Tag: نائب صدر مسلم لیگ ن

  • نواز، شہباز شریف، حمزہ اور میں ایک ہیں، کوئی اختلاف نہیں، مریم نواز

    نواز، شہباز شریف، حمزہ اور میں ایک ہیں، کوئی اختلاف نہیں، مریم نواز

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ میں ایک ہیں، کوئی اختلاف نہیں، پوری پارٹی کا نواز شریف اور شہباز شریف پر بھرپور اعتماد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اے پی سی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری پارٹی کا نواز شریف اور شہباز شریف پر بھرپور اعتماد ہے، ہم ایک دوسرے کے ساتھ اختلاف تو کرسکتے ہیں، فیصلہ لیڈر شپ کا ہوتا ہے جو خوش دلی سے قبول ہوتا ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اس حکومت کو قبول نہیں کرنا چاہئے، جتنے دن حکومت رہے گی ملکی صورت حال دگرگوں رہے گی، خدانخواستہ ایسا نہ ہو پاکستان پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پہنچ جائے۔

    مزید پڑھیں: اے پی سی: بلاول بھٹو کا حکومت مخالف تحریک چلانے سے انکار

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے سے تمام مسائل تو حل نہیں ہوں گے تاہم ان کو ہٹانے سے حکومت لرز جائے گی۔

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ایک دن میں پانچ پانچ روپے کی قدر گر رہی ہے، ڈالر بڑھ رہا ہے، صرف جون میں 14 ارب قرضوں میں اضافہ ہوا، ہر روز عوام نئے بجٹ کی وجہ سے پس رہے ہیں۔

    مریم نواز نے کہا کہ بجلی، گیس، آتا مہنگا، عوام کی زندگی جہنم بن گئی ہے، اسپتال میں مفت ادویات بند، دواؤں کی قیمتیں آسمان پر ہیں، لوگ علاج کرائیں یا بچوں کی فیسیں دیں، کیا کریں۔

  • حکومت سے ملک نہیں چل رہا، کاروبار رک چکے ہیں، مریم نواز

    حکومت سے ملک نہیں چل رہا، کاروبار رک چکے ہیں، مریم نواز

    لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم سے ملک نہیں چل رہا، کاروبار رک چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور سے اے پی سی میں شرکت کے لیے اسلام آباد جاتے ہوئے موٹروے پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ جس نے موٹروے بنائے ملک کو ترقی دی وہ سلاخوں کے پیچھے ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے عوام کے حق حکمرانی کا علم بلند کیا، پاکستان کو سجایا سنوارا، ملک کو ایٹمی قوت بنایا جس کی انہیں سزا مل رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میرے والد نواز شریف نے عوام کے لیے آسانیاں پیدا کیں، اللہ نواز شریف کے لیے آسانیاں پیدا کرے گا۔

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ تین مرتبہ وزیراعظم نواز شریف آج قید کی سزا بھگت رہے ہیں اور عمران خان نے ملک کا یہ حال کردیا ہے کہ ملک کی ترقی رک چکی ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل مریم نواز نے کہا تھا کہ جعلی حکومت کی نالائقی نے معیشت کو مذاق بنادیا، معیشت مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان الحمدللہ متحد ہے، کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے، میرا اور میرے چچا کا انتہائی ادب و احترام کا رشتہ ہے۔

  • شریف خاندان الحمدللہ متحد ہے، کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں، مریم نواز

    شریف خاندان الحمدللہ متحد ہے، کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں، مریم نواز

    لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری پریس کانفرنس کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، شریف خاندان الحمدللہ متحد ہے، کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے گزشتہ روز کی جانے والی پریس کانفرنس پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرا اور میرے چچا کا انتہائی ادب و احترام کا رشتہ ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف پارٹی صدر ہیں ہر معاملے پر اعتماد میں لینا فرض ہے، شہباز شریف نے کہا ستمبر 2018 میں میثاق جمہوریت کی پیش کش کی تھی، میثاق معیشت کی پیش کش کو حقارت سے ٹھکرادیا گیا۔

    [bs-quote quote=”میرے بیان کو جس انداز میں پیش کیا گیا اس سے دل آزاری ہوئی” style=”style-8″ align=”left” author_name=”مریم نواز”][/bs-quote]

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی تقریر کے جواب میں اسپیکر نے کہا ابھی بھی دیر نہیں ہوئی ہے تاہم میرے بیان کو جس انداز میں پیش کیا گیا اس سے دل آزاری ہوئی۔

    مریم نواز نے کہا کہ کل پریس کانفرنس میں کہا جعلی حکومت کی نالائقی نے معیشت کو مذاق بنادیا، معیشت مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز نے اپنے چچا شہباز شریف کی جانب سے پارلیمنٹ میں میثاق معیشت کی پیش کش کو مذاق معیشت قرار دیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو میثاق معیشت کے تحت این آر او دینا اور ان کے کسی بھی عمل میں ساتھ دینے والے عوامی عدالت میں مجرم ثابت ہوں گے۔

  • پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والا جیل میں بیٹھا ہے، مریم نواز

    پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والا جیل میں بیٹھا ہے، مریم نواز

    لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والا جیل میں بیٹھا ہے، ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود ہم کیوں دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے کبھی گلہ نہیں کیا میرا کوئی فون نہیں سنتا ہے، مودی اور واجپائی نواز شریف کے پاس چل کر آئے تھے، یہ وہی مودی ہے جو حکمرانوں کا فون نہیں سن رہا تھا۔

    مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے پابندیوں کے باوجود ہاتھ نہیں پھیلائے، نالائقوں کے ہاتھ میں حکومت ہوگی تو ملک کا یہی حال ہوگا، ملک میں جب حکمران چور تھے تو ڈالر نیچے کیوں آرہا تھا۔

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ آپ سے این آر او مانگ کون رہا ہے، جو خود ہر بات میں کسی کے اشاروں کا محتاج ہو وہ کسی کو این آر او کیا دے گا، تمہاری وزرا کی بیٹنگ لائن ایک لمحے میں درہم برہم کردی جاتی ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ ریاست پر حملہ ہوا تو ریاست کا سربراہ خاموش کیوں تھا، لیڈر آف دی ہاؤس کہاں غائب ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ قت یاد ہے جب نواز شریف نے آپریشن ضرب عضب شروع کیا تھا، نواز شریف نے قوم کو فوج کے ساتھ کھڑا کیا اسی لیے آپریشن ضرب عضب کامیاب ہوا۔