Tag: نئے گیس کنکشنز

  • نئے گیس کنکشنز کے حوالے سے اہم خبر

    نئے گیس کنکشنز کے حوالے سے اہم خبر

    اسلام آباد: ملک میں گیس کی قلت کے باوجود 4 لاکھ سے زائد نئے گیس کنکشنز کا پلان تیار کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے ملک میں 4 لاکھ 3 ہزار 50 نئے گیس کنکشنز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، تاہم سندھ اور بلوچستان میں کوئی نیا گیس کنکشن نہیں دیا جائے گا، جب کہ اس وقت بھی نئے گھریلو صارفین کے گیس کنکشنز پر پابندی عائد ہے۔

    حکومتی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے نظرثانی ہدف کے مقابلے نئے سال 3 لاکھ 73 ہزار 352 نئے گیس کنکشنز کا منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے۔

    آئندہ مالی سال سوئی ناردرن کے سسٹم پر 4 لاکھ 3 ہزار 50 نئے گیس کنکشنز کا ہدف رکھا گیا ہے، جب کہ سوئی سدرن کے سسٹم پر کوئی نیا گیس کنکشن نہ دینے کا منصوبہ ہے۔

    آئندہ مالی سال میں 4 لاکھ نئے گھریلو گیس صارفین کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پلان کے مطابق 2800 نئے کمرشل گیس صارفین کو شامل کیا جائے گا، جب کہ 250 نئے صنعتی صارفین کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

    بجٹ 2024-25 : گیس کی قلت کے باوجود نئے کنکشن جاری کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ رواں مالی سال نئے گیس کنکشنز کا ہدف ایک لاکھ 37 ہزار 26 مقرر تھا، جب کہ نظر ثانی نئے گیس کنکشنز کا ہدف 29 ہزار 698 ہے۔

  • موسم سرما میں  کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟ صارفین کے لئے اہم خبر

    موسم سرما میں کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟ صارفین کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد : نگران حکومت نے نئے گیس کنکشنز پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے موسم سرما میں گیس مہنگی ہونے کے ساتھ صرف 8 گھنٹے ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیر توانائی محمد علی نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ موسم سرمامیں گیس مہنگی ہونے کے ساتھ صرف 8 گھنٹے ملے گی۔

    محمد علی نے بتایا کہ صبح،دوپہر اور شام کےاوقات میں گیس ملے گی تاہم سردیوں میں 8گھنٹے گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

    نگران وزیر توانائی کہا کہ نئے گیس کنکشنز پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا یے ، ملک میں جتنی گیس ہے اتنی ہی ملے گی، نئے کنکشنز کیلئے ملک میں گیس نہیں ہے۔

    دسمبر کیلئے 2 ایل این جی کارگوز کا بندوبست کرلیا ہے اور جنوری کیلئے بھی 2 ایل این جی کارگوز منگوائیں گے۔