Tag: نائب سربراہ

  • ایئرمارشل عاصم ظہیرپاک فضائیہ کےنائب سربراہ مقرر

    ایئرمارشل عاصم ظہیرپاک فضائیہ کےنائب سربراہ مقرر

    کراچی : وفاقی حکومت نے ایئرمارشل عاصم ظہیر کو پاکستان ایئر فورس کا نائب سربراہ مقرر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایئر مارشل عاصم ظہیر کو پاک فضائیہ کا وائس چیف مقرر کیا گیا ہے، انہوں نے نومبر1984میں جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

    ایئر مارشل عاصم ظہیرنے کیریئرمیں فائٹراسکواڈرن، آپریشنل ایئربیس اور پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کی کمانڈ کی۔

    عاصم ظہیر چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر(فالکن) کے طورپربھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں، وہ فرانس میں ڈیفنس اتاشی کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض ادا کرچکے ہیں۔

    ایئرمارشل ڈپٹی چیف آف ایئراسٹاف ایڈمنسٹریشن کی خدمات سرانجام دے رہے تھے،عاصم ظہیر کامبیٹ کمانڈراسکول، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسٹاف کالج جرمنی سے فارغ التحصیل ہیں۔

    پاک فضائیہ میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ایئر مارشل عاصم ظہیر کوشاندار خدمات پر ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

    ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھال لی

    یاد رہے کہ رواں سال 19 مارچ کو ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھالی تھی، سہیل امان نےایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو بیجز لگائے تھے۔

  • داعش کا نائب سربراہ عبدالرحمان القدولی ماراگیا، امریکی دعوی

    داعش کا نائب سربراہ عبدالرحمان القدولی ماراگیا، امریکی دعوی

    واشنگٹن: امریکی کارروائی میں داعش کانائب سربراہ عبدالرحمان مصطفی القدولی ماراگیا۔

    پینٹاگون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےامریکی وزیرِ دفاع ایش کارٹر نےدعویٰ کیاکہ شدت پسندتنظیم داعش کانائب سربراہ عبدالرحمن مصطفی القدولی امریکی فوج کی ایک کارروائی کےدوران مارا گیا ہے۔

    القدولی شدت پسندتنظیم کاوزیرِ خزانہ ہونے کے ساتھ ساتھ خارجہ امور کابھی ذمہ دار تھا،تاہم امریکی وزیرِ دفاع نے یہ بتانےسے گریز کیا کہ آیا القدولی شام میں مارا گیا ہے یا عراق میں اور نہ ہی انہوں نے اس کی وضاحت کی کہ اس کی ہلاکت امریکی فوج کےفضائی حملےمیں ہوئی ہےیاکسی زمینی کارروائی میں ہوئی ہے۔

    امریکی حکام نےدعویٰ کیاکہ القدولی مغرب میں دہشتگردحملوں کی منصوبہ بندی سمیت مغرب میں موجودمشتبہ افرادکووسائل فراہم کرنےمیں ملوث تھا۔ایش کارٹر نے بتایاکہ داعش کا ایک اوررہنماابوسارہ بھی رواں ہفتےامریکی ڈرون کارروائی میں ماراگیاہے۔