Tag: نئے کیسز

  • کرونا وائرس: ملک میں ایک روز کے دوران مزید 40 مریض جاں بحق

    کرونا وائرس: ملک میں ایک روز کے دوران مزید 40 مریض جاں بحق

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 40 مریض جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 306 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 198 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 43 ہزار 963 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 40 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 7 ہزار 843 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 34 ہزار 392 ہوگئی ہے، صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 418 مریض صحت یاب ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 45 ہزار 99 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک میں کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 53 لاکھ 43 ہزار 702 ہوچکی ہے۔

    ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 968 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح صرف 2 فیصد ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کیسز کے مثبت آنے کی شرح 7.18 فیصد ہوگئی۔

  • کرونا وائرس: ملک میں ایک روز کے دوران 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    کرونا وائرس: ملک میں ایک روز کے دوران 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 59 مریض جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 59 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 7 ہزار 803 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 9 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 892 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 42 ہزار 115 ہوگئی، کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 974 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 41 ہزار 583 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک میں کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 52 لاکھ 97 ہزار 703 ہوچکی ہے۔

    ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 867 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں، ملک میں کرونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح صرف 2 فیصد ہے۔

  • بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ

    بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں بھی کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے مزید درجنوں کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 16 ہزار 744 ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں بھی کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں صوبے میں کرونا وائرس کے مزید 45 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 593 ہوگئی، 24 گھنٹے میں تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے مزید 17 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 16 ہزار 744 ہوچکی ہے۔ صرف تعلیمی اداروں سے رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی تعداد 945 ہوچکی ہے۔

    صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 697 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک صوبے میں کرونا وائرس سے 158 مریضوں کا انتقال ہو چکا ہے۔

    بلوچستان سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہوتی جارہی ہے، ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 665 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 59 مریض جاں بحق ہوگئے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 173 ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 36 ہزار 683 ہے، اب تک کرونا وائرس سے 7 ہزار 662 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 828 ہوگئی ہے۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس کے 600 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    پنجاب میں کرونا وائرس کے 600 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے ساڑھے 600 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوگئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ 19 کے مزید 9 مریض جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے 684 نئے کیسز سامنے رپورٹ ہوئے ہیں۔

    رپورٹ شدہ کیسز میں سے 279 کیس لاہور اور 130 راولپنڈی سے سامنے آئے ہیں۔ صوبے میں کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 9 ہزار 993 ہوگئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید 9 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں کوویڈ 19 سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 471 ہوگئی۔

    خیال رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پھیلاؤ کے بعد کوویڈ کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 56 ہزار 904 ہوچکی ہے۔

    ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 32 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 141 ہوگئی۔

    اس وقت اسپتالوں میں زیر علاج اور گھروں میں قرنطینہ فعال کوویڈ کیسز کی تعداد 26 ہزار 538 ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 225 ہے۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس کے 369 نئے کیسز رپورٹ

    پنجاب میں کرونا وائرس کے 369 نئے کیسز رپورٹ

    لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 369 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 8 افراد کرونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔ کرونا وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد 97 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 369 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار 77 ہوگئی۔

    ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لاہور میں کرونا وائرس کے 154، ملتان میں 54، راولپنڈی میں 24 اور ڈیرہ غازہ خان میں 14 نئے کوویڈ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس سے مزید 8 اموات ہوئیں جس کے بعد کوویڈ سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 407 ہوگئی، کرونا وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد بھی 97 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

    پنجاب سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 189 ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 804 ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 968 ہوچکی ہے جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

  • ملک میں کرونا وائرس کے 707 نئے کیسز رپورٹ

    ملک میں کرونا وائرس کے 707 نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 707 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 3 مریض جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 739 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 707 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 602 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 788 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 584 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 75 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 26 ہزار 492 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک میں کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 42 لاکھ 90 ہزار 545 ہوچکی ہے۔

    ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 559 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں، ملک میں کرونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح صرف 2 فیصد ہے۔

  • ملک میں کرونا وائرس کے 666 نئے کیسز رپورٹ

    ملک میں کرونا وائرس کے 666 نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 666 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 12 مریض جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 12 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 570 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 666 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 932 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 904 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 396 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 458 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 28 ہزار 893 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک میں کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 38 لاکھ 57 ہزار 845 ہوچکی ہے۔

    ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 483 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں، ملک میں کرونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح صرف 2 فیصد ہے۔

  • کرونا وائرس: ملک میں صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی

    کرونا وائرس: ملک میں صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 624 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 12 مریض جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 12 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 535 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 624 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 351 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 528 ہے جبکہ کرونا وائرس کے 3 لاکھ 1 ہزار 288 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 27 ہزار 614 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک میں کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 37 لاکھ 30 ہزار 221 ہوچکی ہے۔

    ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 761 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 88 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، ملک میں کرونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح صرف 2 فیصد ہے۔

  • کرونا وائرس: 24 گھنٹوں میں 600 سے زائد نئے کیسز، 4 مزید اموات

    کرونا وائرس: 24 گھنٹوں میں 600 سے زائد نئے کیسز، 4 مزید اموات

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 644 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 4 مریض جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 517 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 644 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 260 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 907 ہے جبکہ کرونا وائرس کے 2 لاکھ 99 ہزار 836 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 33 ہزار 725 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک میں کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 36 لاکھ 44 ہزار 762 ہوچکی ہے۔

    ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 761 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 88 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، ملک میں کرونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح صرف 2 فیصد ہے۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سندھ میں اب تک 1 لاکھ 38 ہزار 341 کرونا کیسزرپورٹ اور 2 ہزار 521 اموات ہوئیں، پنجاب میں 99 ہزار 941 کیسز اور 2 ہزار 240 اموات اور خیبر پختونخواہ میں 38 ہزار 76 کیسز اور 1 ہزار 262 اموات ہوئیں۔

    بلوچستان میں 15 ہزار 399 کیسز اور 146 اموات، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 825 کیسز اور 89 اموات ہوئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 ہزار 789 کیسز اور 183 اموات جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 862 مصدقہ کیسز اور 76 اموات ہوئیں۔

  • بھارت میں کرونا وائرس سے اموات 1 لاکھ سے تجاوز کر گئیں

    بھارت میں کرونا وائرس سے اموات 1 لاکھ سے تجاوز کر گئیں

    واشنگٹن / نئی دہلی / برازیلیا: دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، بھارت میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 65 لاکھ اور اموات 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 51 لاکھ 82 ہزار 645 ہوگئی جبکہ کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 10 لاکھ 38 ہزار 810 ہوگئی۔

    دنیا بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 79 لاکھ 76 ہزار 568 ہے، ان میں سے 66 ہزار 287 کیسز تشویشناک ہیں جبکہ دنیا بھر میں اب تک 2 کروڑ 61 لاکھ 67 ہزار 267 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    بین الاقوامی اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کلوزڈ کیسز میں سے 96 فیصد مریض وہ ہیں جو صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شرح 4 فیصد ہے۔

    اسی طرح فعال کیسز میں سے 99 فیصد معمولی بیمار ہیں جبکہ صرف 1 فیصد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے امریکا دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔

    امریکا میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 76 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 25 لاکھ 68 ہزار 134 ہو چکی ہے۔

    ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 14 ہزار 280 جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 48 لاکھ 18 ہزار 768 ہوچکی ہے، 25 لاکھ سے زائد فعال کیسز میں سے زیر علاج 14 ہزار 179 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    بھارت کرونا وائرس کیسز کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، بھارت میں کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

    بھارت میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 65 لاکھ 53 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار 220 ہوچکی ہے۔

    ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 1 ہزار 841 جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 55 لاکھ 9 ہزار 966 ہوچکی ہے۔

    برازیل میں بھی کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔

    برازیل میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 49 لاکھ 6 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 5 لاکھ 12 ہزار 248 ہو چکی ہے۔

    ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 46 ہزار 11 جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 42 لاکھ 48 ہزار 574 ہوچکی ہے۔

    مذکورہ تینوں ممالک کے علاہ کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے روس، کولمبیا اور پیرو بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔

    روس میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ اور اموات 21 ہزار، کولمبیا میں کیسز کی تعداد 8 لاکھ اور اموات 26 ہزار اور پیرو میں کیسز کی تعداد 8 لاکھ اور اموات 32 ہزار ہو چکی ہیں۔