Tag: نئے کیسز

  • پنجاب میں کروناوائرس کے مزید 622 کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کروناوائرس کے مزید 622 کیسز سامنے آگئے

    لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں کروناوائرس کے مزید 622 کیسز سامنے آگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرونا کے نئے کیسز آنے کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 11093 ہوگئی ہے۔

    ’لاہور میں کرونا کے 4375 مریض ہیں، اب تک 184 طبی عملہ عالمگیر وبا سے متاثر ہے، پنجاب میں کرونا سے 192 اموات ہوئیں جبکہ 4240 افراد صحتیاب ہوئے، تمام متاثرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے‘۔

    ترجمان کے مطابق پنجاب میں اب تک ایک لاکھ 25ہزار988ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 29465، ہلاکتیں 639 ہو گئیں

    دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 29,465 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 20 ہزار 803 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1,991 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اب تک 8,023 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ خیال رہے کہ وبا سے نمٹنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 35 کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 35 کیسز سامنے آگئے

    لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 35 کیسز سامنے آگئے، ملک میں اب تک کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب سے کرونا وائرس کے مزید 35 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد 3 ہزار 721 ہوگئی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ قرنطینہ مراکز میں 701، رائے ونڈ میں 15 سو 40 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی۔ علاوہ ازیں 94 قیدیوں اور 13 سو 86 شہریوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق کیمپ جیل لاہور میں 59، سیالکوٹ میں 14، گوجرانوالہ میں 7، ڈی جی خان میں 9، بھکر میں 2، فیصل آباد، قصور اور بھکر میں 1، 1 قیدی کرونا وائرس کا شکار ہے۔

    خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار 418 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا کے 6 ہزار 272 مریض زیر علاج ہیں جبکہ اب تک اس وائرس سے متاثر ہونے والے 19 سو 70 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 4 ہزار 873 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر اب تک 1 لاکھ 4 ہزار 302 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • کروناوائرس سے پہلا برطانوی شہری ہلاک، یو اے ای میں دو نئے کیسز

    کروناوائرس سے پہلا برطانوی شہری ہلاک، یو اے ای میں دو نئے کیسز

    لندن: کروناوائرس سے پہلا برطانوی شہری ہلاک ہوگیا جبکہ متحدہ عرب امارات میں مہلک وائرس کے مزید دو نئے کیسز سامنے آگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جاپانی محکمہ صحت نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ برطانوی شہری کی ہلاکت جاپان میں ہوئی، کروناوائرس سے اب تک 6 جہاز کے مسافر ہلاک ہوچکے ہیں۔

    کروناوائرس کا شکار پہلا برطانوی شہری ڈائمنڈ پرنسس بحری جہاز کا مسافر تھا۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارا میں کروناوائرس کے 2 مزید کیسز سامنے آگئے ہیں، یو اے ای میں مقیم اٹلی کے 2 شہریوں میں کرروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔ جبکہ ابوظہبی اسپورٹس کونسل میں آج صبح سائیکل ریس منسوخ کر دی گئی ہے۔

    برطانیہ میں اسکولز بند، کرونا وائرس کا خطرہ بڑھ گیا

    ابوظہبی اسپورٹس کونسل کا کہنا ہے کہ تمام سائیکلسٹ اسٹاف اور آرگنائزر کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں اب تک کرونا وائرس کے 13 کیسز سامنے آ چکے ہیں، حالیہ دنوں جاپان سے لیور پول واپس آنے والے بحری جہاز کے چار مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

    جاپانی حکام کی جانب سے 23 افراد کو بغیر ٹیسٹ کے جہاز پر جانے دیا گیا تھا جس کے بعد برطانوی طبی ماہرین نے کرونا وائرس کے مذید کیسز سامنے آنے کا خدشہ ظاہر کیا۔