Tag: نئے کیسز

  • کرونا وائرس: دنیا بھر میں 7 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

    کرونا وائرس: دنیا بھر میں 7 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

    واشنگٹن / برازیلیا / نئی دہلی: دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیںِ، کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے، کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 65 لاکھ 16 ہزار 12 ہے، ان میں سے 64 ہزار 441 کیسز تشویشناک ہیں۔

    اب تک دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 7 لاکھ 68 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ 1 کروڑ 43 لاکھ سے زائد کرونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    دنیا بھر میں کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے امریکا پہلے نمبر پر ہے۔ امریکا میں اب تک کرونا وائرس سے 1 لاکھ 72 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

    اب تک امریکا میں کرونا وائرس کے 55 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 24 لاکھ سے زائد ہے۔

    امریکا میں زیر علاج 17 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک میں 29 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں وائرس سے ہلاک مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار سے زائد ہوچکی ہے، برازیل میں اب تک 33 لاکھ سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    تیسرے نمبر پر بھارت ہے جہاں مجموعی کیسز کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، اب تک بھارت میں کرونا وائرس سے 50 ہزار 84 اموات ہوچکی ہیں۔

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کرونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کرونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی

    لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 210 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز کرونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 210 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کرونا مریضوں کی تعداد 95 ہزار 203 ہوگئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ لاہور میں 69، سیالکوٹ میں 23، ملتان میں 16، گوجرانوالہ میں 15 کیسز، سرگودھا میں 12 اور منڈی بہاؤ الدین میں کرونا وائرس کے میں 10 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں 9، اوکاڑہ میں 7، اٹک میں 6، شیخوپورہ اور مظفر گڑھ میں 5، 5 جبکہ گجرات، وہاڑی، فیصل آباد اور ڈیرہ غازی خان میں 4، 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اسی طرح میانوالی اور خانیوال میں 3، 3، بہاولنگر اور پاکپتن میں 2، 2 جبکہ ننکانہ صاحب، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، لودھراں، راجن پور اور ساہیوال میں 1، 1 کیس رپورٹ ہوا۔

    پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے صوبے میں مزید کوئی موت نہیں ہوئی، صوبے میں کرونا وائرس سے اب تک ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 180 ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک 8 لاکھ 16 ہزار 126 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، صوبے میں کرونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 86 ہزار 424 ہوچکی ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں اور کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراً 1033 پر رابطہ کریں۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس کے 150 نئے کیسز رپورٹ

    پنجاب میں کرونا وائرس کے 150 نئے کیسز رپورٹ

    لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 150 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2 مزید اموات کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 179 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 150 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کرونا مریضوں کی تعداد 94 ہزار 865 ہوگئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ لاہور میں 47، راولپنڈی میں 23 اور گوجرانوالہ میں 20 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان کے مطابق گجرات میں 9، ملتان اور سیالکوٹ میں 7، 7، فیصل آباد میں 4، چکوال، منڈی بہاؤ الدین، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور بہاولنگر میں 3، 3 کیسز سامنے آئے۔

    اسی طرح ننکانہ صاحب، جہلم، وہاڑی اور اوکاڑہ میں 2، 2 جبکہ قصور، شیخو پورہ، اٹک، نارووال، حافظ آباد، رحیم یار خان، وشاب، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں 1، 1 کیس رپورٹ ہوا۔

    پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے مزید 2 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات 2 ہزار 179 ہوچکی ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک 8 لاکھ 11 سو 98 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، صوبے میں کرونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 86 ہزار 389 ہوچکی ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں اور کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراً 1033 پر رابطہ کریں۔

  • کرونا وائرس: امریکا، برازیل اور بھارت میں روزانہ ہزاروں نئے کیسز رپورٹ

    کرونا وائرس: امریکا، برازیل اور بھارت میں روزانہ ہزاروں نئے کیسز رپورٹ

    واشنگٹن / برازیلیا / نئی دہلی: دنیا بھر میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ سے تجاوز کر گئی، امریکا، برازیل اور بھارت میں روزانہ ہزاروں نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 53 لاکھ 5 ہزار سے زائد ہوگئی، امریکا میں کرونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 67 ہزار ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

