Tag: نئے کیسز

  • بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ

    بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد تعلیمی اداروں سے سامنے آنے والے کوویڈ کیسز کی تعداد 550 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 550 ہوگئی ہے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 984 ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز  8 ہزار 884 ہیں۔

    ملک میں اب تک 6 ہزار 507 مریض کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 593 ہوچکی ہے۔

    صرف بلوچستان میں رپورٹ کرونا کیسز کی تعداد 15 ہزار 281 ہوچکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 نئے کیسز سامنے آئے۔

    صوبے میں کرونا وائرس سے گزشتہ روز ایک ہلاکت ہوئی جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 146 ہوچکی ہے۔

  • کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 500 سے زائد نئے کیسز کی تصدیق

    کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 500 سے زائد نئے کیسز کی تصدیق

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 543 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 5 مریض جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 484 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 543 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 806 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 825 ہے جبکہ کرونا وائرس کے 2 لاکھ 97 ہزار 497 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 34 ہزار 239 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک میں کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 35 لاکھ 48 ہزار 476 ہوچکی ہے۔

    ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 11 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 98 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، ملک میں کرونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح صرف 2 فیصد ہے۔

  • کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 700 سے زائد نئے کیسز کی تصدیق

    کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 700 سے زائد نئے کیسز کی تصدیق

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 747 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 5 مریض جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 479 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 747 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 263 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 903 ہے جبکہ کرونا وائرس کے 2 لاکھ 96 ہزار 881 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 32 ہزار 31 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک میں کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 30 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔

    ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 11 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 98 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، ملک میں کرونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح صرف 2 فیصد ہے۔

  • کرونا وائرس: فرانس میں 4 ہزار نئے کیسز، نیدر لینڈز میں عوام کے باہر نکلنے پر دوبارہ پابندی

    کرونا وائرس: فرانس میں 4 ہزار نئے کیسز، نیدر لینڈز میں عوام کے باہر نکلنے پر دوبارہ پابندی

    واشنگٹن / نئی دہلی / برازیلیا / پیرس: دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، فرانس میں ایک دن میں کرونا وائرس کے 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ کیے گئے، نیدر لینڈز کے 3 بڑے شہروں میں عوام کے باہر نکلنے پر دوبارہ پابندی عائد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 35 لاکھ 58 ہزار 131 ہوگئی جبکہ کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 10 لاکھ 6 ہزار 471 ہوگئی۔

    دنیا بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 76 لاکھ 69 ہزار 381 ہے، ان میں سے 65 ہزار 325 کیسز تشویشناک ہیں جبکہ دنیا بھر میں اب تک 2 کروڑ 48 لاکھ 82 ہزار 279 کرونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    بین الاقوامی اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کلوزڈ کیسز میں سے 96 فیصد مریض وہ ہیں جو صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شرح 4 فیصد ہے۔

    اسی طرح فعال کیسز میں سے 99 فیصد معمولی بیمار ہیں جبکہ صرف 1 فیصد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے امریکا دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔

    امریکا میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 73 لاکھ 61 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 25 لاکھ 42 ہزار 189 ہوچکی ہے۔

    ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 808 جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 46 لاکھ 9 ہزار 636 ہوچکی ہے، 25 لاکھ سے زائد فعال کیسز میں سے زیر علاج 14 ہزار 65 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    بھارت کرونا وائرس کیسز کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے۔

    بھارت میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 61 لاکھ 45 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 9 لاکھ 47 ہزار 543 ہوچکی ہے۔

    ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 96 ہزار 351 جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 51 لاکھ 1 ہزار 397 ہوچکی ہے۔

    برازیل میں بھی کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔

    برازیل میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 47 لاکھ 48 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 5 لاکھ 21 ہزار 984 ہوچکی ہے۔

    ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 42 ہزار 161 جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 40 لاکھ 84 ہزار 182 ہوچکی ہے۔

    ادھر فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 70 نئے کرونا کیسز رپورٹ کیے گئے جبکہ ایک دن میں 81 مریض ہلاک ہوگئے۔

    نیدر لینڈز میں بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ ہورہا ہے، وائرس کے پھلاؤ کے پیش نظر فٹبال اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے داخلے پر پھر سے پابندی عائد کردی گئی۔

    حکومت نے نائٹ کلبز رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کردیے، ایمسٹر ڈیم، دی ہیگ اور روٹر ڈیم میں عوام کے باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی، تینوں شہروں میں انتہائی ضرورت کے تحت باہر نکلنے کی اجازت دی گئی ہے۔

  • کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 600 سے زائد نئے کیسز کی تصدیق

    کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 600 سے زائد نئے کیسز کی تصدیق

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 672 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 8 مریض جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 8 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 474 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 672 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 516 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 702 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 318 مریض صحت یاب ہوئے، اب تک کرونا وائرس کے 2 لاکھ 96 ہزار 340 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں کرونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح صرف 2 فیصد ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 32 ہزار 665 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک مجموعی طور پر 34 لاکھ 82 ہزار 206 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 924 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 419 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

