Tag: نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

  • بانی پی ٹی آئی پر مقدمات، امریکا کا اہم بیان آگیا

    بانی پی ٹی آئی پر مقدمات، امریکا کا اہم بیان آگیا

    واشنگٹن : امریکا نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی پر مقدمات کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ انسانی حقوق اوربنیادی آزادیوں کا احترام کرے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس میں بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی پرمقدمات پاکستان کااندرونی معاملہ ہے، حکومت پاکستان پر زور دیتے ہیں انسانی حقوق اوربنیادی آزادیوں کا احترام کرے۔

    پاکستان سے متعلق امریکی کانگریس کی قرارداد کے حوالے سے ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ ہم زیر التوا کانگریس کی قانون سازی پر بات نہیں کریں گے، ہمارے جمہوری نظام میں کانگریس حکومت کی ایک الگ شاخ ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ انتخابی دھاندلی کامعاملہ پاکستانی شراکت داروں سےاٹھاتےرہے ہیں، امریکا پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کامعاملہ ہماری توجہ کا مرکز ہے۔

    پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے معاملات خود طے کرنے ہیں، امریکا دنیا بھر میں پڑوسی ممالک میں بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

    یاد رہے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر فیصلہ حکومت پاکستان کو کرنا ہے، ہم کوئی پوزیشن نہیں لیتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتخابات سے متعلق کوئی پوزیشن نہیں رکھتے، اور پاکستان میں کسی خاص سیاسی جماعت سے متعلق بھی کوئی پوزیشن نہیں لیتے، ہم بنیادی انسانی حقوق کو برقرار رہتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

  • دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

    دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

    واشنگٹن: نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے اعتراف کیا ہے کہ دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، دہشتگرد نیٹ ورک سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے۔

    واشنگٹن میں نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا،پاکستان میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

    مارک ٹونر نے کہا کہ داعش یا کسی بھی دہشتگرد نیٹ ورک سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے۔

    مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ داعش سے الحاق رکھنے والے گروپ افغانستان میں سر اٹھا رہے ہیں،مارک ٹونر نے کہا کہ واشنگٹن میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ممکنہ ملاقات کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