    دوسرے نمبر پر برازیل ہے جہاں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 31 لاکھ 12 ہزار ہوگئی جبکہ اموات 1 لاکھ 4 ہزار ہوگئی ہیں۔

    بھارت کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے، بھارت میں اب تک 23 لاکھ 30 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار 197 ہوچکی ہے۔

    کرونا وائرس کیسز کے حوالے سے روس اور جنوبی افریقہ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں، وبا کے آغاز میں سب سے زیادہ متاثر ملک اٹلی میں کئی روز سے کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

    دوسری جانب چین میں ایک بار پھر کرونا وائرس سر اٹھاتا دکھائی دے رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں چین میں 25 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس سے گزشتہ روز نئے کیسز کی تعداد 44 تھی۔

    مجموعی طور پر دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 کروڑ 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، دنیا بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 63 لاکھ 32 ہزار سے زائد ہے۔

    اب تک دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 7 لاکھ 45 ہزار 971 ہوچکی ہے جبکہ 1 کروڑ 34 لاکھ سے زائد کرونا کے مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

  • ملک بھر میں کرونا وائرس کے 500 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    ملک بھر میں کرونا وائرس کے 500 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے 500 سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 15 مریض جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے 531 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 191 ہوچکی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایکٹو کیسز کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 83 ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کرونا وائرس کے 15 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 112 ہوگئی۔

    24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 18 ہزار 227 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ مجموعی طور پر اب تک 21 لاکھ 65 ہزار 811 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، اب تک کرونا وائرس کے 2 لاکھ 61 ہزار 246 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے لیے مختص 18 سو 59 وینٹی لیٹرز میں سے صرف 146 پر مریض موجود ہیں۔

  • کرونا وائرس: بھارت میں ایک دن میں ریکارڈ 64 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    کرونا وائرس: بھارت میں ایک دن میں ریکارڈ 64 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    نئی دہلی: بھارت میں کرونا وائرس کے ایک دن میں ریکارڈ 64 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوگئے، وائرس سے اب تک 43 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھارت میں کرونا وائرس کے 64 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 21 لاکھ 56 ہزار 756 ہوگئی ہے۔

    یکم اگست کو بھارت میں 57 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے تھے جبکہ صرف جولائی میں 11 لاکھ سے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی تھی۔

    اب تک پورے ملک میں وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 43 ہزار 498 ہوچکی ہے، جبکہ 14 لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    بھارت اس وقت دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے۔

    بھارت کی وزارت سول ایوی ایشن نے بین الااقوامی پروازوں کی معطلی میں 31 اگست تک توسیع کر دی ہے تاہم امریکا، یورپ اور مشرق وسطیٰ میں پھنسے بھارتی باشندوں کو واپس لانے والی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

    ملک بھر میں انڈر گراؤنڈ ریلوے اسٹیشنز، سنیما ہالز، سوئمنگ پولز، پارکس، بارز، تھیٹرز اور دیگر عوامی مقامات بھی 31 اگست تک بند ہیں۔

    بھارتی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران 6 لاکھ 40 ہزار سے زائد ٹیسٹس کیے جا رہے ہیں۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 16 سو کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 16 سو کیسز سامنے آگئے

    لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 16 سو سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 86 افراد وائرس کے ہاتھوں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس سے مزید 86 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 سو 2 ہوگئی ہے۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 16 سو 55 نئے کیس سامنے آگئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 71 ہزار 191 ہوگئی۔

    محکمہ صحت کے مطابق اب تک صوبے میں 4 لاکھ 53 ہزار 70 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، علاوہ ازیں پنجاب میں صحتیاب مریضوں کی تعداد بھی 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

    مجموعی طور پر پنجاب سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے 148 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہزار 903 ہوگئی۔

    گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 4 ہزار 44 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 92 ہزار ہوچکی ہے۔ اب تک 81 ہزار 207 افراد صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔

  • ملک میں کرونا کیسز اور اموات میں مزید اضافہ

    ملک میں کرونا کیسز اور اموات میں مزید اضافہ

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کہا ہے کہ ملک میں 24گھنٹے کے دوران کروناوائرس سے 82 افراد انتقال کرگئے جبکہ 4688 نئے کرونا کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں وبا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 1770ہوگئی، پاکستان میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد85ہزار264ہوگئی، جبکہ ملک میں وبا کے 53ہزار366مریض زیر علاج ہیں۔

    ’ملک میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد30ہزار128ہے، 24گھنٹے کے دوران20ہزار167ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 6لاکھ15ہزار511کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، جبکہ 901 کرونا مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے‘۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد32ہزار910ہوگئی، پنجاب میں31ہزار104 اور خیبرپختونخوا میں11ہزار373کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسی طرح بلوچستان میں5224، اسلام آباد میں3544، گلگت میں824کیسز اور آزادکشمیر میں کرونا کیسز کی تعداد285 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ ملک میں مہلک وائرس کے کیسز میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا سے اموات کے ساتھ ساتھ نئے کیسز کی شرح میں بھی خوف ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

  • سندھ اور پنجاب میں کرونا کے مزید سیکڑوں کیسز سامنے آگئے

    سندھ اور پنجاب میں کرونا کے مزید سیکڑوں کیسز سامنے آگئے

    لاہور/کراچی: صوبہ پنجاب اور سندھ میں کروناوائرس کے 1790 نئے کیسز سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹے میں کرونا کے1347نئےکیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد صوبے میں وبا کے کیسز کی تعداد20077 ہوگئی، پنجاب میں 24گھنٹے میں مزید 13 افراد انتقال کرگئے۔

    محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد337ہوگئی ہے، پنجاب بھر میں اب تک 197225 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں مزید کرونا کے 443 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جس کے بعد صوبے میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 22934 ہوگئی، 24 گھنٹے میں سندھ میں مزید 614افراد صحت یاب ہوئے، صوبے میں مزید 2مریض وبا سے انتقال کرگئے۔

    پاکستان میں کرونا کے کیسز اور اموات بڑھ رہی ہیں، ظفر مرزا نے خبردار کردیا

    انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد369ہوگئی، گزشتہ24گھنٹے عید کے روز1852ٹیسٹ کیے گئے، عید کے باعث گزشتہ روز کم ٹیسٹ کیے گئے، 205 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 46وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے میں مجموعی طور پر 1لاکھ 59ہزار301ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں اس وقت14592مریض زیرعلاج ہیں، 12943گھروں، 790 آئیسولیشن مراکز اور 859اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، سندھ میں صحت یاب مریضوں کی تعداد7973 ہے، کراچی میں آج نئے 214 کیسز سامنے آئے ہیں۔

    مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ عوام سماجی دوری اور ایس او پیز کو خود رضاکارانہ طور پر اپنائیں، عید کے باعث کم ٹیسٹ کرسکے اس لیے نئے کیسز کم آئے، اللہ پاک کرے گا ہم اس بیماری سے جلد نجات پا لیں گے، ہم کرونا کو کنٹرول کرنے کے بعد معاشی بحالی پرتوجہ دیں گے، کراچی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے اس کو مزید ترقی دیں گے۔

  • پنجاب میں کروناوائرس کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کروناوائرس کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے

    لاہور: صوبہ پنجاب میں عالمگیر وبا’کروناوائرس‘ کے مزید 301 نئے کیسز سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے کرونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد پنجاب میں مریضوں کی مجموعی تعداد 11868 ہوگئی ہے، ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ دنوں مزید نئے مریض سامنے آئیں گے۔

    ترجمان ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ کرونا کے نئے مریضوں میں سے زیادہ کا تعلق لاہور سے ہے جس کی تعداد 194 ریکارڈ کی گئی۔ وبا کے باعث 211 اموات ہوئیں اور 4452افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 39 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 706 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں کرونا کے 3 لاکھ ٹیسٹ مکمل، 32081 مثبت، 706 مریض جاں بحق

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 32,081 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 22 ہزار 820 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1,140 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