  • کرونا وائرس: بلوچستان میں مزید 158 نئے کیسز رپورٹ

    کرونا وائرس: بلوچستان میں مزید 158 نئے کیسز رپورٹ

    کوئٹہ: محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے فعال کیسز صرف 8 فیصد رہ گئے ہیں جن کی تعداد 13 سو 36 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 158 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 158 کیسز رپورٹ ہوئے، بلوچستان میں 2 روز کے دوران 266 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 ہزار 765 ہوچکی ہے، گزشتہ 5 روز کے دوران 701 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ صحت کے مطابق کرونا وائرس میں مبتلا 13 ہزار 384 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبے میں فعال کیسز صرف 8 فیصد رہ گئے ہیں جن کی تعداد 13 سو 36 ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ بلوچستان میں کرونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 145 ہوچکی ہے۔

    بلوچستان سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 217 ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 388 ہے۔

    ملک میں 2 لاکھ 94 ہزار 392 کرونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 437 ہوگئی ہیں۔

  • کرونا وائرس: بلوچستان میں 5 روز کے دوران 700 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    کرونا وائرس: بلوچستان میں 5 روز کے دوران 700 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    کوئٹہ: محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کی نئی لہر 25 اگست سے شروع ہوئی، گزشتہ 5 روز کے دوران 701 اور 24 گھنٹوں کے دوران 105 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 105 کیسز رپورٹ ہوئے۔ بلوچستان میں 5 روز کے دوران 701 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بلوچستان میں کرونا وائرس کی نئی لہر 25 اگست سے شروع ہوئی، صوبے میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 ہزار 499 ہوچکی ہے۔

    محکمہ صحت کے مطابق کرونا وائرس میں مبتلا 13 سو 15 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبے میں فعال کیسز صرف 8 فیصد رہ گئے ہیں جن کی تعداد 12 سو 4 ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ بلوچستان میں کرونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 145 ہوچکی ہے۔

    بلوچستان سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 886 ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 303 ہے۔

    ملک میں 2 لاکھ 93 ہزار 159 کرونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 424 ہوگئی ہیں۔

  • امریکا میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی

    امریکا میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی

    واشنگٹن / نئی دہلی / برازیلیا: دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، امریکا میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 12 لاکھ 59 ہزار 32 ہوگئی جبکہ کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 9 لاکھ 65 ہزار 323 ہوگئی۔

    دنیا بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 74 لاکھ 51 ہزار 65 ہے، ان میں سے 61 ہزار 225 کیسز تشویشناک ہیں جبکہ دنیا بھر میں اب تک 2 کروڑ 28 لاکھ 42 ہزار 644 کرونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    بین الاقوامی اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کلوزڈ کیسز میں سے 96 فیصد مریض وہ ہیں جو صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شرح 4 فیصد ہے۔

    اسی طرح فعال کیسز میں سے 99 فیصد معمولی بیمار ہیں جبکہ صرف 1 فیصد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے امریکا دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ امریکا میں اب تک کرونا وائرس کیسز کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

    امریکا میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 70 لاکھ 4 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 25 لاکھ 50 ہزار 510 ہے۔

    اب تک ملک میں 2 لاکھ 4 ہزار 118 مریض ہلاک ہوچکے ہیں، زیر علاج 14 ہزار 20 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 42 لاکھ 50 ہزار 140 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    بھارت کرونا وائرس کیسز کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، ملک میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 54 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک ملک بھر میں 87 ہزار 909 افراد کرونا وائرس کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    بھارت میں فعال کیسز کی تعداد 10 لاکھ 3 ہزار 272 ہے جبکہ صحتیاب مریضوں کی تعداد 43 لاکھ 96 ہزار 399 ہوچکی ہے۔

    برازیل میں بھی کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں جہاں وائرس سے ہلاک مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 895 ہوچکی ہے، برازیل میں اب تک 45 لاکھ 44 ہزار 629 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    مذکورہ تینوں ممالک کے علاہ کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے روس، پیرو اور کولمبیا بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔

    روس میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ اور اموات 19 ہزار، پیرو میں کیسز کی تعداد 7 لاکھ اور اموات 31 ہزار اور کولمبیا میں کیسز کی تعداد 7 لاکھ اور اموات 24 ہزار ہوچکی ہیں۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس کے 60 نئے کیسز رپورٹ

    پنجاب میں کرونا وائرس کے 60 نئے کیسز رپورٹ

    لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 60 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 60 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے، جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 98 ہزار 424 ہوگئی۔

    ترجمان ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا، پنجاب میں کرونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 226 ہے۔

    ترجمان کے مطابق کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 94 ہزار 952 ہو چکی ہے۔

    پنجاب سمیت ملک بھر میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 304 ہوچکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 566 نئے کیسز سامنے آئے۔

    ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 420 ہوگئی ہے جس میں سے 4 مریض گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جاں بحق ہوئے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 15 ہے جبکہ کرونا وائرس کے 2 لاکھ 92 ہزار 869 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

  • کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 500 سے زائد نئے کیسز کی تصدیق

    کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 500 سے زائد نئے کیسز کی تصدیق

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 566 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 4 مریض جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 420 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 566 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 304 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 15 ہے جبکہ کرونا وائرس کے 2 لاکھ 92 ہزار 869 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 33 ہزار 393 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں کرونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح صرف 2 فیصد ہے۔