 332 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 86 لاکھ 44 ہزار 847 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس ک 16 سو 4 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • کرونا وائرس کے مزید 57 مریض جاں بحق، 1 ہزار سے زائد نئے کیسز

    کرونا وائرس کے مزید 57 مریض جاں بحق، 1 ہزار سے زائد نئے کیسز

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 57 مریض جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 502 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 93 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 30 ہزار 225 ہوگئی، 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کی شرح 4.01 فیصد ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 57 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 12 ہزار 185 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار 683 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 37 ہزار 452 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 83 لاکھ 25 ہزار 543 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 760 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • ملک بھر میں کرونا وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی

    ملک بھر میں کرونا وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جبکہ ملک بھر میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 615 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 428 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 493 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 26 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 11 ہزار 683 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 1 ہزار 252 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 34 ہزار 785 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک مجموعی طور پر کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد 79 لاکھ 66 ہزار 981 ہوچکی ہے۔

    ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 92 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 11 ہزار 204 ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 745 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 891 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 916 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 47 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 11 ہزار 204 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 771 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 35 ہزار 839 ٹیسٹ کیے گئے، 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4.86 فیصد رہی۔

    ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 362 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1700 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1700 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کے 17 سو سے زائد نئے کیسز رپورٹ کیے گئے، ایک روز میں 63 مریض کرونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 63 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہزار 992 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 776 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 75 ہزار 85 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 39 ہزار 599 ہے جبکہ کرونا وائرس کے 4 لاکھ 25 ہزار 494 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 30 ہزار 666 ٹیسٹ کیے گئے، 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.79 فیصد ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک کے 615 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 259 مریضوں کی حآلت تشویشناک ہے۔

  • کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1700 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1700 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 17 سو سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 82 مریض جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 82 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہزار 474 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 17 سو 4 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 672 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 40 ہزار 261 ہے جبکہ کرونا وائرس کے 4 لاکھ 10 ہزار 937 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ سندھ میں 2 لاکھ 5 ہزار 484 کرونا وائرس کیسز، پنجاب میں 1 لاکھ 32 ہزار 526، خیبر پختونخواہ میں 55 ہزار 450، بلوچستان میں 17 ہزار 950، اسلام آباد میں 36 ہزار 416، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 831 اور آزاد کشمیر میں 8 ہزار 15 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    سندھ میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 3 ہزار 352، پنجاب میں 3 ہزار 688، پختونخواہ میں 15 سو 53، اسلام آباد میں 393، بلوچستان میں 179، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 210 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں 34 ہزار 594 کرونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 63 لاکھ 70 ہزار 704 ہوچکی ہے۔

    ملک کے 615 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 917 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 322 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملتان میں کرونا کے لیے مختص 52 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں، اسلام آباد میں 39، لاہور میں 31 اور پشاور میں 27 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں۔

    ملتان میں کرونا کے لیے مختص 39 فیصد، راولپنڈی میں 41فیصد، ایبٹ آباد میں 37 فیصد اور پشاور میں کرونا کے لیے مختص 57 فیصد آکسیجن بیڈز زیر استعمال ہیں۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 700 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 700 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 700 سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے، صوبے میں کرونا وائرس کے مزید 25 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے 727 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 21 ہزار 83 ہوگئی ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس سے مزید 25 مریض انتقال کر گئے، صوبے میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 901 ہوگئی جبکہ کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 98 ہزار 992 ہوگئی۔

    ترجمان نے مزید کہا ہے کہ گزارش ہے حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں۔

    خیال رہے کہ آج ہونے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ملک میں سب سے کم 4.2 فیصد ہے۔

    دوسری جانب صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، فعال کیسز کی تعداد 51 ہزار 654 ہوچکی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 39 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 8 ہزار 205 ہوگئی ہے۔

  • ملک میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی

    ملک میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 499 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار 810 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 51 ہزار 654 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 39 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 8 ہزار 205 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 951 ہوگئی ہے، صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 586 مریض صحت یاب ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 42 ہزار 904 ٹیسٹ کیے گئے، 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.1 فیصد ہوگئی۔

    اب تک ملک میں کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 56 لاکھ 27 ہزار 539 ہوچکی ہے۔

    ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 469 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح صرف 2 فیصد ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کیسز کے مثبت آنے کی شرح 7.18 فیصد ہوگئی۔